2025-09-18@01:03:58 GMT
تلاش کی گنتی: 540
«ملے گی»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250918-08-4 اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد بار کااجلاس ہلڑ بازی کی نذرہو گیا۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کے معاملے پر جنرل باڈی اجلاس ہوا جس میں تقریر کے لیے باری نہ ملنے پر وکلا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔ اجلاس کے دوران وکلا نے مائیک چھین کر تقریر کرنے کی کوشش کی اس دوران صدر ڈسٹرکٹ بار نعیم گجر نے وکلا کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔ اسماعیل بلوچ، آصف تمبولی، عتیق الرحمن صدیقی و دیگر وکلا تقریر کے لیے اسٹیج پر آئے، وکلا نے نعیم گجر سے اپنی حامی وکلا کی تقاریر کروانے کا الزام عاید کیا اور اسی الزام کے سبب تنازع پیدا ہوا۔
SANAA: مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر جنگ کی دہلیز پر آ گیا ہے اسرائیلی جنگی جنون ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے، گزشتہ رات یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر اسرائیل نے دوبارہ مہلک فضائی حملہ کیا، جس سے متاثرہ علاقے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ جوابی کارروائی میں حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے الحدیدہ بندرگاہ کو نشانہ بناتے ہوئے 12 بمباری حملے کیے جو لگ بھگ 10 منٹ تک جاری رہے۔ یہ حملے بندرگاہ کے ان تین اہم ڈوکس پر کیے گئے جو گزشتہ حملوں کے بعد بحال کیے گئے تھے۔ صیہونی فوج نے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی حوثیوں کی فوجی سرگرمیوں...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک عدالتی کام سے روک دیا ہے۔ چیف جسٹس محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے درخواست گزار میاں داؤد کی جانب سے دائر پٹیشن پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے سینئر قانون دان ظفراللہ خان اور اشتر علی اوصاف کو عدالتی معاون مقرر کیا جبکہ اٹارنی جنرل سے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر معاونت طلب کی۔ اسلام آباد بار کونسل اور ڈسٹرکٹ بار کے نمائندے بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد بار کے وکیل راجہ علیم عباسی نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ معاملہ جوڈیشل کمیشن کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، اگر اس نوعیت...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2025ء ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روکنے کا حکم دے دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جہاں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے کیس سماعت کی، اس موقع پر وکلاء کی کثیر تعداد کمرہ عدالت پہنچی، ڈسٹرکٹ بار اور ہائیکورٹ بار کی کابینہ بھی کمرہ عدالت میں موجود رہی، شیر افضل مروت بھی کمرہ عدالت پہنچے، تاہم جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف درخواست گزار میاں داؤد آج پیش بھی نہیں ہوئے اور التواء کی استدعا کی گئی لیکن...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو نے انہیں قطر میں گزشتہ ہفتے ہونے والے اسرائیلی حملے کے بارے میں پہلے سے آگاہ نہیں کیا۔ ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نیتن یاہو نے حملے سے کچھ دیر قبل امریکی صدر کو اطلاع دی تھی۔ تاہم وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کو اس وقت آگاہ کیا گیا جب میزائل پہلے ہی داغے جا چکے تھے جس کے باعث صدر ٹرمپ کو فیصلے کی مخالفت کا موقع نہیں ملا۔ یہ بھی پڑھیے: عرب اسلامی ہنگامی اجلاس: ’گریٹر اسرائیل‘ کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بنتا جارہا ہے: امیر قطر ٹرمپ...

عرب اسلامی سربراہی اجلاس: ’گریٹر اسرائیل‘ کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بنتا جارہا ہے: امیر قطر
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی پرامن رہائی کے حوالے سے اسرائیل کے تمام دعوے حقیقت کے برعکس ہیں، جبکہ ’گریٹر اسرائیل‘ کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بنتا جارہا ہے۔ عرب و اسلامی ممالک کے ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف نسلی صفائی میں ملوث ہے اور انسانیت دشمن جرائم کی تمام حدیں عبور کر چکا ہے۔ امیر قطر نے دوحہ میں اسرائیلی حملے کو کھلی جارحیت اور قطر کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر نے ثالث کی حیثیت سے خطے میں امن کے...
کیف: روس کے تازہ ڈرون حملوں کے بعد نیٹو رکن ممالک رومانیہ اور پولینڈ نے اپنے جنگی طیارے فوری طور پر فضاء میں بھیج دیے۔ رومانیہ کی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ ایک روسی ڈرون نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر دو ایف-16 طیارے الرٹ ہو گئے اور ڈرون کو ریڈار پر ٹریک کیا گیا۔ بعد ازاں یہ ڈرون رومانیہ کے گاؤں "چلیا ویچے" کے قریب ریڈار سے غائب ہو گیا۔ پولینڈ نے بھی اعلان کیا کہ روسی ڈرون حملے یوکرین کی سرحد کے قریب ہوئے جس پر پولینڈ اور اس کے اتحادیوں نے ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارے تعینات کر دیے۔ ملک کی فوجی کمانڈ کے مطابق فضائی دفاعی نظام اور ریڈار الرٹ کی...
دوحہ (ویب ڈیسک) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی تیاری کے سلسلے میں وزرائے خارجہ کا اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شریک ہوں گے۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد بن محمد الانصاری نے بتایا کہ اجلاس میں خلیجی ریاست پر اسرائیلی حملے کے خلاف قرارداد کے مسودے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا، جسے کل ہونے والے عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس بزدلانہ اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں قطر کے ساتھ عرب و اسلامی دنیا کی یکجہتی کو ظاہر کرتا ہے۔ واضح رہے کہ ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کل (15 ستمبر) کو...
وزیراعظم محمد شہباز شریف ہنگامی طور پر قطر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے صدر بھی دوحہ پہنچ گئے ہیں، جس سے خطے کی کشیدہ صورتحال پر خلیجی ممالک کی سنجیدہ مشاورت کا عندیہ ملتا ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسرائیل نے دوحہ میں حماس رہنماؤں پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں حماس کے 5 ارکان اور ایک قطری سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔ قطری قیادت کا دوٹوک اعلان قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے حملے کو ’خطے کے لیے فیصلہ کن موڑ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر اپنے دفاع کا حق...
افغانستان کی طالبان حکومت نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے سفاکانہ اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کے بیان کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر کو نشانہ بنایا، جس میں کئی افراد شہید ہوئے۔ طالبان حکومت نے فلسطین اور شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیل بار بار عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور مسلسل جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے جبکہ عالمی ادارے اور طاقتور ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، جو افسوسناک ہے۔ افغان طالبان نے عالمی...

حماس رہنماؤں پر حملہ: قطر کی پیشگی امریکی اطلاع کی تردید، حماس نے امریکا کو حملے کا ذمہ دار قرار دیدیا
دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد امریکا اور قطر کے بیانات میں تضاد سامنے آ گیا ہے۔ قطر نے کہا ہے کہ اسے حملے سے پہلے آگاہ نہیں کیا گیا جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ دوحہ کو پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔ قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ حکومت کو حملے سے پہلے آگاہ کرنے کا دعویٰ بالکل غلط ہے۔ امریکی اہلکار کی کال دھماکوں کے دوران موصول ہوئی۔ وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے اس حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کا قطر میں حماس قیادت پر حملہ، سینیئر رہنما خلیل الحیہ شہید حملے میں حماس کے 5...
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی حکومت نے دوحہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے کے بارے میں قطری حکام کو پیشگی اطلاع دے دی تھی، تاہم قطر نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ حماس کے دفتر پر اسرائیلی فضائی حملے کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ آج صبح امریکی فوج نے ٹرمپ انتظامیہ کو اطلاع دی کہ اسرائیل نے حماس کو نشانہ بنایا ہے، اور بدقسمتی سے یہ ہدف قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ایک علاقے میں موجود تھا۔ ترجمان کے مطابق قطر جیسے خودمختار ملک اور امریکا کے قریبی اتحادی کی سرزمین پر یکطرفہ بمباری نہ تو اسرائیل کے مقاصد پورے کرتی ہے اور نہ ہی امریکا کے، تاہم...
وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے مذاکرات کاروں پر اسرائیلی حملے سے متعلق قطر کو پیشگی اطلاع دے چکے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس ترجمان کیرولین نے بتایا کہ حملے سے متعلق سب سے پہلے امریکی فوج نے صدر ٹرمپ کو بروقت آگاہ کیا تھا۔ جس کے بعد صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے قطری حکام کو حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی۔ وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا کہ قطر جیسے اتحادی ملک میں بمباری امریکا اور اسرائیل دونوں کے اہداف کے خلاف ہے، لیکن حماس کا خاتمہ ایک قابلِ تحسین مقصد ہے۔ دوسری جانب قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے وائٹ ہاؤس کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اہلکار کی کال دھماکوں...
اداکارہ و میزبان مشی خان نے سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں سے متعلق اہم اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اور سماجی مسائل پر آواز اُٹھانے کیلئے مشہور اداکارہ و میزبان مشی خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ وہ اب سماجی مسائل پر ویڈیوز نہیں بنائیں گی۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اب کچھ وقت کیلئے سوشل میڈیا سے دور رہیں گی اور صرف اپنی زندگی پر توجہ دیں گی۔ مشی خان نے کہا کہ وہ ہمیشہ معاشرے میں ہونے والے غلط واقعات پر آواز اُٹھاتی ہیں مگر اب وہ اُمید کھو چکی ہیں اور وہ جانتی ہیں کہ اس ملک میں کبھی کچھ...
ایران نے پابندیاں ختم کرنے کے بدلے جوہری پروگرام محدود کرنے کی آمادگی ظاہر کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز تہران:(آئی پی ایس) ایران نے کہا ہے کہ اگر اس پر عائد بین الاقوامی پابندیاں ختم کر دی جائیں تو وہ اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے اور یورینیم افزودگی میں کمی کرنے کے لیے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے برطانوی اخبار گارڈین میں شائع اپنے مضمون میں لکھا کہ ایران ایک حقیقت پسندانہ اور دیرپا معاہدے کے لیے تیار ہے، جس کے تحت جوہری پروگرام کی نگرانی بھی قبول کی جا سکتی ہے، بشرطیکہ اس کے بدلے عالمی پابندیاں ہٹا دی جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر...
موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار محمد رفیع کے بیٹے نے بالی ووڈ انڈسٹری میں شہرت کے بھوکوں کے حسد، جلن اور سازشوں کو بے نقاب کردیا۔ مایہ ناز گلوکار محمد رفیع کے بیٹے شاہد رفیع نے انکشاف کیا کہ لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے ان کے والد کی کامیابی کو ہضم نہ کر سکیں۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ میرے والد کے ہم عصر گلوکاروں کے ساتھ بہترین تعلقات تھے لیکن لتا جی اور آشا جی ہمیشہ خائف رہتی تھیں۔ محمد رفیع کے بیٹے نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ لتا منگیشکر اور آشابھوسلے کو یہ بات پسند نہیں تھی کہ لوگ محمد رفیع کو نمبر ون کیوں...
بحرین میں ہونے والے تیسرے ایشین یوتھ گیمز میں 100 رکنی پاکستانی دستہ حصہ لے گا۔ یوتھ گیمز کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور اسپورٹس بورڈ کا لاہور میں مشترکہ اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پاکستان یوتھ کمیشن رانا مشہود، صدر پی او اے عارف سعید بھی اجلاس کا حصہ بنے۔ پی او اے نائب صدر احمر ملک، سیکرٹری جنرل خالد محمود، محمد جہانگیر، میجر ماجد وسیم بھی شریک ہوئے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کی نمائندگی ڈائریکٹر نیشنل فیڈریشنز نصراللہ رانا اور محمد سعید نے کی۔ یوتھ گیمز 22 سے 30 اکتوبر تک بحرین میں شیڈول ہیں۔تیسری ایشین یوتھ گیمز کے لئے قومی ٹیموں کے تربیتی کیمپ اسی ہفتے لگائے جائیں گے۔ پاکستان کا 100 سے زائد اتھلیٹس اور آفیشلز پر مشتمل وفد...
جدید تحقیقی ڈیٹا کے مطابق آج کے نوجوان عموماً پرانے زمانے کے مقابلے میں زیادہ ناخوش ہیں۔ اس نظریے کو چند اہم تحقیقاتی شواہد اور وجوہات سپورٹ کرتی ہیں جو کہ درج ذیل ہیں: ورلڈ ہیپینس رپورٹ 2024 کے مطابق 30 سال سے کم عمر نوجوانوں نے گزشتہ دہائی میں خوشی کی سطح میں نمایاں کمی دکھائی ہے، خصوصاً شمالی امریکہ اور مغربی یورپ میں۔ پرانے زمانے کے افراد ان کے مقابلے میں زیادہ مطمئن اور خوش تھے۔ اس کے علاوہ ناروے، فرانس، جرمنی، اور دیگر مغربی ملکوں میں بھی اس رجحان کا مشاہدہ ہوا ہے۔ 20 ممالک میں 200,000 افراد کا ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ نوجوانوں کی زندگی میں سکون کی کمی آئی ہے۔ مخصوص مسائل جیسے جسمانی و ذہنی صحت، مالی...
ہاتھوں میں ویٹ مشین اور چھڑی تھامے 30 سالہ اللہ بخش سولنگی اندھی آنکھوں کے باوجود زندگی کی روشنی کو اپنے عزم اور محنت سے جگمگا رہا ہے۔ وقت نے اس کی بینائی تو چھین لی لیکن دانائی اور عزتِ نفس سے بھرپور یہ نوجوان کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتا بلکہ اپنی محنت سے روزی کماتا ہے۔ مشکل حالات کے باوجود اللہ بخش نے تعلیم کا سفر بھی ترک نہیں کیا۔ 2013 میں ایک دوست کی رہنمائی سے تعلیم کی طرف واپس لوٹے اور ایف اے کا امتحان پاس کر کے یہ ثابت کیا کہ بینائی سے محرومی علم کی روشنی حاصل کرنے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ قوت بینائی سے محروم لیکن حوصلے پہاڑسے بلند،کوئٹہ کے...
سہ فریقی سیریز کے میزبان متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ نے افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ امارات کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افسوسناک زلزلے کے متاثرین سے ہمدردی اور تعزیت پیش کرنے کے لیے افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ شامل ہیں۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آج یو اے ای اور افغانستان کے سہ فریقی سیریز کے میچ کے آغاز سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ The Emirates Cricket Board joins the Afghanistan Cricket Board in offering sympathies and condolences to the victims of the tragic earthquake. A one-minute silence will be observed today at the Sharjah Cricket Stadium before the start of the...
قیام پاکستان بھارت کو کسی طور ہضم نہیں ہو رہا تھا، وہ اپریل 1965 ہی سے جنگی ہیجان پیدا کررہا تھا اور 1ستمبر1965 کو بھارت اپنی افواج کو پاکستانی سرحد پہ لے آیا تھا۔ شاستری حکومت کو اپنے سیاسی لیڈرز کے ہاتھوں مخالفت کا سامنا تھا کیونکہ بھارتی حکومت عام پاکستانی شہریوں کو ہراساں کرنے کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی تھی۔ یکم ستمبر کو 7پاکستانی شہریوں کو مؤثر قانونی دستاویزات ہونے کے باوجود کانپور بھارتی حکام کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ سینٹرل وزیر اطلاعات خواجہ شہاب الدین کی جانب بھارت کو کشمیر لائن آف کنٹرول پر جارحیت سے خبردار کیا گیا۔ 4 بھارتی ویمپائر جنگی طیاروں کی پٹھانکوٹ سے پاکستانی افواج اور ایئر ڈیفنس پر حملے کو ہماری چوکنا...
