یکم سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
پشاور:
خیبرپختونخوا حکومت نے یکم تاریخ سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی لگادی ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت کے پی کے حکومت نے یکم تاریخ سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے۔
محکمہ خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر کی آخری تاریخوں میں ادائیگیاں کی گئیں، جس سے مشکلات کا سامنا رہا، لہٰذا تنخواہیں اور پنشنز ہر ماہ کی یکم کو جاری کی جائیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ڈی آئی جی جیل کوسرکاری گاڑیاں دینےکی سمری مسترد
قیصرکھوکھر: محکمہ خزانہ نےڈی آئی جی جیل کوسرکاری گاڑیاں دینےکی سمری مستردکر دی۔
محکمہ خزانہ کامحکمہ داخلہ کوسالانہ بجٹ سےیہ خرچہ پوراکرنےکی ہدایت، محکمہ داخلہ نےڈی آئی جی جیل کیلئے گاڑیاں کیلئے30کروڑ مانگےتھے، محکمہ خزانہ نےیہ بجٹ دینے سے انکار کر دیا۔