جماعت اسلامی کا 3 روزہ ‘بدل دو نظام’ کل پاکستان اجتماع عام مینارِ پاکستان، لاہور میں جاری ہے، جو 21 سے 23 نومبر تک منعقد ہو رہا ہے۔

یہ جماعت اسلامی کا 11 سال بعد کا سب سے بڑا اجتماع ہے، جس میں ملک بھر سے لاکھوں شرکا شریک ہیں جن میں خواتین، جوان، بچے، مزدور، کسان اور مختلف شعبوں کی شخصیات شامل ہیں۔ دوسرے دن (ہفتہ) بھی جوش و جذبہ عروج پر رہا، اور مینارِ پاکستان کا میدان شرکا سے بھر گیا۔

یہ بھی پڑھیے: جماعت اسلامی کا 3 روزہ ’بدل دو نظام‘ اجتماع  کیا ہے؟

اس موقع پر انتظامیہ نے شرکا کے لیے بھرپور تیاریاں کر رکھی تھیں اور اضافی اسکرینز، قیام گاہیں اور سیکیورٹی فعال تھی۔

اہم سیشنز اور سرگرمیاں

– پہلا سیشن بلدیاتی نظام، محنت کشوں کے مسائل اور زراعت پر ہوا جس میں معاشی استحصال اور کسانوں کی مشکلات پر تفصیلی بات ہوئی اور قراردادِ معیشت پیش کرکے منظور کر لی گئی۔

– دوسرا سیشن ‘اٹھو جہاں بدل دو’ کے عنوان سے ہوا۔ اس میں قومی ہیروز، پوزیشن ہولڈرز طلبا اور نیشنل ایوارڈ یافتگان کو اعزازات دیے گئے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے صدارتی خطاب بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے: ای چالان کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد، کراچی کے شہریوں پر ظلم بند کیا جائے، جماعت اسلامی

– تیسرا سیشن خواتین کانفرنس ‘جہاں تم سے آباد’ کے عنوان سے منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی اور مختلف شعبہ جاتِ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے پینل ڈسکشن میں حصہ لیا۔

– چوتھا سیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل پاکستان پر تھا، جس میں نوجوانوں نے ڈیجیٹل انقلاب اور آئی ٹی کی ترقی پر تجاویز پیش کیں۔

– پانچواں عالمی سیشن ‘نظام نئی دنیا میں’ کے عنوان سے ہوا۔ سابق امیر سراج الحق اور موجودہ امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے خطاب کیا اور فلسطین، کشمیر اور امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیے: ’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان

– آخری سیشن نشید نائٹ ہوگا جس میں نعت، نظم، منقبت اور اسلامی ترانوں کا خوبصورت پروگرام پیش کیے جائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے دن بھر کئی سیشنز میں خطاب کیا اور نظام، موروثی سیاست، اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت اور سود پر مبنی معیشت کے خاتمے کا واضح مطالبہ کیا۔

کل 23 نومبر کو اختتامی روز اجتماع کا متفقہ لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اجتماع بدل دو نظام جماعت اسلامی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی جماعت اسلامی

پڑھیں:

جاگیرداروں ‘وڈیروں اور مافیاز کے مسلط کردہ ظالمانہ نظام کو اب مزید برداشت نہیں کریں گے‘حافظ نعیم الرحمن

