2025-11-22@07:50:45 GMT
تلاش کی گنتی: 71132
«کی درا مد اور»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے دبئی ائیر شو میں پیش آنے والے بھارتی جنگی طیارے کے حادثے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے بھارتی طیارے تیجس کے گرنے کے بارے میں سوال کیا تو آفریدی نے مختصر مگر معنی خیز جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے مرنے پر خوشی نہیں منانی چاہیے، ہو سکتا ہے کسی دن اپنے بھی چلے جائیں۔ ان کے اس جملے نے فوری طور پر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی اور صارفین نے ان کے اس بیان کو پھیلایا۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ حادثہ کسی بھی ملک میں ہو، اس پر...
پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے میری ذاتی زندگی کی وجہ سے بہت شدت سے نشانہ بنایا گیا۔ڈرامہ خانی کے ذریعے مقبولیت پانے والے فیروز خان نے کہا کہ ان کی پہلی شادی علیزہ شاہ سے ہوئی تھی جو اختلافات کے باعث طلاق پر ختم ہوگئی، اس دوران علیزہ کی جانب سے تشدد کے الزامات اور سوشل میڈیا پر ہونے والی شدید تنقید نے اداکار کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا۔انہوں نے بتایا کہ وہ اب ڈاکٹر زینب کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں لیکن پرانی زندگی سے جڑے تنازعات آج بھی ان کے ساتھ جڑے نظر آتے ہیں، سوشل میڈیا کی مخالفت، عدالتوں کے چکر اور بچوں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ضلعی مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رانا شہریار کی انتخابی مہم میں شرکت کر کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں رانا ثناء اللّٰہ پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اور رانا شہریار کی جانب سے اگر آج جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو کیس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا جائے گا۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے رانا ثنا اور رانا شہریار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج پیش ہونے کا حکم...
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 56.750 کلوگرام منشیات برآمد کرکے2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب رکشہ سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دیگر کارروائیوں میں جناح ایئرپورٹ کراچی سے دبئی جانے والے مسافر کے سامان میں رکھی اسپغول کی بوتل سے 0.150 کلوگرام کوکین برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گوادر چربدر کوسٹل لائن پسنی کے قریب چھپائی گئی 30 کلو گرام ہیروئن اور 23 کلو گرام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی میں عالمی ائیر شو کے دوران بھارت کے جنگی طیارے تیجس کے گر کر تباہ ہونے کے واقعے نے بھارتی فضائیہ کے اندر موجود کئی کمزوریوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے۔یہ واقعہ اس لمحے پیش آیا جب بھارتی پائلٹ دبئی ایئرشو میں ایروبیٹک اسٹنٹ کا مظاہرہ کر رہا تھا کہ طیارہ اچانک توازن کھو بیٹھا اور بلندی پر فضا میں جھٹکے کھاتا ہوا نیچے آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے دھماکے سے تباہ ہوگیا۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں متحرک ہوئیں، تاہم پائلٹ جانبر نہ ہو سکا۔بھارتی فضائیہ نے حادثے اور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی...
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز سے متعلق بڑی پیشرفت سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سطح کمیٹی کی منظوری دے دی۔ ناٸب وزیر اعظم اسحاق ڈار کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جس کا اجلاس پیر کو اسلام آباد میں متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اب تک کے ممکنہ پلان اور گیمز کی تیاریوں کا جاٸزہ لیا جائے گا۔ گیمز کے اخراجات، اسپورٹس انفراسٹرکچر اور سیکیورٹی پر بھی غور ہوگا۔ گیمز کے انعقاد پرکمیٹی اپنی حتمی سفارشات مرتب کرے گی۔ وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، رانا ثناءاللہ، سینٸر وزیر مریم اورنگزیب، صدر پی او...
اداکارہ نرگس فخری ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئیں اور اس بار وجہ بنا ان کا مہنگا ترین برتھ ڈے گفٹ جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔ 46 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر شوہر ٹونی بیگ کی جانب سے ملنے والی اپنی نئی نیلے رنگ کی لگژری کار کی تصاویر شیئر کیں جو ایک بڑے سرخ ربن میں لپٹی ہوئی تھی۔ اس گاڑی کی مالیت تقریباً 10 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔ اگرچہ نرگس کی سالگرہ اکتوبر میں تھی مگر انہوں نے یہ تحفہ نومبر میں سامنے لاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اب وہ سوچ رہی ہیں کہ اگلے سال 2026 کا برتھ ڈے گفٹ کیا ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نرگس نے اپنی...
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور سیکریٹری جنرل ڈی ایٹ برائے اقتصادی تعاون ایمبیسیڈر اسیاکا عبدالقادر امام کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعاون بالخصوص میڈیا کے شعبہ میں تعلقات، فیک نیوز سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فیک نیوز دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مؤثر حکمت عملی کے تحت فیکٹ چیکنگ کا نظام وضع کرنا ضروری ہے۔ ملاقات میں ڈی ایٹ ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کے فروغ پر بھی مفصل تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ثقافتی تعاون سے خطے میں ہم آہنگی اور مثبت امیج کا فروغ ممکن ہے۔ ثقافت، ابلاغ اور ٹیکنالوجی کے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور شرکا کو حکومت پنجاب کے عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس اور اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے شرکا کے سوالات کے جوابات دیے اور حکومت کے مختلف شعبوں میں کی جانے والی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ آپریشن بنیان ’مرصوص‘ کی کامیابی کے بعد پاکستان دنیا بھر میں سربلند ہے اور پنجاب میں بہت کچھ کر چکے ہیں اور بہت کچھ ہونے جارہا ہے۔ مزید پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص پر اہم کتاب نے بھارت کے دعوؤں کا پول کھول دیا انہوں نے وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم، احتساب کی کمی اور غربت جیسے مسائل...
وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان سسٹم آج سے فعال ہوگیا ہے۔سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں سے خودکار ای چالان کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت خلاف ورزی کی تصاویر اور کوڈ کے ساتھ ای چالان گاڑی کے مالک کو موصول ہوگا اور جرمانہ مقررہ وقت پر جمع کرانا لازم ہوگا۔ ای چالاننگ سسٹم کو سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک کیا گیا ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودکار سی سی ٹی وی کیمروں سے چالان جاری کیے جائیں گے۔ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر خودکار جرمانہ جب کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل، لین وائلیشن اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے...
ذرائع کے مطابق میر واعظ نے سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو صرف اور صرف ان کی شناخت کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھارت میں کشمیریوں کے ساتھ روا رکھنے جانے والے بہیمانہ سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ نے سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو صرف اور صرف ان کی شناخت کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
معروف بالی ووڈ اداکار اور بزنس مین وویک اوبرائے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 15 سال کی عمر میں مالی طور پر خود مختار ہو گئے تھے اور 16 سال کی عمر تک اپنی محنت سے اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے اپنا پہلا ایک کروڑ روپے کما چکے تھے۔ ایک انٹرویو میں وویک نے بتایا کہ ان کے خاندان کے پاس تقسیم سے پہلے بہت جائیداد تھی لیکن سب کھو جانے کے بعد انہیں اپنی زندگی خود بنانا پڑی، اسی تجربے نے انہیں پیسہ کمانے کی اہمیت سمجھائی۔ وویک نے 19 سال کی عمر میں پہلا کاروبار شروع کیا جس سے وہ 12 کروڑ روپے اکٹھے کرنے میں کامیاب ہوئے، حالانکہ ان کی اپنی سرمایہ کاری صرف 20–25 لاکھ تھی۔...
ایس آئی ایف سی کے مؤثر کردار نے عالمی سطح پر پاکستان کو معاشی طور پر اجاگر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بیلجیئم کیٹلاگز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں بیلجیئم کے سفیر چارلس ایڈسبالڈ وین ڈر گراخت، چیمبر کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل اور دیگر اہم عہدیداران شریک ہوئے۔ نمائش میں 100 سے زائد بیلجیئم کی کمپنیوں نے ایرو ناؤٹکس، تعمیرات، ادویات، آئی ٹی اور دیگر شعبوں کے کیٹلاگز پیش کیے۔ پاکستان اور بیلجیئم نے دو طرفہ اقتصادی تعاون، تجارتی روابط اور تعلیمی و سرمایہ کاری شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا۔ غیر ملکی سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع میں اضافہ اور مقامی صنعتوں...
