میرپورخاص،محکمہ اوقاف میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص (نمائندہ جسارت)محکمہ اوقاف میرپور خاص میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف، ریکارڈ غائب، زمینوں و دکانوں کے کرایے میں خردبرد کاالزام، تحقیقات کیلیے رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال ،ڈیدھ ماہ میں3 کروڑ 43 لاکھ سے ریکارڈریکوری۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف سندھ کے وزیرسید ریاض حسین شاہ شیرازی، سیکرٹری اوقاف سندھ محمد مرید راہمو ،چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ مختار احمد ابڑو کا محکمہ اوقاف کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کاعزم اور محکمے کے مالیاتی نظام میں شفافیت پیدا کرنے اور اس میں کمزوری وخامیوں کودور کرنے کے لییجاری کاوشوںکے تحت محکمہ اوقاف میرپور خاص ڈویژن میں مفتی منیر احمد طارق کوبطور منیجر تعینات کیا گیاتھا جنہوںنے چارج سنبھالتے ہی بڑے پیمانے پردفتری ریکارڈکی چھان بین کی جس پر سرکل کے ریکارڈ میں بڑے پیمانے پر ہیراپھیری اور مالی بدعنوانی ، دکانوں اورزرعی اراضی کے کرایے کی مد میں وصول کیے گئے کروڑوں روپے سرکاری خزانے میں جمع کرانے کے بجائے خوردبرد کر کے ریکوری کا ریکارڈ دفتر سے غائب کردیاگیاہے۔ اس سنگین صورتحال کے بعددفتری معاملات چلانابڑامشکل ہورہاہے اس کے باوجود نئے تعینات ہونے والے سرکل منیجر مفتی منیر احمد طارق نے پرانے بقایاجات کی مدمیں34319309.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محکمہ اوقاف
پڑھیں:
خیرپور : محکمہ پاپولیشن کے کلیم اللہ مہیسر نے ادارے میں کرپشن کا بازار گرم کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیرپور (نمائندہ جسارت) خیرپور میں محکمہ پاپولیشن کے اہم عہدہ پر فائز ملازم کلیم اللہ مہیسر نے ادارے کا بیڑہ غرق کر دیا 10 سالوں سے محکمہ میں نافظ کلیم اللہ مہیسر نے کرپشن کے نئے طریقے ڈھنونڈ لیے محکمہ پاپولیشن میں جعلی سگنیچرز جعلی بل اور دیگر کرپشن عروج پر پہنچ گئی خیرپور کے سماجی رہنماؤں کی طرف سے انکوائری کا مطالبہ خیرپور کے سماجی رہنما ایڈوکیٹ قربان ناریجو۔ علی ڈنو۔ اسلم میتلو۔ ریاض جکھڑ اور دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے خیرپور آبادی کے لحاذ سے تمام بڑا ضلع ہے محکمہ پاپولیشن خیرپور جاگرتا ریلیاں سیمینارز سمیت دیگر سرگرمیاں کرانے میں ناکام ہو چکی ہے کلیم اللہ مہیسر نے لاکھوں روپیوں کی کرپشن کرکے جعلی بلز نکال دیے ہیں ۔