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 78سال سے ظلم و جبر کے نظام نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے لوگوں کے ارمانوں کا خون کیا۔ عدالتیں انصاف دے سکیں نہ ادارے کسی کام آسکے، عوام بنیادی حقوق اور سہولیات سے محروم ہیں کوئی ان کا پرسان حال نہیں۔ 26ویںاور 27ویں ترمیم نے تو بیڑا غرق کردیا ہے،جماعت اسلامی عوام کو وڈیروں،جاگیرداروں اور مافیاز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی۔ جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلے مینار پاکستان لاہور پہنچنا شروع ہوگئے،لاکھوں لوگوں کے قیام و طعام کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ بیرون ممالک سے بھی اسلامی تحریکوں کے قائدین بھی بڑی تعداد میں اجتماع میں شریک ہوں گے۔جماعت اسلامی کا یہ اجتماع عا م ملک و قوم کے لیے امید کے نئے چراغ روشن کرے گا، ابراہم معاہدہ پر دستخط، ٹرمپ کا امن منصوبہ اور دوریاستی حل قبول کرنا اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے، فلسطین پر ایک بار پھر برطانوی سامراج کا تسلط قبول نہیں، پاکستان کسی جرنیل، بیوروکریٹ یا کسی اور طاقتور شخصیت کا نہیں، 25کروڑ غیور عوام کا ہے، ہم نے سلامتی کونسل میں امن منصوبے پر پاکستان کے ووٹ ہی کی مخالفت کی ہے،اس منصوبے کو فلسطین کی اصل قیادت نے بھی مسترد کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینار پاکستان اجتماع گاہ میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم اور نائب امیر و ناظم اجتماع لیا قت بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضیا الدین انصار ی ایڈووکیٹ اور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی بھی موجود تھے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عوام اس وقت سخت مایوسی اور پریشانی میں ہیں ،انہیں کسی طرف سے امید کی کوئی کرن نظر نہیں آرہی ، 65فیصد نوجوان ہیں مگر انہیں تعلیم اور روز گار نہیں مل رہا،اعلیٰ تعلیم کے دروازے غریب کے لیے بند کردیے ہیں ۔طبقاتی نظام تعلیم میں امیر کا بچہ پڑھ رہا اور غریب کا بچہ سکول سے باہر ہے ،چند لیپ ٹاپ تقسیم کرکے حکمران سمجھتے ہیں کہ ان کا فرض پورا ہوگیا، عام لوگوں کی تعلیم اور ٹیکنالوجی تک رسائی نہیں، ملک میں لینڈ مافیاز ،ڈرگ مافیاز ،آئی پی پیز مافیاز چینی اور آٹا مافیاز ٹھیکیداروں اور وڈیروں کا راج ہے، سیکڑوں مربع زمین کے مالک ٹیکس چوری کرتے ہیں یہ لوگ خودتو ٹیکس دیتے نہیںالٹا مزدوروں، کسانوں اور چھوٹے ملازمین کے ٹیکسوں پرعیش کرتے ہیں، 83فیصدکسانوں اور مزدوروں کوملازمت کے حقوق حاصل نہیں وہ جاگیرداروں اور ٹھیکیداروںکے رحم و کرم پر ہوتے ہیں،خواتین کو تحفظ حاصل نہیں ،کام کرنے کی جگہ پر انہیں ہراسمنٹ کا سامنا ہوتا ہے، ان پریشان اور ستائے ہوئے عوام کی داد رسی کافرض جماعت اسلامی پورا کرے گی، جماعت اسلامی عوام سے اتحاد کرے گی، کسان ،مزدور ،اساتذہ ،طلبا اور وکلاء جماعت اسلامی کے اتحاد ہیں۔ ہم مزدوروں ،کسانوں ،طلبہ،خواتین سمیت پسے ہوئے طبقے کو حقوق دلائیں گے ،ہم سب مل کر ملک میں اسلام کے غلبے کی تحریک چلائیں گے، ملک میں اللہ کا نظام نافذ ہوجائے تو ظلم کا نظام خود بخود دم توڑ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا یہ اجتماع عام اسی عظیم مقصد کے لئے منعقد ہورہا ہے۔ مینار پاکستان سے اتحاد ویک جہتی کا پیغام پورے پاکستان میں جائے گا۔ جماعت اسلامی منظم طریقے سے اپنا کام کرتی ہے۔ پورا پاکستان ایسی تحریک کا منتظر ہے جس کو منظم لوگ لے کر اٹھیں۔پاکستان ہم سب کا گھر ہے اور اس گھر کو بچانا ہم سب کی ذمے داری ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ اجتماع عام کے آخری روز اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،زی جنریشن اور نوجوانوں کے لیے تعلیم اور روز گار کابہت بڑا پیکیج لائیں گے، نوجوانوں کے مستقبل کو روشن کرنے کے لیے انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ روزگار بھی دیں گے، خواتین کو اسلام نے احترام اور وقار دیا ہے اسے بحال کرائیں گے، مزدور اور کسان طلبہ و وکلا نظام بدلنے کی تحریک میں ہمارے شانہ بشانہ ہوں گے ۔ اجتماع عام میں خواتین عالمی کانفرنس میں لاکھوں خواتین شریک ہوں گی ،یہ خواتین کا دنیا بھر میں سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔

 

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • منصفانہ نظام کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا عوام کو آگے آنا ہوگا، حافظ نعیم
  • اجتماع عام ’’بدل دو نظام ‘‘ کا شاندار آغاز‘لاکھوں مرد‘ خواتین کی شرکت‘جگہ کم پڑگئی
  • ملک میں مافیاز کاراج،ظلم کا نظام مزید نہیں چل سکتا؛ حافظ نعیم الرحمان کا اجتماع عام کے افتتاحی سیشن سے خطاب
  • اجتماع عام :عالمی سیشن میں 40ممالک کے 120 سے زاید رہنماشریک ہونگے
  • ’’بدل دو نظام اجتماع عام‘‘ سے چہرے نہیں نظام بدلے گا،نزہت بھٹی
  • جماعت اسلامی کا 3 روزہ ’بدل دو نظام‘ اجتماع  کیا ہے؟
  • جاگیرداروں ‘وڈیروں اور مافیاز کے مسلط کردہ ظالمانہ نظام کو اب مزید برداشت نہیں کریں گے‘حافظ نعیم الرحمن
  • جماعت اسلامی اجتماع، بدل دو نظام
  • مافیاز کے ظالمانہ نظام کوبرداشت نہیں کریں گے، حافظ نعیم