فرانسیسی کمانڈر نے بھی پاکستان کے ساتھ جنگ میں بھارتی شکست کی تصدیق کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز امریکا کے بعد فرانسیسی کمانڈر کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ مئی میں ہونے والی پاکستان کے ساتھ جنگ میں بھارت کے رافیل طیارے پاکستانی فضائی دفاع کے سامنے ناکام ہوئے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق 6 اور 7 مئی کو ہونے والی اس جنگ کو دنیا بھر کی افواج نے باریک بینی سے مانیٹر کیا، کیونکہ یہ جدید طیاروں، تربیت یافتہ پائلٹس اور ایئر ڈیفنس سسٹمز کی حقیقی جانچ کا غیر معمولی موقع تھا۔ فرانس کے شمال مغربی حصے میں واقع نیول ایئربیس کے کمانڈر کیپٹن یوک لونے نے میڈیا سے...
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے گروپس اور پاک بھارت مقابلے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا جس کے شیڈول کا باضابطہ اعلان 25 نومبر کو کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں 5، 5 ٹیموں کے ساتھ تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی جب کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک گروپ میں شامل ہوں گی جن کے درمیان مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا۔پاکستان اوربھارت کے گروپ میں نیدرلینڈز، نمیبیا اور یو ایس اے کی ٹیم کے ہونے کا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، جو انتخاب کے دوران دونوں کے درمیان سخت تنقید کے باوجود شائستہ اور مصالحت آمیز رہی۔ ممدانی نے جیت کے بعد ٹرمپ کو آمر قرار دیا تھا اور ٹرمپ نے مدمانی پر کمیونسٹ ہونے کا الزام لگایا تھا۔ مزید پڑھیں: ‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات اوول آفس میں ملاقات کے دوران صحافیوں نے ممدانی سے سخت سوال کیا کہ کیا وہ صدر کو ’فاشسٹ‘ سمجھتے ہیں، جس پر ٹرمپ نے فوری طور پر صورتحال سنبھالتے ہوئے کہا: ’ٹھیک ہے، آپ بس ہاں کہہ دیں‘ اور ہلکے انداز میں ممدانی کے...
علیحدگی پسند تنظیم سکھس فار جسٹس نے کہا ہے کہ بابری مسجد کو اسی مقام پر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا جہاں اس وقت رام مندر واقع ہے۔ تنظیم نے وزیراعظم نریندر مودی کے ایودھیا میں مجوزہ پروگرام کو ‘ہندوتوا دہشت گردی کی جنم بھومی’ قرار دیا۔ تنظیم کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں نے 25 نومبر کو مودی کے ایودھیا دورے سے قبل ملک بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایودھیا کا محاصرہ کرنے اور ایک بڑی انسانی زنجیر تشکیل دینے کے لیے جمع ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر مسلمانوں کو ہندستان میں بقا چاہیے تو انہیں اپنے دین اور تاریخ کے دفاع کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: لاہور پریس کلب...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے حکم نامہ جاری کر دیا، سونے کی عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر اوبحال کردیا گیا۔ وفاقی حکومت نے قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد وبرآمد سے متعلق کچھ ترامیم بھی کی ہیں، قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد اور برآمد کا فریم ورک برقرار رہے گا، فریم ورک شفافیت اورخود کار نظام میں بہتری کے ساتھ جاری رہے گا۔ اس سال مئی میں سونےکی ایکسپورٹ اورامپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی، وزارت تجارت نے 6 مئی 2025 کو سونے کی تجارت منظم کرنے والا ایس آر او 60 روز کے...
صدر زیلنسکی نے کہا امریکا اور یورپی اتحادیوں سے جلدی اور پرسکون مذاکرات چاہتے ہیں، کیف اپنے قومی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے گا، یورپ کو ڈھال قرار دیتے ہوئے یوکرینی صدر نے کہا امید ہے کہ یورپ ہمارے ساتھ رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین میں امن قائم کرنے کی کوششیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے یوکرینی صدر سے رابطہ کر لیا۔ جے ڈی وینس نے صدر زیلنسکی سے رابطہ کرکے اٹھائیس نکاتی امن منصوبے پر راضی کرنے کی کوشش کی، یوکرین نے امریکا کا نیا امن پلان موصول ہونے کی تصدیق کر دی، صدر زیلنسکی نے متبادل تجاویز پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔ صدر زیلنسکی نے کہا امریکا اور یورپی اتحادیوں سے جلدی اور پرسکون...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بچوں کے عالمی دن پر منعقدہ واک کی قیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اسکول سے باہر بچوں کی تعداد کم کرنے کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ آئندہ 3 سال میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد آدھی کر دی جائے، ورنہ یہ تعداد 5 سال میں 5 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔ مزید پڑھیں: میں نے کچھ غلط نہیں کیا’ سیریز ایڈولینس پر ایک مختلف نقطہ نظر‘ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ ڈیجیٹل لرننگ اسکولوں کے قیام میں تعاون کریں تاکہ غربت اور سہولتوں کی کمی جیسے مسائل کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔ جب تک...
فیصل آباد: فیکٹری میں دھماکا کیسے ہوا؟ رپورٹ سامنے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز فیصل آباد (آئی پی ایس) فیصل آباد کےعلاقے ملک پورمیں فیکٹری دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی۔ پنجاب حکومت کی بنائی4رکنی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ مکمل کی۔ رپورٹ کے مطابق فیکٹری میں زیادہ آتش گیر مادہ کا ذخیرہ بہت زیادہ تھا۔ بے احتیاطی اور غیر تربیت یافتہ سٹاف کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق گیلو بنانے والی فیکٹری میں بوائلر موجود نہیں تھا، فیکٹری میں مختلف کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا تھا۔ سلنڈر گیس لیکج، شارٹ سرکٹ اور کیمیکل مواد پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے...
پاکستان کی وفاقی آئینی عدالت (ایف سی سی پی) کو جمعہ کے روز سندھ ہائی کورٹ (ایس ایچ سی) کے ایک فیصلے کے خلاف پہلی مرتبہ اپیل موصول ہوئی ہے، جس کا اندراج اس کے لیے قائم کیے گئے خصوصی فائلنگ اور انفارمیشن ڈیسک کے باضابطہ افتتاح کے بعد کیا گیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایف سی سی پی کے رجسٹرار محمد حفیظ اللہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کے احاطے میں اس ڈیسک کا افتتاح کیا، ایف سی سی پی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس ڈیسک کا قیام عوامی سہولت میں بہتری اور عدالتی خدمات تک رسائی میں اضافہ کی جانب ایک اہم قدم...
ایس آئی اے کی ٹیموں نے جمعرات کو صبح سویرے پولیس افسران ہمراہ سے جموں میں کشمیر ٹائمز دفتر کی تلاشی لی اور وہاں موجود دستاویزات اور کمپیوٹرز کو ضبط کر لیا، اسلام ٹائمز۔ صحافتی آزادی اور صحافیوں کے حقوق کے لیے سرگرم عالمی تنظیم ”رپورٹرز ودآوٹ بارڈرز“ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معروف انگریزی روز نامے ”کشمیر ٹائمز“ کے دفتر پر بھارتی تحقیقاتی ادارے ”سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی“ (ایس آئی اے ) کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے اخبار اور اس کی ایگزیکٹو ایڈیٹر پر لگائے جانے والے جھوٹے الزامات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ”رپورٹرز ودآوٹ بارڈرز“ نے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ جموں میں کشمیر ٹائمز کے...
---فائل فوٹو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ضلعی مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔رانا شہریار کی انتخابی مہم میں شرکت کر کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں رانا ثناء اللّٰہ پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اور رانا شہریار کی جانب سے اگر آج جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو کیس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا جائے گا۔ ضمنی انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاریانتخابی ڈیوٹی کے دوران پاک فوج / سول آرمڈ فورسز کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے...
راولپنڈی (نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان سسٹم آج سے فعال ہوگیا ہے۔ سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں سے خودکار ای چالان کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت خلاف ورزی کی تصاویر اور کوڈ کے ساتھ ای چالان گاڑی کے مالک کو موصول ہوگا اور جرمانہ مقررہ وقت پر جمع کرانا لازم ہوگا۔ ای چالاننگ سسٹم کو سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک کیا گیا ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودکار سی سی ٹی وی کیمروں سے چالان جاری کیے جائیں گے، ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر خودکار جرمانہ جب کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل، لین وائلیشن اور دوران...
فرانس کے شمال مغربی علاقے میں واقع نیول ائیر بیس کے کمانڈر کیپٹن "یوک لونے" نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ "خرابی رافیل طیارے میں نہیں تھی بلکہ اسے اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی۔" اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے ساتھ جنگ میں بھارت کی شکست سے متعلق دنیا بھر سے مسلسل نئی رپورٹس سامنے آرہی ہیں اور امریکا کے بعد اب فرانسیسی کمانڈر نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ 6 اور 7 مئی کی رات پاکستان نے بھارتی رافیل طیارے مار گرائے تھے۔ دنیا کی مسلح افواج نے مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ کو بہت قریب سے دیکھا۔ اس غیر معمولی فضائی جنگ نے مختلف ممالک کی افواج کو پائلٹس، لڑاکا طیاروں...
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد کےعلاقے ملک پورمیں فیکٹری دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی۔ پنجاب حکومت کی بنائی4رکنی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ مکمل کی۔ رپورٹ کے مطابق فیکٹری میں زیادہ آتش گیر مادہ کا ذخیرہ بہت زیادہ تھا۔ بے احتیاطی اور غیر تربیت یافتہ سٹاف کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق گیلو بنانے والی فیکٹری میں بوائلر موجود نہیں تھا، فیکٹری میں مختلف کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا تھا۔ سلنڈر گیس لیکج، شارٹ سرکٹ اور کیمیکل مواد پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ بھارت میں شیڈول ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ممکنہ گروپس اور شیڈول سامنے آ گیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنی...
امریکی فارما کمپنی ایلی للّی (Eli Lilly) نے وزن گھٹانے والی دواؤں کی شاندار فروخت کے باعث مارکیٹ ویلیو میں ایک ٹریلین ڈالر کا سنگِ میل عبور کرلیا، اور یہ پہلا دوا ساز ادارہ بن گیا جو ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں کے اس خصوصی کلب میں شامل ہوا۔ کمپنی کے حصص میں اس سال 35 فیصد سے زائد اضافہ زیادہ تر موٹاپے کی دوا کے شعبے میں زبردست نمو کی وجہ سے ہوا۔ ایلی للّی کی دوائیں Mounjaro (ٹائپ 2 ذیابیطس کے لیے) اور Zepbound (موٹاپے کے لیے) دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ادویات میں شامل ہو گئی ہیں اور کمپنی نے Novo Nordisk کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ مزید پڑھیں: دوا ساز کمپنیوں کی چاندی، فروخت ایک...
فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) نے وزیرِاعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ پر ضمنی انتخابات کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا ثنا اللہ نے حلقہ PP-116 میں الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، جبکہ انہوں نے ڈی آر او کے جاری کردہ نوٹس کا بھی جواب نہیں دیا۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں 13 ضمنی انتخابات، سیکیورٹی اہلکاروں اور افواج کے لیے ضابطہ اخلاق جاری ڈی آر او نے ہدایت کی ہے کہ رانا ثنا اللہ جرمانہ ادا کر کے اس کی رسید الیکشن کمیشن کے متعلقہ دفتر میں جمع کرائیں، بصورتِ دیگر معاملہ الیکشن...
علی پور میں نجی اسکول کی طالبات اور خواتین ٹیچرز سے زیادتی اور ویڈیوز وائرل ہونے کے اسکینڈل میں مزید پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہدایت رضوی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا جو کہ متاثرہ ٹیچر کے والد کی مدعیت میں درج ہوا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم تین سال سے ویڈیوز بنا کر بلیک میل کر کے زیادتی کرتا رہا، اسکول ریکارڈ ترتیب دینے کے بہانے گھر بلا کر میڈم اور ٹیچرز سے زیادتی کی۔ مدعی کے مطابق ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دے کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ Tagsپاکستان
لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا ایک اور ملازم مبینہ طور پر نجکاری کے خوف سے کینیڈا میں غائب ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے کینیڈا کی پرواز کے فلائٹ پرسر آصف نجم کینیڈا میں مبینہ طور پر غائب ہوگئے ہیں اور پرواز ان کے بغیر ہی واپس آگئی ہے۔ آصف نجم 16 نومبر کو لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز سے کینیڈا پہنچا تھا اور 19 نومبر کی پرواز سے ٹورنٹو سے عملے کے ارکان کو واپس لاہور پہنچنا تھا لیکن آصف نجم 16 سے 19 نومبر کے دوران ہوٹل سے غائب ہوگیا۔ اس سے قبل بھی پی آئی اے کے متعدد ملازمین بیرون ملک لاپتا ہو چکے ہیں۔ پی آئی اے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اس ملاقات کو عمومی طور پر انتظامی معاملات پر مبنی ایک رسمی نشست قرار دیا جا رہا تھا، مگر اس کی پس منظر میں موجود سیاسی حساسیت اور بین الاقوامی معاملات نے اسے معمول سے کہیں زیادہ توجہ کا مرکز بنا دیا تھا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ممدانی کے ساتھ ان کی نشست مؤثر، خوشگوار اور مستقبل کے لیے امید افزا رہی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کوشش ہوگی کہ ممدانی کو تمام ممکنہ تعاون...
