شوہر پائلٹ کے محبت بھرے اعلان پر مسافر بیوی شرما گئی، ویڈیو نے ریکارڈ توڑ دیے
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
کسی محبت کرنے والے کے ساتھ سفر کرنا ہمیشہ ہی خوبصورت احساس ہوتا ہے، لیکن اگر آپ کا شوہر ہی اُس جہاز کا پائلٹ ہو جس میں آپ مسافر ہوں، تو یہ لمحہ زندگی کے یادگار لمحات میں شامل ہو جاتا ہے۔
حال ہی میں ایسا ہی ایک دلکش واقعہ سامنے آیا جس نے کروڑوں انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے۔
پائلٹ کی اپنی بیوی کے لیے خصوصی اناؤنسمینٹانسٹاگرام پر شیئر کی گئی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون کھڑکی والی سیٹ پر بیٹھی ہوئی ہے اور پرواز سے قبل ویڈیو ریکارڈ کر رہی ہوتی ہے۔ اچانک جہاز کے اسپیکر پر پائلٹ، جو خاتون کا شوہر ہے، ایک خاص اعلان کرتا ہے:
’ہمارے ہاں آج ایک بہت خاص مہمان موجود ہیں۔ میری بیوی قطار نمبر 9، سیٹ اے میں بیٹھی ہیں۔ براہِ کرم انہیں شرمانے کرنے کے لیے تالیاں بجائیں۔‘
یہ سنتے ہی خاتون شرما کر اپنا منہ ہاتھ سے چھپا لیتی ہیں جبکہ مسافر زور دار تالیاں بجاتے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Tris Shipe (@tristanshipe)
مزاحیہ جملے سے سب کو ہنسا دیاتالیاں رکنے کے بعد پائلٹ مزید کہتا ہے ’شکریہ… لینڈنگ کے بعد شاید مجھے اس کا حساب دینا پڑے گا!‘
پھر وہ اپنی پرسکون آواز میں پرواز کا دورانیہ بتاتا ہے:
’وہیلز اپ سے وہیلز ڈاؤن تک اندازاً ایک گھنٹہ اور 14 منٹ لگیں گے۔‘
یہ بھی پڑھیے افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے دوسری شادی کرلی، تصاویر وائرل
ویڈیو کا کیپشن تھا:
’میرے لیے ہمیشہ یادگار لمحہ… کیونکہ یہ اس کے ساتھ میری پہلی مسافر فلائٹ تھی۔‘
اس خوبصورت لمحے نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔ ویڈیو کو کروڑوں ویوز مل چکے ہیں اور لوگ اسے ’سال کی سب سے میٹھی ویڈیو‘ قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل