جی بی اسمبلی کے آخری سیشن کا دوسرا روز، حکومتی ممبران کی خالد خورشید کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
ایوان میں قہقہے گونج اٹھے، شکوے شکایتیں بھی ہوتی رہیں۔ تاہم مجموعی طور پر ایوان کا ماحول خوشگوار رہا، ممبران نے ایک دوسرے پر تنقید کے تیر بھی برسائے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے آخری سیشن کے دوسرے روز ممبران کے درمیان نوک جھونک، چٹکلوں کا تبادلہ ہوتا رہا، ایوان میں قہقہے گونج اٹھے، شکوے شکایتیں بھی ہوتی رہیں۔ تاہم مجموعی طور پر ایوان کا ماحول خوشگوار رہا، ممبران نے ایک دوسرے پر تنقید کے تیر بھی برسائے۔ اپوزیشن لیڈر نے کارروائی کے شروع میں کہا کہ چونکہ اس اسمبلی کا آخری سیشن چل رہا ہے تو اختتام اچھے ماحول میں ہونا چاہیے، ہمارے درمیان تلخیاں بھی ہوئی ہوں گی لیکن سیشن کا اختتام خوشگوار ہونا چاہیے، ایک اچھے ماحول کے ساتھ یہ دور ختم ہو۔ سیشن کے دوران دو بلوں کی منظوری متفقہ طور پر دی گئی۔ راجہ زکریا کی تقریر کے دوران ایوان کا ماحول گرم رہا اور ایوان میں قہقہے گونج اٹھے۔ حکومت کے کئی اراکین نے سابق وزیر اعلیٰ جی بی خالد خورشید کی تعریف کی۔ راجہ ناصر علی خان نے موجودہ اسمبلی کے دورانیے کو تاریخ کا کامیاب ترین دور قرار دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