data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251121-01-6
کوئٹہ(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی فرسودہ نظام، سودی معاشی پالیسیوں اور عوام کے تمام تر مسائل کی حل کے لیے مینار پاکستان پر ’’بدل دو نظام اجتماع عام‘‘ کا انعقاد کرکے نئی تحریک شروع کرنے جارہی ہے اس تحریک سے اب چہرے نہیں نظام بدلے گا۔ان خیالات کا اظہارحلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کی رکن شوری نزہت بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نزہت بھٹی نے نے کہا کہ ملک بھر کی خواتین اجتماع عام میں شرکت کیلئے بہت پرجوش ہیں، جماعت اسلامی پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی اور جمہوری ریاست بنانے کے عزم کے ساتھ نظام کو بدلنے کی تحریک کا آغاز کرے گی یہ اجتماع عام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا جس میں لاکھوں خواتین بھی شرکت کریں گی۔حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کی رکن شوری نزہت بھٹی نے بتایا کہ نماز جمعہ سے اجتماع عام کا باقاعدہ آغاز ہوگا ، یوسف القرضاوی صاحب کے نائب خطبہ دیں گے،اسی دن انٹرنیشنل کانفرنس ہوگی اور رات کو مشاعرہ ہوگا جس میں ملک کے نامور شاعر اپنا کلام پیش کریں گے،مولانا مودودی رحمتہ اللہ علیہ کے بارے میں سیشن اور عالمی خواتین کانفرنس ہفتے کو رکھی گئی ہے،یوتھ ارینا میں نوجوانوں کی پارلیمنٹ،خطاطی،وڈیو میکنگ، واک کا انعقاد کیا جائے گا۔بچوں کے لییگوشہ اطفال میں رنگارنگ دلچسپ سرگرمیاں ہوں گی،اتوار کو علماء کانفرنس ہوگی جس میں ملکی و بین الاقوامی مندوبین شریک ہوں گے،میرا برانڈ پاکستان کا پولین بھی لگایا گیا ہے جہاں پر پاکستانی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔رکن شوری نزہت بھٹی نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے بنو قابل پروگرام کا جو وژن یوتھ کو دیا ہے اور پورے پاکستان میں بنو قابل اور آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ میں لاکھوں نوجوانوں کی شمولیت نے ان کو پاکستان کے نوجوانوں کا لیڈر بنا دیا ہے جنہوں نے تعلیم اور روزگار کے ذریعے اُمید کی کرن پیدا کی ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی

پڑھیں:

اجتماع عام نظام کو بدلنے کی تحریک کا آغاز ہوگا ،مولانا حزب اللہ جکھرو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت) ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی صوبہ سندھ مولانا حزب اللہ جکھرو نے کہا ھے کہ جماعت اسلامی کا کل پاکستان اجتماع عام آئین سے متصادم ظالمانہ نظام کو بدلنے کی تحریک کا نقطہ آغاز ہے، دارالعلوم تفہیم القرآن سکھر میں خطاب اور مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدل دو نظام اجتماع عام میں سندھ سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔ یہ اجتماع عام ظلم و جبر کے مسلط نظام کی تبدیلی کیلئے ہے قوم اس عظیم مقصد کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی فساد انتشار بڑھتا جارہا ہے، بگڑتی صورتحال قومی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ بن چکی ہے، عوام کے اندر بے چینی اور مایوسی ہے، عوام کو حوصلہ دینا اور مایوسی سے نکالنا ضروری ہوگیا ہے، جماعت مایوسی کو ختم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بے امنی کی آگ میں جل رہا ہے،حکومت چین کی بانسری بجارہی ہے،جماعت اسلامی کا کل پاکستان اجتماع عام موجودہ حالات میں بڑی اہمیت کا حامل ہے، مہنگائی سے نجات دلائے گا اور اجتماع عام آئندہ آنے والے مراحل کے لئے مضبوط جدوجہد کا استعارہ بنے گا، ان شاء اللہ مستقبل جماعت اسلامی کا ہے، ہم ملک میں جاگیرداری اور سرمایہ داری کے آئین سے متصاد م نظام کو بدلنے کی جدوجہد کررہے ہیں، مفاد پرست قوتوں نے پورے نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ استعفے اورگرفتاریاں ہماری تاریخ کا حصہ ہیں ہم نے ہمیشہ قومی مفاد اور ملکی سلامتی کو مقدم رکھا ہے۔ جماعت اسلامی قرآن وسنت کا نظام لائے گی۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • اسلامی انقلاب کی نوید… اجتماع عام
  • ٹنڈوجام، جماعت اسلامی کا قافلہ اجتماع عام میں شرکت کیلیے روانہ
  • نظام بدلو اجتماع ملک کی سیاست کا رخ اور 25 کروڑ عوام کو بیدار کرے گا،  منعم ظفر
  • جماعت اسلامی کا 3 روزہ ’بدل دو نظام‘ اجتماع  کیا ہے؟
  • جماعت اسلامی کا اجتماع عام امید کے نئے چراغ روشن کرے گا: حافظ نعیم
  • جاگیرداروں ‘وڈیروں اور مافیاز کے مسلط کردہ ظالمانہ نظام کو اب مزید برداشت نہیں کریں گے‘حافظ نعیم الرحمن
  • جماعت اسلامی اجتماع، بدل دو نظام
  • مافیاز کے ظالمانہ نظام کوبرداشت نہیں کریں گے، حافظ نعیم
  • اجتماع عام نظام کو بدلنے کی تحریک کا آغاز ہوگا ،مولانا حزب اللہ جکھرو