data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیرپور (نمائندہ جسارت) خیرپور میں محکمہ پاپولیشن کے اہم عہدہ پر فائز ملازم کلیم اللہ مہیسر نے ادارے کا بیڑہ غرق کر دیا 10 سالوں سے محکمہ میں نافظ کلیم اللہ مہیسر نے کرپشن کے نئے طریقے ڈھنونڈ لیے محکمہ پاپولیشن میں جعلی سگنیچرز جعلی بل اور دیگر کرپشن عروج پر پہنچ گئی خیرپور کے سماجی رہنماؤں کی طرف سے انکوائری کا مطالبہ خیرپور کے سماجی رہنما ایڈوکیٹ قربان ناریجو۔ علی ڈنو۔ اسلم میتلو۔ ریاض جکھڑ اور دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے خیرپور آبادی کے لحاذ سے تمام بڑا ضلع ہے محکمہ پاپولیشن خیرپور جاگرتا ریلیاں سیمینارز سمیت دیگر سرگرمیاں کرانے میں ناکام ہو چکی ہے کلیم اللہ مہیسر نے لاکھوں روپیوں کی کرپشن کرکے جعلی بلز نکال دیے ہیں ۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کلیم اللہ مہیسر نے محکمہ پاپولیشن

پڑھیں:

کراچی کے لائٹ ہاؤس لُنڈا بازار میں آگ، متعدد پتھارے جل کر راکھ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:شہر کے مصروف تجارتی علاقے لائٹ ہاؤس کے لُنڈا بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کپڑوں کے متعدد پتھاروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کے باعث آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ دوپہر کے وقت لائٹ ہاؤس کے قریب لُنڈا بازار میں لگی، جس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں،  ابتدائی کارروائی کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ریسکیو 1122 کے مزید تین فائر ٹینڈرز بھی آپریشن میں شامل کر لیے گئے، یوں مجموعی طور پر پانچ فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔

ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوا اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے،  کولنگ مکمل ہونے کے بعد آتشزدگی کی وجوہات اور مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جائے گا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کی شدت زیادہ تھی جس کے باعث کپڑوں کے کئی پتھارے مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔ تاہم فائر بریگیڈ، ریسکیو ٹیموں اور مقامی دکانداروں کے بروقت تعاون سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے اور شواہد کی بنیاد پر آگ لگنے کے محرکات کی تحقیقات شروع کی جائیں گی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • محکمہ اوقاف میں کراڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ، ریکارڈ غائب
  • کراچی کے لائٹ ہاؤس لُنڈا بازار میں آگ، متعدد پتھارے جل کر راکھ
  • سیکیورٹی الرٹ سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن وائرل، محکمہ داخلہ سندھ کی وضاحت
  • سوشل میڈیا پرکراچی سے متعلق گردش کرنیوالا سیکیورٹی الرٹ جعلی ہے، محکمہ داخلہ سندھ
  • کراچی میں سیکیورٹی الرٹ سے متعلق نوٹیفکیشن پر سندھ حکومت کا وضاحتی بیان
  • خیرپور: تاجروں نے مارکیٹ کے کرائے میں 18فیصد اضافے کو مسترد کردیا
  • غیر مقامی مزدوروں کی منتقلی سے متعلق اعلامیہ جعلی ہے، محکمہ داخلہ بلوچستان
  • گوگل نے سیکورٹی ٹول کے نام پر جعلی وی پی این سے خبردار کردیا
  • پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی