ٹنڈوجام، جماعت اسلامی کا قافلہ اجتماع عام میں شرکت کیلیے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام سے عزم ہمت جذبوسے بھرا نظام بدل دو کا قافلہ امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں اجتماع عام میں شرکت کے لیے روانہ ملک پر 78 سال سے حکمرانوں نے دفعہ 144لگا کر عوام کے حقوق غصب کر رکھے ہیں عوام اب اس ظلم کے نظام کو بدل کر دم لے گی، حافظ غیور احمد۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ٹنڈوجام کا ایک قافلہ امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد کی اور حلقہ خواتین کا قافلہ ناظمہ جماعت اسلامی ٹنڈوجام شبانہ طارق کی قیادت میں اجتماع جماعت اسلامی پاکستان میں شرکت کے لیے لاہور روانہ ہو گیا۔ اس موقع پر انھوں نے کارکنان سے خطاب کیا کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک پر جمہوریت کے بھیس میں امریت مسلط ہے اور عوام کو اس نے اپنے مفادات کی خاطر پیس کر رکھ دیا ہے جب بھی عوام کے حقوق کے لیے آواز اُٹھائی جاتی ہے تو حمکرانوں اور اسٹیبلشمنٹ کو دفعہ 144یاد آجاتی ہے انھوں اس دفعہ کو ملک پر 78سال سے لگا کر عوام کے حقوق غصب کر رکھے ہیں اب یہ ہمارا عزم وہمت اور جذبو سے بھرا قافلہ اجتماع عام میں نظام بدل دو تحریک میں شامل ہونے جارہا ہے اور جماعت اسلامی پاکستان کے اس اجتماع عام سے ملک میں پریشان صرف ظلم کا نظام قائم کرنے والے ہیں اور اجتماع عام سے ان کی رخصتی کا سفر شروع ہو جائے گا ناظمہ حلقہ خواتین شبانہ طارق اور شازیہ غیور نے کہا کہ خواتین کا کردار ہر انقلاب میں اہم رہا ہے اس اجمتاع میں خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کی جانب اشارہ کر رہی کہ ہم نظام بدل دو تحریک ملک سے ظلم کا نظام ختم کر کے ہی دم لے گی اور خواتین اس تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی میں شرکت
پڑھیں:
نیشنل لیبریشن فیڈریشن کی بڑی تعداد بھی اجتماع کیلیے روانہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251121-01-7
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے محنت کشوں کی بڑی تعداد کراچی ، حیدرآباد ، ٹنڈو محمد خان، نوابشاہ ، سکھر ، میر پور ماتھیلو، گھوٹکی ، ڈھرکی سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی دعوت پر اجتماع عام لاہور میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن کے عہدیداران نے شرکاء سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس اجتماع میں دنیا بھر سے اسلامی تنظیموں سے وابستہ قائدین شرکت کریں گے اور ان کے خطابات سے محنت کشوں میں ایک نیا جوش وجذبہ پیدا ہوگا۔ امیر کارواں امیر جماعت اسلامی حافظ طاہر مجید ، قیم حنیف شیخ کی قیادت میں یہ قافلہ اسپیشل ٹرین کے ذریعے روانہ ہوگیا ۔