اسلام آباد (کامرس ڈیسک)امریکا کی نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) نے پاکستان کے ماہی گیری کے ریگولیٹری معیارات کو تسلیم کرلیا ہے۔ این او اے اے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ماہی گیری قوانین اور حفاظتی اقدامات امریکی تقاضوں کے مطابق ہیں۔ اس پیش رفت کو پاکستانی برآمدات میں اضافے کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اہم نکات: پاکستان کے ماہی گیری ریگولیٹری معیارات امریکا کے تقاضوں پر پورا اترتے ہیں۔ امریکی ادارے نے باضابطہ طور پر پاکستان کے نظام کی توثیق کردی۔ اس فیصلے سے امریکا کو پاکستانی مچھلی اور سمندری مصنوعات کی برآمدات میں سہولت ملے گی۔ ماہرین کے مطابق برآمدی شعبے میں قیمتی زرمبادلہ حاصل ہونے کا امکان ہے۔ تجزیہ...
کراچی: پولیس نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کو پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمات میں بھی قصور وار قرار دے دیا اور اس حوالے سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مقدمات کا چالان جمع کرادیا۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف پولیس مقابلے اور اقدامِ قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی جہاں تفتیشی افسر نے کیس کا چالان عدالت میں جمع کرادیا۔ چالان میں بتایا گیا کہ 8 فروری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی اجازت سے مغوی مصطفیٰ عامر کی بازیابی کے لیے پولیس خیابان مومن پہنچی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی...
لاہور: سی سی ڈی چوہنگ پولیس اور شاہ گینگ کے کارندوں کے درمیان مانووال کے علاقے میں ہونے والے مبینہ مقابلے میں دو خطرناک ملزمان حسنین اور عمر ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان سنگین جرائم میں ملوث اور سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھے۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق شاہ گینگ کے یہ کارندے مانووال، چوہنگ میں روپوش تھے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی چوہنگ نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان سوشل میڈیا پر سی سی ڈی افسران کو کھلے عام دھمکیاں دے رہے تھے اور...
بلوچستان کے علاقے مچھ کی ڈیگاری کوئلہ کان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث 3 کان کن زندگی کی بازی ہار گئے۔ چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق یہ حادثہ ایک نجی کان میں پیش آیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مزدور زیر زمین جمع پانی نکالنے کے لیے کان کے اندر گئے، مگر وہاں زہریلی گیس پہلے ہی جمع ہو چکی تھی۔ بدقسمتی سے کان کے اندر گیس سے بچاؤ کے لیے کوئی حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے تھے، جس کے باعث تینوں مزدور بے ہوش ہو کر وہیں دم توڑ گئے۔ حادثے کی اطلاع رات گئے ملی، جس پر محکمہ مائنز کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا، لاشوں کو...
کوئٹہ: ڈیگاری میں واقع کوئلے کی کان میں حادثے کے سبب تین کانکن جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کان میں حادثہ صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب پیش آیا۔ چیف انسپیکٹر مائنز غنی بلوچ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ کان میں گیس کی وجہ سے تینوں کانکن جاں بحق ہوئے تاہم واقعے کے بارے میں تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ جاں بحق کانکنوں کا تعلق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن اور علم دار روڈ سے ہے۔
بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق بلوچستان کی ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے ڈیگاری میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 کان کن دم گھٹنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مزدور زیر زمین کان میں کام میں مصروف تھے کہ اچانک زہریلی گیس بھر گئی جس سے وہ بے ہوش ہوگئے اور جانبر نہ ہوسکے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک مزدور کا تعلق کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن جبکہ 2 کا تعلق علمدار روڈ مری آباد سے بتایا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی...
بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کان میں پھنسے 12کان کنوں کو 14گھنٹے گزرنے کے باوجود ریسکیو نہ کیا جاسکا ریسکیو حکام کے مطابق بلوچستان کی ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے ڈیگاری میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 کان کن دم گھٹنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مزدور زیر زمین کان میں کام میں مصروف تھے کہ اچانک زہریلی گیس بھر گئی جس سے وہ بے ہوش ہوکر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک مزدور کا تعلق کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن جبکہ 2 کا تعلق...
ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کیساتھ معاہدے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ این اے 129 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں چودہری آصف ناگرہ، طاہرہ حبیب جالب اور فرحت نور نے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ پی پی 87 میانوالی سے بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار زبیر حمزہ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، این اے 66وزیر آباد سے اعجاز احمد سمہ اور طاہر اقبال چیمہ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے چین کے لیٹن آٹو گروپ کے 15 رکنی وفد نے پیسک ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت گروپ کے جنرل مینیجر مسٹر شوڑن کررہے تھے۔ چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا۔ چین کے گروپ نے سولر چارجنگ سٹیشنز لگانے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر نے چین کے گروپ کو پنجاب میں سرمایہ کاری پر ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ شافع حسین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جارہی ہیں۔ چین کا گروپ پنجاب کے کسی بھی سپیشل اکنامک زون...
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے آر ایل این جی کی قیمت کا فیصلہ سنانے میں تاخیر کی وجہ سے لاکھوں صارفین کو گیس کے کروڑوں روپے کے بل آگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کے تاخیر سے آنے والے آر ایل این جی کی قیمت کا فیصلہ کرنے سے لاکھوں صارفین کو گیس کے کروڑوں روپے کے بل آگئے۔ اوگرا نے آٹھ سال کے بعد آر ایل این جی کی قیمت کا فیصلہ سنایا۔ فیصلے کے بعد ہزاروں کے بل لاکھوں اور لاکھوں کے بل پلک جھپکتے ہی کروڑوں روپے میں تبدیل ہو گئے۔ سوئی نادرن گیس کمپنی نے اوگرا کے فیصلے کے تحت آر ایل این جی استعمال کرنے والے ہزاروں گھریلو کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کو بل...
پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی منگیتر جارجینا روڈریگیز نے 11 اگست کو انسٹاگرام پر اپنی منگنی کا اعلان کیا۔ جارجینا نے ایک بڑی ہیروں کی انگوٹھی کی تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا: ’میں ’ہاں‘ کرتی ہوں اس زندگی میں بھی اور اپنی تمام زندگیوں میں بھی۔‘ کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگیز، دونوں کے 2 بچے ہیں — الانا اور بیلا — جبکہ رونالڈو کے 3 دیگر بچے سابقہ تعلقات سے ہیں (رونالڈو جونیئر، ایوا، میٹیو)۔ ان کی محبت کی کہانی 2017 میں شروع ہوئی جب جارجینا گچی ایک اسٹور میں کام کر رہی تھیں۔ جارجینا روڈریگیز کی کل دولت رپورٹس کے مطابق جارجینا کی مجموعی دولت تقریباً 1 کروڑ امریکی ڈالر (10 ملین...
کراچی: عالمی گیمز 2025 میں پاکستان کے نور زمان بخار کی وجہ سے پلیٹ ایونٹ کے فائنل مقابلے سے دستبردار ہوگئے۔ چین کے شہر چینگ ڈو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 12 ویں عالمی گیمز کے اسکواش ٹورنامنٹ کے پلیٹ ایونٹ کے فائنل سے قبل نور زمان سخت بخار میں مبتلا ہوگئے۔ عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان کو ریٹائرڈ ہرٹ کی بنیاد پر مقابلے سے دستبردار ہونا پڑا، بعد ازاں ان کے حریف جنوبی افریقہ کے ڈی وین نیکر کو 0-3 سے فاتح قرار دے دیا گیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ نور زمان ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں شکست کھا بیٹھے تھے جبکہ سابق قومی چیمپئن ناصر اقبال پہلے ہی راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر ہوگئے...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) نے سوئی ناردرن گیس کی جانب سے صنعتوں کو بھجوائے گئے 75 ارب روپے کے بل مسترد کردیے ہیں صدر ایف پی سی سی آئی نے فوری طور پر وزیراعظم اور متعلقہ افراد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے فوری ایکشن نا لینے پر کاروباربند کرنے کی دھمکی دی ہے.(جاری ہے) لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی ریجنل چیئرمین زین افتخار نے کہا کہ قانون کے مطابق جو بل ادا ہو چکے ہیں وہ دوبارہ نہیں لیے جا سکتے، صنعتوں کا پہلے ہی پہیہ جام ہے اب ایک بار پھر ظلم کیا جا رہا...
پاکستان ویمنز ٹیم اور آئرلینڈ ویمنز ٹیم کے درمیان جاری 3 میچوں کی ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں آئرلینڈ نے زبردست مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا جب آئرلینڈ نے ہدف حاصل کرلیا۔ پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ شوال ذوالفقار نے 33، منیبہ علی نے 27، ایمن فاطمہ نے 23، اور کپتان فاطمہ ثنا نے بھی 23 رنز کی مفید اننگز کھیلیں۔ نتالیہ پرویز نے 17 گیندوں پر 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ آئرلینڈ کی جانب سے کیرا مرے اور لارا مک برائیڈ نے دو، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان ویمن...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے، منصفانہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ نے کہا کہ ایران کے صدر نے پاکستان کا اہم دورہ کیا، صدرمملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، ایرانی صدر نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کے صدر نے وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات کی، فریقین نے دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق کیا، ایران کے صدر نے...
علی رامے: وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزرا کو چھٹیوں پر بھی مکمل تنخواہ اور الاؤنس دینے کی تجویز سامنے آ گئی, پارلیمانی مشیروں کی طرز پر وزرا کو بھی چھٹی کے دوران الاؤنس دینے کے لیے قانون میں ترمیم کی سمری تیار کر لی گئی۔ محکمہ قانون نے ترمیمی بل کا ڈرافٹ تیار کر کے وزیراعلیٰ کو بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کے بعد چھٹی کی مراعات بھی یکساں کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے تحت وزرا، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو چھٹی کے دوران تنخواہ کے برابر مراعات کا قانونی حق مل سکے گا۔ لاہور:مناواں کے علاقے میں ڈرون گر گیا پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی سفارش پر اہم ترمیمی سمری وزیراعلیٰ...
قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے عدالت سے منظور شدہ پلی بارگین کی غیر ادا رقوم کی وصولی کی کوششوں کے سلسلے میں آج ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن سے منسلک 6 کمرشل جائیدادوں کی نیلامی کی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق روبیش مارکی کوکامیابی کے ساتھ 500 ملین روپے میں نیلام کیا گیا، اب پیمنٹ اور ٹرانسفر کا عمل جاری ہے۔ اس کے علاوہ کارپوریٹ آفس-ون کے لیے ریزرو قیمت یا اس سے زیادہ کی مشروط پیشکش کی گئی، اس سلسلے میں نیب مجاز اتھارٹی سے حتمی منظوری زیر التوا ہے۔ جاری بیان کے مطابق ’کارپوریٹ آفس- II کے لیے بھی ریزرو پرائس یا اس سے زیادہ کی مشروط پیشکش کی گئی اور نیب کی مجاز اتھارٹی سے...

نیشنل ہائی وے اتھارٹی سندھ میں این فائیوپر کیریج وے منصوبے کے تمام حصوں کواگلے سال مارچ تک مکمل کرلے گی.ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا مقصد سندھ میں نیشنل ہائی وے این فائیوپر ملٹی بلین ڈوئلائزیشن کیریج وے منصوبے کے تمام حصوں کو رواں سال اگست اور اگلے سال مارچ تک مکمل کرنا ہے ویلتھ پاک کے پاس دستیاب دستاویزات کے مطابق منصوبے جو سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن کا ایک حصہ ہیں کو اس سال اگست میں حتمی شکل دی جائے گی جب کہ بقیہ دو حصے مارچ 2026 تک مکمل ہونے والے ہیں.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن کا 222 کلومیٹر کا ڈوئل کیریج وے پراجیکٹ ہے جسے اگست 2023 میں شروع کیا گیا تھااسے چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور نیشنل ہائی...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر گڑھ میں گونگی بہری لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔مظفرگڑھ میں بہری اور گونگی لڑکی کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے ڈی پی او مظفر گڑھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔(جاری ہے) حنا پرویز بٹ نے کہا کہ معذور لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا انسان نہیں، درندہ ہے۔ ایسے مجرموں کو مثالی سزائیں دلوا کر نشان عبرت بنانا ہوگا۔ پولیس نے دفعہ 376 (iii) کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ پر...

فیلڈ مارشل کے صدر بننے کی خبر جھوٹ، حملے پر جوابی کارروائی بھارت کے اندر گہرائی سے شروع ہو گی: ڈی جی آئی ایس پی آر
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) بھارتی مشرق میں گہرائی تک حملہ کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا ممکنہ بھارتی جارحیت پر دو ٹوک مؤقف سامنے آ گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کے معروف جریدے ’’دی اکانومسٹ‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو کے بعد بھارت کی جانب سے منفی پراپیگنڈے کے ذریعے بھارتی میڈیا اور حکومتی حلقے اسے بنگلہ دیش کو استعمال کرنے سے جوڑنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، حالانکہ حقیقت میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کے مشرقی حصے میں موجود اقتصادی مراکز کو گہرائی میں نشانہ بنانے کی بات کی ہے۔ بھارتی حکومت، جو آپریشن سندور میں ناکامی اور عوام و اپوزیشن...
لاہور: چوہنگ میں خاوند کے سامنے بیوی کے گینگ ریپ واقعے کا مرکزی ملزم گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے گینگ ریپ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا اور قصور میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں چوتھا مرکزی ملزم عمران ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے انسپکٹر شاہد جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے تاہم ملزمان کی فائرنگ سے بلٹ پروف جیکٹس اور موبائل کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور، چوہنگ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، پولیس مقابلے میں دو مرکزی ملزمان ہلاک انہوں نے بتایا کہ ہلاک ملزم عمران نے گینگ ریپ کی...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور شہریت لینی کی تیاری کر رہی ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان میں کہا یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں، مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ بیٹیوں کی شادی پر صرف چار ارب سلامی وصول کر چکا‘ اب آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان تو ان کا بچا کھچا کھاتے ہیں، ان کے پاس پلاٹ ہے نہ غیر ملکی شہریت کیونکہ الیکشن لڑنا ہوتا ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اگست 2025ء) پلاسٹک کے فضلے کی بڑھتی ہوئی مقدار اور انسانی صحت، سمندری حیات اور معیشت پر اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے جنیوا میں ایک عالمی معاہدے کو حتمی صورت دینے کی کوششیں جاری ہیں۔اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یونیپ) نے کہا ہے کہ ایسے معاہدے کے بغیر 2060 تک پلاسٹک کے فضلے کی مقدار تین گنا بڑھ چکی ہو گی جس سے انسانوں اور زمین کو بہت بڑا نقصان ہو گا۔ Tweet URL 2022 میں رکن ممالک نے پلاسٹک کی آلودگی کے بحران کا خاتمہ کرنے کے مقصد سے اس معاہدے کے لیے بات چیت شروع کی تھی جس کی پابندی ارکان پر لازم ہو گی۔(جاری ہے) اس...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے مالی امداد کے نظام میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔ بی آئی ایس پی 13 اگست 2025 سے اپنے نئے “صحت اکاؤنٹس” ادائیگی نظام کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔اس نئے نظام کے تحت مستحق خواتین کو مالی امداد براہ راست ان کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی تاکہ وہ بغیر کسی پریشانی، ایجنٹ یا فرنچائز کے خود فنڈز تک رسائی حاصل کر سکیں۔ اس اقدام کے تحت ملک کے 7 بڑے اضلاع میں فائدہ اٹھانے والے براہ راست ادائیگی حاصل کرنے کے لیے اپنی پسند کے بینک اکاؤنٹس کھول سکیں گے، یہ نقد کی منتقلی کے روایتی طریقوں سے زیادہ لچکدار، محفوظ، اور...
دنیا کو پلاسٹک کے بڑھتے ہوئے بحران سے بچانے کے لیے جنیوا میں جاری اقوام متحدہ کے زیرِاہتمام مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، جہاں 179 ممالک کے مندوبین اور سینکڑوں ماہرین ماحول، سائنس دان اور صنعتی نمائندے پلاسٹک کی آلودگی روکنے کے عالمی معاہدے پر غور کر رہے ہیں۔ یہ مجوزہ معاہدہ پلاسٹک کی تیاری، استعمال، ری سائیکلنگ اور تلفی کے تمام مراحل کا احاطہ کرے گا۔ اس کا مقصد پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنا اور ماحول، انسانی صحت اور معیشت پر اس کے مضر اثرات کا سدباب ہے۔ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP) نے خبردار کیا ہے کہ اگر دنیا نے فوری اقدام نہ کیا تو 2060 تک پلاسٹک کا فضلہ 3 گنا بڑھ...
