data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: شہرِ قائد میں آئندہ تین روز تک موسم خشک جبکہ راتیں قدرے خنک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق دن کے اوقات میں شمال مشرق، خصوصاً تھرپارکر کی جانب سے چلنے والی خشک ہواؤں کا غلبہ رہے گا، جبکہ رات کے وقت خنکی میں اضافہ محسوس کیا جائے گا۔ شہر میں صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ فضا میں ہلکی دھند چھا سکتی ہے جس کے باعث حدِ نگاہ ایک سے دو کلومیٹر تک متاثر ہوسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگلے چند روز کے دوران شہر میں تین مختلف سمتوں—شمال مشرق، مغرب اور جنوب مغرب—سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس سے موسم میں وقفے وقفے سے تبدیلی محسوس ہوگی۔

جمعہ کو کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 16.

5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر اندرونِ سندھ کی صبحیں مزید ٹھنڈی رہیں اور روہڑی و موہنجودڑو میں کم سے کم پارہ 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری