وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ غزہ سے متعلق معاملات کی حتمی شکل ایک دو دن میں واضح ہوجائے گی۔میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی،جب فلسطین کی ریاست قائم ہوگی تو یہ چیزیں درست ہوں گی۔ْانہوں نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے امید کی کرن نظر آئی ہے، غزہ سے متعلق معاملات کی حتمی شکل ایک دو دن میں واضح ہوجائے گی اور توقع ہے حالات بہتر ہو جائیں گے۔ْایک سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اگر دوبارہ ایڈونچر کرے گا تو اس میں بھی ذلت اٹھائے گا ،،کسی کو ہماری فورسز کی تیاریوں پر کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: خواجہ ا صف

پڑھیں:

شعیب ملک سے افواہوں کی اطلاعات، ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پر واضح پیغام دے دیا

سابق کرکٹر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید کے درمیان حالیہ دنوں علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کرنے لگی تھیں تاہم شعیب ملک کی پوسٹ نے ان افواہوں کی یہ کہتے ہوئے تردید کر کہ ثنا جاوید کے ساتھ وقت گزارنا ہمیشہ خوشگوار ہوتا ہے۔ جس کے بعد ان کے درمیان علیحدگی کی تمام افواہیں غلط ثابت ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک نے ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ثنا جاوید نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ایک فیشن اسٹائلسٹ نے ان کے تعلقات کی خوبصورتی کو سراہتے ہوئے دعا کی کہ اللہ دونوں کو نظر بد سے محفوظ رکھے، انہوں نے لکھا کہ یہ بہت خوبصورت جوڑا ہے جس کے جواب میں اداکارہ نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا آمین ثم آمین۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے جنوری 2024 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا اعلان کیا تھا، اور دونوں کی یہ دوسری شادی تھی۔

شعیب ملک اس سے قبل بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے شریکِ حیات تھے، جن سے ان کا ایک بیٹا ہے جو اب اپنی ماں کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا شعیب ملک اور ثنا جاوید کی علیحدگی ہونے والی ہے؟

دوسری جانب ثنا جاوید نے 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے نکاح کیا تھا، تاہم بعد میں دونوں کے راستے جدا ہو گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ثنا جاوید شعیب ملک شعیب ملک ثنا جاوید علیحدگی

متعلقہ مضامین

  • غزہ جنگ بندی کیلئے پیشرفت جاری، امید ہے جلد معاہدہ ہوجائیگا: امریکی صدر
  • ٹرمپ کو غزہ امن معاہدے پر امید، ’اہم معاملات‘ پر حماس کی رضامندی کا دعویٰ
  • حماس مذاکرات میں اہم معاملات پر اتفاق کر رہی ہے، ٹرمپ کو غزہ جنگ بندی جلد ہونےکی امید
  • بھارت نے پہلے جوایڈونچر کیا اس کے بعد پوری دنیا میں ذلت اٹھائی؛ خواجہ آصف
  • فلسطینی ریاست کے قیام سے چیزیں درست ہوں گی، خواجہ آصف
  • شعیب ملک سے افواہوں کی اطلاعات، ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پر واضح پیغام دے دیا
  • کیا انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آئیں گے؟ محمد عامر نے واضح کردیا
  • حماس کے فیصلے کا خیر مقدم، مسلم وزرائے خارجہ کا واضح پیغام
  • مغویوں کی رہائی میں تاخیر کی تو امن منصوبے کی تمام شرائط ختم ہوجائیں گی، ٹرمپ کی حماس کو وارننگ