پاکستان کے باصلاحیت طلبہ پر مشتمل 21 رکنی وفد نے حال ہی میں ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقدہ استنبول یونیورسٹی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز (IUMUN) میں شرکت کی، جو ترکیہ کا سب سے بڑا اور نمایاں تقریری مقابلہ تصور کیا جاتا ہے۔ اس بین الاقوامی ایونٹ میں بے ویو اکیڈمی، کراچی گرامر اسکول، لاہور گرامر اسکول، نکسر کالج اور دی سیڈر اسکول کے طلبہ نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس بین الاقوامی مقابلے میں پاکستانی وفد نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 میں سے 4 کمیٹیوں میں ایوارڈز حاصل کیے۔ احمد نسیم کھرل اور یحییٰ جمالی نے آؤٹ اسٹینڈنگ ڈپلومیسی ایوارڈ اپنے نام کیا، جبکہ آئیلا طارق، منتہٰی کامران اور وانیا عمیر کو ان کی عمدہ کارکردگی پر...
سری نگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست 2025ء ) بھارتی فوجی افسر نے اضافی سامان کی فیس مانگنے پر ایئرلائن عملے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر نے مبینہ طور پر اضافی سامان کی فیس ادائیگی کے لیے کہنے پر سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسپائس جیٹ فضائی کمپنی کے چار ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس سے ایئر لائن کے عملے کے ایک فرد کو ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر اور دوسرے کو ٹوٹے ہوئے جبڑے سمیت شدید چوٹیں آئیں۔ ایئر لائن کے آفیشل بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ سری نگر سے دہلی جانے والی اسپائس جیٹ کی پرواز SG386 کے بورڈنگ گیٹ پر پیش آیا جہاں مسافر دو...
بیجنگ : چین روس بحری مشترکہ مشق 2025 میں شریک چین اور روس کے بحری دستے فوجی بندرگاہ سے روس کی بندرگاہ ولادی ووستوک کے قریب سمندری علاقے کی جانب روانہ ہوئے، اس کے ساتھ ہی مشترکہ مشق کے بحری مرحلے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس سے قبل، چین اور روس کے مشترکہ کمانڈ ہیڈکوارٹر نے مشق کے منصوبے اور خاکے کے مطابق نقشے پر جنگی مشق کا خاکہ تیار کیا۔ تنظیمی ڈھانچے، فوجی دستوں کے درمیان ہم آہنگی جیسے اہم مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی ، مشق کے خاکوں اور حفاظتی منصوبوں کو بہتر بنایا گیا، نیز زیر آب حملہ و دفاع، آبدوزوں سے بچاؤ اور عملے...
اکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اعلیٰ رہنماؤں بشمول چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو واضح الفاظ میں خبردار کر دیا گیا تھا کہ 9 مئی کو عسکری تنصیبات پر حملوں سے متعلق مقدمات میں ریاست کی جانب سے ’’کوئی سمجھوتہ، نرمی یا ڈیل نہیں ہوگی۔‘‘ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو حالیہ ملاقاتوں کے دوران یہ پیغام دیدیا گیا تھا کہ ادارہ ’’9 مئی کے واقعات نظر انداز کرنے یا دفاعی اداروں پر تشدد میں ملوث افراد کو معاف کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ پی ٹی آئی قیادت کو واضح کر دیا گیا تھا کہ 9 مئی سے متعلق مقدمات کا قانونی عمل بغیر کسی سیاسی سودے بازی کے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء) وزیر اطلا عات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ قاسم اور سلمان غیر اگر انتشار پھیلانے آتے ہیں تو اسکی اجازت نہیں ملے گی ، اگر غیر ملکی بچوں نے ہی تحریک چلانی ہے تو یہاں موجود پی ٹی آئی قیادت کو شرم ضرور آنی چاہیے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ علیمہ خانم کو بھی اپنے بھائی کی طرح تسلسل سے جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے، کبھی کہتی قاسم و سلمان پاکستان آرہے کبھی کہتی نہیں آرہے، کبھی کہتی انکو والدہ نے اجازت نہیں دی کبھی کہتی انکو ویزہ نہیں مل رہا۔وہ جن کے بچے ہیں پہلے ان سے پوچھ لیں وہ آنے کی...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے گزشتہ روز کے فیصلے سے دھچکا لگا پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفوں یا بائیکاٹ پر غور کرے گی۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ روز اے ٹی سی فیصل آباد کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کو سزاؤں کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کے فیصلے سے تحریک انصاف کو دھچکا لگا۔ پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفوں یا بائیکاٹ پر غور کرے گی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس سے پہلے ہی ہم سے 77 نشستیں چھین لی گئی تھیں۔ ذین قریشی کو بری کرنے کا کوئی خاص سیاسی مقصد نہیں ہوسکتا۔ ان...
کراچی: بھارت کے ٹیسٹ کپتان شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف دی اوول میں جاری پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن تاریخی کارنامہ انجام دے کر ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز سر گیری سوبرز کا 59 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ شبمن گل نے SENA ممالک (جن میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں) میں کسی غیر ملکی کپتان کی جانب سے ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ سر گیری سوبرز نے 1966 کی انگلینڈ ویسٹ انڈیز سیریز میں 722 رنز بنائے تھے جبکہ شبمن گل کو یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف ایک رن درکار تھا۔ انہوں نے اننگز کی...
اسلام آباد( این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں شامل وفاقی وزرا میں کارکردگی کے اعتبار سے وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نمبر لے گئے، وزیراعظم نے اویس لغاری کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی ہے اور ان کے لیے خصوصی تہنیتی خط بھی تحریر کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے تہنیتی خط میں کہا ہے کہ اویس لغاری نے 780ارب روپے کا گردشی قرضہ ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، 6انڈپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز سے معاہدے ختم کرنے اور اصلاحات سے قوم کو 3 کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔وزیراعظم نے خط میں ذکر کیا کہ 8روپے 35پیسے فی یونٹ کمی سے بجلی صارفین کو تاریخی ریلیف ملا، امید ہے کہ اویس لغاری اور ان کی...
معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی ازدواجی زندگی میں بھی مشکلات شروع ہوگئی ہیں اور اُن کے اہلیہ سے فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ اور اہلیہ کے بھائی عون میں لفظی جنگ شروع ہوگئی جس کے بعد یوٹیوبر اور اہلیہ میں دراڑیں سامنے آنے لگی ہیں جبکہ گزشتہ چند ماہ سے تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے فاصلے بھی بڑھ رہے ہیں۔ صارفین کا خیال ہے کہ وقت، مصروفیات، باہمی اختلافات اور نجی نوعیت کے مسائل تعلقات میں بگاڑ کا باعث بنے ۔ رجب بٹ کی اہلیہ ایمان کے بھائی عون کا دعویٰ ہے کہ بہن ایمان کے سوشل میڈیا پر آنے کے حوالے سے پابندیاں لگائی گئیں ہیں جبکہ وہ پڑھی لکھی ہیں اور ان چیزوں سے پریشان نہیں ہوتیں،...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تاریخی تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے جس کے لیے اتھاہ گہرائی سے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایکس پر انہوں نے لکھا کہ معاہدے میں صدر ٹرمپ نے قائدانہ کردار ادا کیا، یہ تاریخی معاہدہ ہمارے بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید فروغ دے گا۔ وزیراعظم نے یہ بھی لکھا کہ اس معاہدے سے آنے والے دنوں میں ہماری دیرپا شراکت داری کی حدود کو مزید وسعت دی جا سکے گی۔ ہمیشہ قومی مفاد میں معاشی سفارتکاری کو ترجیح دی: اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ الحمدللہ، پاکستان کا امریکا کے ساتھ تاریخی معاہدہ طے پا گیا...
مودی سرکار کی جنگی جنونیت خطے کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہے، ’’نیا بھارت‘‘ امن نہیں بارود کا راگ الاپنے میں مصروف ہے۔ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی حکومت کے زیرِ سایہ اسپیتی ویلی، ہماچل پردیش میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک وسیع پیمانے پر ڈرون مقابلے کا انعقاد اگست میں کیا جارہا ہے۔ اس ڈرون مقابلے کو ’’آتم نربھر بھارت‘‘ یعنی خود انحصاری کے نعرے کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے، مگر درحقیقت یہ قوم پرستی کی مہم کو جنگی جنون میں تبدیل کرنے کی ایک تازہ مثال بن چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ڈرون مقابلہ دو مراحل پر مشتمل ہوگا، جس کا پہلا مرحلہ 10 سے 15 اگست جبکہ دوسرا مرحلہ 20 سے 24...
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی لڑاکا طیاروں اور فوجی اہداف کو بے اثر کرنے میں شاندار کامیابی حاصل کی، پاکستان کی کامیابی ایک ناقابل تردید حقیقت ہے، بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے لیڈرز اپنی مسلح افواج کے نقصانات کو تسلیم کریں۔ اسلام ٹائمز۔ آپریشن سندور پر بھارتی پارلیمنٹ میں بحث پر دفتر خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آپریشن سندور پر ہندوستانی راہنماؤں کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتا ہے، اس طرح کے بیانات تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات اور ثبوتوں کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا،...
چین کے تاریخی اور دنیا بھر میں مشہور شاولن معبد کے سربراہ شی یونگ شن کے خلاف بدچلنی، مالی بے ضابطگیوں اور جنسی جرائم جیسے سنگین الزامات پر باقاعدہ فوجداری تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معبد کی انتظامیہ نے اتوار کے روز بتایا کہ شی یونگ شن پر متعدد خواتین سے نامناسب تعلقات، مالی بدعنوانی اور دیگر غیر اخلاقی حرکات کی مختلف ادارے چھان بین کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بدھ راہبوں کو جنسی ویڈیوز سے بلیک میل کرکے کروڑوں بٹورنے والی خاتون گرفتار شی یونگ شن، جنہوں نے 1981 میں راہب کا درجہ اختیار کیا اور 1999 سے شاولن معبد کے 30 ویں سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے، ان پر...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفاریشن پلان کی بنیادی اساس عوام کو بغیر اضافی اخراجات کے سہولت بہم پہنچانا ہے۔وزیر اعظم کی زیر صدارت کیش لیس و ڈیجیٹل اکانومی کے حوالے سے اقدامات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اور اس حوالے سے ضروری رولز بنائے جا چکے۔پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے چیئر پرسن اور ممبران کی تعیناتی کا عمل آخری مراحل میں ہے، ڈیجیٹل کے حوالے سے مرچنٹ آن بورڈنگ فریم ورک کا اجراء 25 جولائی کو کر دیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفارمیشن پلان پر مؤثر اور جامع عمل درآمد کے لیے تمام صوبائی حکومتوں سے بامعنی مشاورت کی جائے، معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس اور ڈیجیٹل اکانومی سے متعلق اقدامات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس میں معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے پیشرفت اور آئندہ لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی اور عوام کو بغیر اضافی اخراجات سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی، وفاقی حکومت کی ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفارمیشن پلان کی بنیادی اساس عوامی مفاد اور سہولت ہے۔ وزیراعظم نے زور دیا...
خوراک کی تلاش میں نکلنے والے 42 افراداسرائیل فوج کا نشانہ بنے ،وزارت صحت مختلف مقامات پر 5 فلسطینی بھوک کی وجہ سے شہید ہوئے ،خیموں پر حملے جاری ہیں غزہ: ایک ہی دن میں 85 فلسطینی شہید، خوراک کی تلاش اور خیموں پر حملے جاریغزہ میں اسرائیلی حملوں اور جاری قحط کے نتیجے میں ہفتہ کے روز کم از کم 85 فلسطینی شہید کیے گئے ، مقامی حکام کے مطابق، اسرائیلی افواج نے فضائی حملوں میں ایسے افراد کو نشانہ بنایا جو امدادی خوراک کی تلاش میں باہر نکلے تھے، جبکہ جنوبی اور وسطی غزہ میں مہاجرین کے خیموں پر ڈرون حملے کیے گئے۔غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہفتے کے دن کم از کم 71 افراد...
پاکستان نے بین الاقوامی تعلیمی میدان میں اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلی مرتبہ طلائی تمغہ (گولڈ میڈل) اپنے نام کر لیا۔ اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان کے مطابق یہ بین الاقوامی مقابلہ 20 جولائی سے فلپائن میں منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر سے باصلاحیت طلبہ نے شرکت کی۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عبدالرافع پراچہ نے 35 ویں انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اسما عمران اور ڈاکٹر اسما رحمان نے کی، جن کی رہنمائی میں دیگر طلبہ نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔ ترجمان نے بتایا کہ مس عیان اسلم کو مقابلے میں آنریبل مینشن سے...
خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکے کے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ اورکزئی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ اورکزئی کے علاقے کریز میں واقعہ جنگل لیز مائن نمبر 3 میں پیش آیا، جہاں کوئلے کی کان میں اچانک گیس بھر کی وجہ سے دھماکا ہوگیا، جس سے کان میں کام کرنے والے 3 مزدور دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع پر اورکزئی انتظامیہ اور پولیس نے اور دیگر اداروں نے مل کر ریسکیو آپریشن کیا اور 3 مزدوروں رحیم اللہ، اسلم خان اور شیر رحمان کی لاشیں کان سے باہر نکالیں۔ جس کے بعد تینوں جاں بحق مزدوروں کی نماز...
آسٹریلیا نے تیسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3 سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ میچ میں ٹم ڈیوڈ نے صرف 37 گیندوں پر آسٹریلیا کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین سنچری اسکور کرکے تاریخ رقم کردی۔ ٹم ڈیوڈ اور مچل اووین کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 128 رنز کی شاندار شراکت آسٹریلیا کی ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اس وکٹ پر سب سے بڑی پارٹنرشپ بن گئی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 97 رنز کا تھا جو مچل مارش اور ٹم ڈیوڈ نے قائم کیا تھا۔ ڈیوڈ نے نہ صرف آسٹریلیا کے لیے سب سے تیز نصف سنچری (16 گیندوں پر) بنائی بلکہ...
ملازمین کواب بزرگ والدین کی دیکھ بھال کیلئے 30 دن کی چھٹی ملے گی،یہ فیصلہ کیاہے کہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت کی حکومت نے ،جہاں اب سرکاری ملازمین اپنے والدین کی دیکھ بھال اور خدمت کے لیے 30 دن کی چھٹی لے سکتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ان 30 دن کی چھٹیوں کے بدلے آپ کی کوئی تنخواہ نہیں کٹے گی کیونکہ یہ پیڈ لیو ہیں۔ راجیہ سبھا کے اجلاس میں بھارتی وزیر مملکت جتیندر سنگھ سے پوچھا گیا کہ کیا سرکاری ملازمین کے لئےاپنے بوڑھے والدین کی دیکھ بھال کے لیے چھٹی لینے کا کوئی انتظام ہے؟ جس پر مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نےبتایاکہ ملکی سروس رولز مرکزی حکومت کے ملازمین کو 30 دن...

ساڑھے 3 ارب کی کرپشن کے بدلے تقریبا ڈیڑھ ارب واپسی، کوہستان کرپشن اسکینڈل میں نیب نے بڑی پلی بارگین منظور کر لی
ساڑھے 3 ارب کی کرپشن کے بدلے تقریبا ڈیڑھ ارب واپسی، کوہستان کرپشن اسکینڈل میں نیب نے بڑی پلی بارگین منظور کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کوہستان میں اربوں روپے کی کرپشن کے بڑے اسکینڈل میں نیب نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم محمد ایوب کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ہے، نیب ذرائع کے مطابق پلی بارگین کے تحت ملزم ایک ارب 45 کروڑ روپے کی رقم واپس کرنے پر رضامند ہوا ہے، جس کی منظوری چیئرمین نیب کی جانب سے دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق محمد ایوب پر مجموعی طور پر 3 ارب 45 کروڑ روپے کی بینک ٹرانزیکشنز کا الزام ہے۔ تحقیقات میں یہ...
جنوبی افریقا کے ایک معروف نجی گیم ریزرو کے مالک ایف سی کونریڈی ہاتھی کے حملے میں ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ ایف سی کونریڈی مغربی کیپ کے علاقے موسل بے میں واقع لگژری گونڈوانا پرائیویٹ گیم ریزرو کے مالک تھے۔ وہ ریزرو میں ایک معمول کے کام میں مصروف تھے کہ اچانک ایک نر ہاتھی نے ان پر حملہ کر دیا۔ ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن بدقسمتی سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اسپتال میں موجود ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ واقعے کے بعد حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز...
کراچی: کورنگی میں پولیس مقابلے میں ہلاک اور زخمی حالت میں گرفتارڈکیت اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکارکی شہادت میں ملوث نکلے۔ جمعہ کی علی الصبح کورنگی تھانے کے علاقے کورنگی نمبر 4 واقع تنظیم فلورملزکے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیت ہلاک اورایک ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ڈکیتوں کے قبضے سے دو 30 بور پسٹلز اورایک نائن ایم ایم پسٹل بمعہ رائونڈز،2 موٹرسائیکلزاور3 موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔ ہلاک ڈکیتوں کی شناخت مہران ولد بہادر اورحمید عرف مُنا جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ڈکیت کی شناخت نثار عرف فیصل ولد رمضان کے نام سے کی گئی ۔ ایس ایچ اوکورنگی کے مطابق پولیس مقابلے...

ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں ریسلنگ مقابلے میں 02 برانز میڈل جیتنے والے سب انسپکٹر کی آئی جی پنجاب سے ملاقات
سٹی 42: ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں ریسلنگ مقابلے میں 02 برانز میڈل جیتنے والے سب انسپکٹر کی آئی جی پنجاب سے ملاقات ہوئی ، آئی جی پنجاب نے حوصلہ افزائی کی اور تعریفی سند سے نوازا ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے سب انسپکٹر فرقان احمد خان پہلوان نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔سب انسپکٹر فرقان احمد خان پہلوان کی ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں ریسلنگ مقابلے میں 02 برانز میڈل جیتنے پر حوصلہ افزائی کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹر فرقان احمد خان پہلوان کو تعریفی سند سے نوازا۔ میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا اس موقع پر آئی جی پنجاب...
نیب ذرائع کے مطابق کوہستان میگا اسکنڈل میں 9 ملزمان پلی بارگین کے لیے تیار ہیں اور انہوں نے پلی بارگین کے لیے درخواستیں دی ہیں، اسلام ٹائمز۔ کوہستان میگا اسکینڈل کے 9 ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں دے دیں۔ نیب ذرائع کے مطابق کوہستان میگا اسکنڈل میں 9 ملزمان پلی بارگین کے لیے تیار ہیں اور انہوں نے پلی بارگین کے لیے درخواستیں دی ہیں، ملزمان کی درخواستیں چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت میں پیش کی جائیں گی۔قبل ازیں تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان کی جا ئیدادوں کی کھوج بھی لگائی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ زیادہ تر ملزمان کی اسلام آباد میں کروڑوں روپے کے شاپنگ مال، بنگلے اور دیگر پراپرٹیز ہیں۔ گرفتار...

وزیرداخلہ محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات، اہم فیصلے
ڈھاکہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چودھری سے ڈھاکہ میں ملاقات ہوئی ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا وزارت داخلہ آمد پر بنگلہ دیشی ہم منصب نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ،بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری پر بڑی پیش رفت ہوئی ۔پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ۔دونوں وزرائے داخلہ نے انٹرنل سیکیورٹی اور پولیس ٹریننگ...
پیرس: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل کی جانب سے ایران کی ایوین جیل پر کئے گئے فضائی حملے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اس کی فوری بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ فضائی حملہ گزشتہ ماہ ہونے والی 12 روزہ جنگ کے دوران کیا گیا تھا، جس کی اسرائیل نے بھی تصدیق کی ہے۔ ایرانی حکام کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق اس حملے میں 79 افراد جاں بحق ہوئے۔ ایمنسٹی کے مطابق، یہ حملہ نہ صرف سیاسی قیدیوں کو رکھنے والی جیل پر کیا گیا بلکہ انتظامی عمارت کے کئی حصے بھی تباہ ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں انتظامی عملہ، سیکیورٹی گارڈز، قیدی، ملاقات کو آئے ہوئے رشتہ دار اور قریب...
معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی جانب سے ایف آئی اے کے افسر پر عائد کیے گئے رشوت ستانی کے الزامات کی تحقیقات ادارے کی سرد خانے کی نذر ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق معروف اداکارہ نادیہ حسین کا ایف آئی اے افسر کے خلاف مبینہ الزامات کو تین ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اداکارہ کے موبائل فون کا فرانزک تجزیہ نہ ہوسکا۔ اس کے علاوہ سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا متعلقہ شعبے تاحال موبائل فون کالاک کوڈ ملنے کا منتظر ہے کیونکہ ضبط کیا گیا موبائل فون بذریعہ فیس ان لاک ہونے کے بعد ہی فرانزک تجزئیے کی رپورٹ جاری ہو سکے گی۔ واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنے گرفتارشوہرکی رہائی کے لئےمبینہ ایف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن(صباح نیوز) امریکی عدالت نے حکومت کو نائن الیون کے منصوبہ ساز ی کے الزام میں قیدخالد شیخ محمد سے اعتراف جرم کا معاہدہ کرنے سے روک دیا ہے خالد شیخ محمد اور دو دیگرنے امریکی حکومت سے ایک معاہدے کے تحت اپنے اوپر عائد کردہ الزامات کا اعتراف کرنے پر اتفاق کیا تھا اس اتفاق رائے سے انہیں سزائے موت کے بجائے عمر قید کی سزا دی جانی تھی امریکی عدالت کے جج پٹریشیا ملیٹ اور نئومی را نے اپنے فیصلے میں وزیر دفاع کے فیصلے کو قانونی جواز فراہم کرتے ہوئے 6 نومبر 2024 کے فوجی جج کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا۔انھوں نے کہا کہ
امریکا کی اپیل عدالت نے 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کے ساتھ جرم قبول کرنے کے عوض سزائے موت ختم کرنے کے پلی بارگین معاہدے کو مسترد کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عدالت کے جج پٹریشیا ملیٹ اور نئومی راؤ نے اپنے فیصلے میں وزیر دفاع کے فیصلے کو قانونی جواز فراہم کرتے ہوئے 6 نومبر 2024 کے فوجی جج کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر دفاع کا مجرمان کے ساتھ پلی بارگین معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ قانون کے دائرہ کار میں آتا ہے اس لیے ہم ان کے فیصلے پر سوال اٹھانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔ یاد رہے کہ اس قبل ایک فوجی عدالت نے مجرمان کے ساتھ...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ایک ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اسلام آباد کے پوش علاقے ایف سکس میں بیورلے سینٹر کے باہر ایک غریب خاتون کی ریڑھی ہٹا دی اور اس کی تصویر بھی پوسٹ کر دی۔ پوسٹ کی گئی تصویر میں پہلے اور بعد کا منظر دکھایا گیا تھا ایک تصویر میں دکھایا گیا کہ خاتون نے سڑک کے کنارے اپنی ریڑھی لگائی ہوئی ہے جس پر غباروں سمیت چند اشیاء بیچنے کے لیے رکھی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں اس جگہ سے خاتون کی ریڑھی ہٹا دی گئی اور کیپشن میں لکھا کہ ’بیورلے سینٹر بلیو ایریا کے باہر‘۔ یہ پوسٹ وائرل ہوئی تو صارفین ڈی سی اسلام آباد کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ موجودہ توانائی پالیسی اورٹیکس اقدامات نے ملکی صنعتوں کے لیے زمین تنگ کردی ہے۔ یہ پالیسیاں ترقی کا ذریعہ بننے کے بجائے معیشت کے لیے زہرثابت ہورہی ہیں، جس کے نتیجے میں بہت سی صنعتوں کا چلنا محال ہوگیا ہے۔ ارباب اختیاربجٹ اقدامات پرغور کریں اور توانائی پالیسیوں کوملکی حالات اورمفادات کے مطابق ڈھالیں۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فرنس آئل پرعائد پیٹرولیم لیوی اورکلائمٹ سپورٹ لیوی کے بعد اسکی کل مالیت...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ زرنش خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے معروف میزبان نادیہ خان کے ایک بیان پر تنقیدی ردعمل دیا ہے۔ حال ہی میں نادیہ خان کا ہانیہ عامر اور بھارتی اداکارہ دلجیت دوسانجھ کے حوالے سے ایک وضاحتی بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی رائے میں تبدیلی ہانیہ نہیں بلکہ دلجیت کے مؤقف کی بنیاد پر ہوئی ہے۔ نادیہ نے مزید کہا کہ وقت کے ساتھ مؤقف میں تبدیلی یوٹرن نہیں بلکہ دانشمندی ہے۔ زرنش خان نے نادیہ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ان کا ویڈیو بیان اپنی انسٹا اسٹوری پر پوسٹ کیا اور لکھا کہ جب دوسروں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت اعلیٰ بیوروکریسی کی کارکردگی سے مایوس ہو گئی ہے، حکومت نے اعلیٰ سرکاری عہدوں پر نجی شعبے سے بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق اعلیٰ بیوروکریٹس کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پہلے مرحلے میں 7 اہم وزارتوں کے لیے سیکریٹریز کی خدمات نجی شعبے سے لی جائیں گی، وفاقی حکومت نے نجی شعبے سے بھرتیوں کے لیے اشتہار بھی جاری کر دیا ہے۔ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں وزارتِ خزانہ، پٹرولیم، پاور، صنعت و پیدوار کے سیکریٹریز نجی شعبوں سے لیے جائیں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور ووکیشنل کی وزارتوں کے سیکریٹریز کے لیے بھی نجی شعبہ جات سے بھرتیاں کی...
ریاست آئیووا میں تقریب سے خطاب کے دوران امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران نے فون پر انھیں بتایا کہ وہ 14 میزائل داغنا چاہتا ہے، ایران نے ان سے یہ بھی پوچھا کہ وہ کس جگہ حملہ کرے۔؟ اس پر انہوں نے قطر کی امریکی بیس کا بتایا، جو پہلے خالی کر دی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے قطر میں امریکی ایئربیس پر حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی۔ امریکی ریاست آئیووا میں تقریب سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے اُنھیں میزائل حملوں سے قبل نہ صرف فون پر اطلاع دی بلکہ جگہ اور وقت کا بھی...

غزہ میں اسرائیلی درندگی کا سلسلہ جاری، مزید 78 فلسطینی شہید،عالمی اداروں کی اپیلوں کے باوجود حملے جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس : غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے تازہ ترین سلسلے میں مختلف فضائی اور توپ خانے کے حملوں میں کم از کم 78 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں 12 امداد کے متلاشی شہری بھی شامل ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ شہر کے علاقے فلسطین اسٹیڈیم کے شمال میں بے گھر افراد پر صیہونی فضائی حملے میں 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ کچھ افراد لاپتہ ہیں، بمباری سے زمین میں ایک بڑا گڑھا بن گیا جس میں کپڑے اور نائیلون سے بنے متعدد خیمے اور ان میں رہنے والے شہری دفن ہوگئے۔خیال رہےکہ اسرائیل کی جانب سے اکتوبر 2023ء سے جاری وحشیانہ جنگ اب تک 56,300 سے زائد فلسطینیوں کی جان لے چکی...
کراچی: شہر کے مشرقی حصے لانڈھی، ملیر، کورنگی، قائد آباد اور دیگر علاقوں میں یکم جون سے اب تک تواتر کے ساتھ 57 زلزلے آچکے ہیں جو ہلکی نوعیت کے ہیں تاہم اس میں تسلسل کی وجہ سے لوگوں میں بہت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ کراچی کے جن علاقوں میں یہ زلزلے آئے ہیں وہاں کئی برسوں سے بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، کئی چھوٹی بڑی عمارتیں بھی تعمیر ہوچکی ہیں، ان علاقوں میں زمین 15سیںٹی میٹر دھنس چکی ہے، اگرچہ ابھی سائنٹیفک ثبوت نہیں کہ بورنگ اور بلند عمارتوں کی تعمیر کی وجہ سے حالیہ زلزلے آئے ہیں اور زمین دھنس رہی ہےلیکن یہ بات قرین قیاس ہوسکتی...
خواتین، بچے، بزرگ اور طبی عملے کے افراد شامل ،رہائشی علاقوں اور خیمہ بستیوں پر فضائی حملے ایف16طیارے اور ڈرونز کا استعمال ، زمینی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ، امدادی مراکز پر نشانہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران غزہ میں بمباری اور زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید114مسلم شہید ہو گئے۔ شہدا میں خواتین، بچے، بزرگ اور طبی عملے کے افراد شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق یکم جولائی کی دوپہر کے بعد غزہ کے جنوبی علاقوں پر شدید حملے شروع ہوئے، جن میں صرف شام6بجے تک خان یونس، رفح اور دیر البلح میں کم از کم30افراد شہید ہو ئے ، رات گئے جاری فضائی حملوں میں مزید20شہریوں کی لاشیں ملبے تلے سے نکالی گئیں، مجموعی طور پر رات تک شہادتوں کی تعداد50ہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مالی سال 2025-26 کے لیے 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینے کی متفقہ منظوری دے دی ہے۔یہ فیصلہ چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے بورڈ آف گورنرز اجلاس میں کیا گیا، جس میں چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ نے بجٹ کی تفصیلات پیش کیں۔ اجلاس میں گزشتہ مالی سال کے بجٹ کے استعمال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور سابقہ بورڈ میٹنگ کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔کرکٹ کے فروغ کے لیے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے، جن میں ریجنل کرکٹ کی ترقی کو سراہنے کے لیے ہر سال بہترین کارکردگی دکھانے والے ریجن کو انعام دینے کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر اور جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 100 سال بھی حکومت کرلے تو وہ کراچی کو کچھ نہیں دے گی۔یہ دعویٰ اپوزیشن لیڈر کے ایم سی و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ نے صفورہ ٹاؤن کی نا اہلی، کرپشن و جعلی بھرتیوں کے حوالے سے مدراس چوک اسکیم 33 میں عوامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور بہت جلد بڑی تحریک شروع کرے گی،اگر عوام کے حقوق نہیں دیے گیے تو یہ ہماری تحریک حکومت ہٹانے کی تحریک میں تبدیل ہو جائے گی۔سیف الدین ایڈوکیٹ نے...
کراچی میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر اور جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 100 سال بھی حکومت کرلے تو وہ کراچی کو کچھ نہیں دے گی۔ یہ دعویٰ اپوزیشن لیڈر کے ایم سی و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سی سیف الدین ایڈوکیٹ نے صفورہ ٹاؤن کی نا اہلی، کرپشن و جعلی بھرتیوں کے حوالے سے مدراس چوک اسکیم 33 میں عوامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور بہت جلد بڑی تحریک شروع کرے گی،اگر عوام کے حقوق نہیں دیے گیے تو یہ ہماری تحریک حکومت ہٹانے کی تحریک میں تبدیل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت...
ویب ڈیسک: سرکاری ملازمین کو تنخواہ صرف ڈیجیٹل طریقے سےہی دی جائیں گی، حکومتِ پنجاب نے تنخواہ کی ادائیگی کے لیے واضح ہدایت جاری کردی ۔ تفصیلات کےمطابق محکمہ خزانہ پنجاب چیک ، اور کیش کی صورت میں تنخواہ ادائیگی بند کردی ، صرف بینک اکاؤنٹ میں تنخواہ ادا کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔ نوٹی فکیشن کے ذریعے ملازمین کو آگاہ کیا گیا کہ صوبہ بھر میں سرکاری ملازمین کو 1 ستمبر 2025 تنخواہ بینک میں ملے گی، شفافیت کے لیے نقد اور چیک کی ادائیگی بند ہوگی۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور تنخواہ کی ادائیگی ڈیجیٹل والٹس یا بینک آف پنجاب جیسے بائیومیٹرک پلیٹ فارمز...