بی جے پی کیلئے آر ایس ایس رضاکار دیتی ہے اور مودی بھی انہیں میں شامل ہیں امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی مذہبی تعصب پر رپورٹ جاری امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت میں مذہبی تعصب پر رپورٹ جاری کر دی۔امریکی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا سیاسی نظام مذہبی اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک کو فروغ دیتا ہے، حکمراں جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس کے تعلقات امتیازی قوانین کی راہ ہموار کرتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا کہ قومی اورر یاستی سطح کے قوانین بھارت میں مذہبی آزادی پر سخت پابندیاں لگاتے ہیں، 2014 سے بی جے پی نے بھارت میں فرقہ وارانہ پالیسیوں کو نافذ کیا ہے۔امریکی کمیشن کی رپورٹ...
پہاڑ خیل میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرچھاپا، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہلاک دہشت گردمعصوم شہریوں پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت کے علاقے پہاڑ خیل میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی۔بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 10 خوارج مارے گئے...
امیر مقام کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاق آزاد جموں و کشمیر کی نئی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔ وفاقی وزیر امورِ کشمیر نے نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور تحریکِ آزادی کشمیر کو مؤثر انداز میں عالمی سطح پر اجاگر کریں گے۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے...
فیصل آباد کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکج سے دھماکہ، ایک خاندان کے 7 افراد سمیت 20 جاں بحق، 21 زخمی: وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس، رپورٹ طلب
لاہور‘اسلام آباد‘ فیصل آباد (نمائندہ خصوصی+ خبر نگار+نیوز رپورٹر+نامہ نگار) فیصل آباد کے علاقے ملک پور کی کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکج سے ہونے والے دھماکے اور آگ لگنے سے چار فیکٹریاں اور 9 گھر تباہ ہوگئے۔ دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 7افراد سمیت 20افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے سات کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کئی کلومیٹر تک آواز سنائی دی اور ارد گرد کی آبادیوں میں کئی گھروں کی چھتوں اور دیواروں کو نقصان پہنچا۔ ریسکیو حکام اور پولیس کے مطابق دھماکہ جمعہ کی صبح ساڑھے پانچ کے لگ بھگ اس وقت ہوا جب ملک پور کی بونڈ بنانے والی فیکٹری میں کیمیکل کا کنٹینر...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے صنعتی ترقی کے حوالے سے ورکنگ گروپ کی سفارشات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنی زیر صدارت ملکی صنعتی ترقی پر نجی شعبے کی قائم کردہ کمیٹی کے پہلے جائزہ اجلاس میں کیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، جام کمال خان، احد خان چیمہ، علی پرویز ملک، وزیر اعظم کے مشیر محمد علی، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور ثاقب شیرازی کی قیادت میں صنعتی ورکنگ...
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا ہے کہ بنیادی حقوق کا تحفظ آئینی عدالت کی ترجیح ہے، آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت سے کی جائے گی۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے قیام کے بعد اپنے پہلے پیغام میں کہا ہے کہ آئینی عدالت کا قیام شفافیت اور عوامی رسائی میں اہم سنگِ میل ہے، اس عدالت کا قیام ہماری قومی آئینی جدوجہد میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس نے کہا کہ اس عدالت کو ایک نہایت اہم اور نازک فریضہ سونپا گیا ہے، یہ ریاستِ پاکستان کے قانون کی حکمرانی اور آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دیرپا وعدے سے ہماری...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ڈی ایٹ میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہترین وقت ہے کہ ہم تعاون، ہم آہنگی اور مشترکہ اقدامات کو مضبوط کریں۔ عالمی میڈیا منظرنامہ بے مثال اور تیز رفتار تبدیلیوں سے گزر رہا ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا آج دنیا کا سب سے تیزی سے پھیلتا ہوا ذریعہ ابلاغ بن گیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈی ایٹ میڈیا فورم ضابطہ اخلاق اور کوڈ آف کنڈکٹ کی تیاری کے لیے بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو سکتا ہے۔ نئی نسل خصوصاً Gen Z کو میڈیا لٹریسی اور درست معلومات کی تعلیم دینا وقت کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہا...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی کانگریس کا مریم نواز کو لکھا گیا خط حوصلہ افزاء اور قابل ستائش ہے۔ امریکی قانون ساز بھی مریم نواز کی لیڈرشپ کے معترف ہیں۔ امریکی کانگریس نے مریم نواز کے اینٹوں کے بھٹوں اور بھٹہ مزدوری سے متعلق اقدامات کو سراہا ہے۔ امریکی کانگریس نے مریم نواز کے ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کے اقدامات کو قابل تعریف قرار دیا۔ مریم نواز کا جدید بھٹہ نظام کو خطے میں مثال قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا امریکی قانون سازوں نے بھی اعتراف کیا مریم نواز کے اقدامات امریکی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کا پرکشش موقع ہیں۔ امریکی کانگریس نے اعتراف کیا مریم نواز...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تناؤ کے ماضی کے باوجود خوشگوار اور تعمیری تعلقات کی امید ظاہر کی۔ جمعے کے روز ہونے والی اس ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے زہران ممدانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قیمتوں کے بڑھتے مسائل پر کامیاب انتخابی مہم چلائی۔ ٹرمپ، جو ماضی میں ممدانی کو ’جہادی‘ قرار دے چکے ہیں اور ان کی شہریت ختم کرنے کی دھمکی بھی دے چکے تھے، اب ان کی کامیابی کو ’ناقابلِ یقین‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری بہت اچھی اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ ہم دونوں ایک...
اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدم دستیابی کے باعث چیف جسٹس کی عدالت کی سنگل اور ڈویژن بینچ کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ عدالت کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر عدالتی امور کی انجام دہی کے لیے دستیاب نہیں تھے جس کے باعث طے شدہ سماعتیں مؤخر کرنا پڑیں۔ ٹیکس سے متعلق کیسز کی سماعت کرنے والے ڈویژن بینچ کی کاز لسٹ بھی معطل کر دی گئی ۔ متعلقہ بینچ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل تھا تاہم جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی رخصت کے باعث بینچ دستیاب نہیں تھا۔
جرگے سے واپسی پر افراد کے لاپتہ ہونے پر اظہار برہمی، تحفظ دینا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری: پشاور ہائیکورٹ
پشاور (آئی این پی) پشاور ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیسز میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرگے میں شرکت کرنیوالے افراد کو تحفظ فراہم کرنا وزیراعلی کی ذمہ داری ہے۔پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق دائر مختلف درخواستوں پر سماعت ہوئی، کیسز پر سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی۔ سماعت کے دوران امن جرگہ میں شرکت کے بعد لاپتہ ہونے والے محمد ناظیف سمیت دیگر افراد کی درخواست پر بھی پیش رفت ہوئی، عدالت نے جرگہ سے واپسی پر افراد کے لاپتہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ جرگے میں شرکت کیلئے آنے والے افراد کو واپسی پر اٹھا لیا جائے؟۔عدالت...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ریلوے اراضی پر تجاوزات کیس میں وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ تجاوزات بن رہی تھی، قبضہ ہو رہا تھا اور ریلوے آنکھیں بند کرکے بیٹھا تھا، زمین کی واگزاری کے لیے کسی نے ریلوے کے ہاتھ نہیں باندھ رکھے۔ جسٹس حسن رضوی جسٹس اور کے کے آغا پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ریلوے نے ملکیتی زمین کی واپسی کے لیے کیا اقدامات اٹھائے؟ ریلوے اراضی پر تجاوزات و قبضہ کے ذمہ داران آفیشل کے خلاف ریلوے نے کیا کارروائی کی؟ تفصیلی رپورٹ دی جائے۔جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ ریلوے ملکیتی زمین پر قبضہ و تجاوزات کو...
بیٹیاں ہمارے گھروں کی رونق ہیں، ان کے ناز اٹھائے جاتے ہیں، ان کے منہ سے نکلی ہوئی ہر ’جائز’ خواہش پوری کی جاتی ہے۔ لیکن ہم میں سے کتنی بیٹیاں ایسی ہیں جن کے کانوں میں کبھی نہ کبھی بچپن میں یہ آواز پڑی ہوگی، چاہے وہ کسی رشتہ دار کی ہو، چاہے ماں یا باپ کی، کہ دیکھو! اس کے اتنے ناز نہ اٹھاؤ، بعد میں پریشانی ہوگی۔ اس کو کچھ کام کاج تو سکھا دو، اگلے گھر کیا کرے گی، پھوہڑ کو کون رکھے گا؟ اسے سمجھاؤ کہ اپنے مزاج میں نرمی پیدا کرے، ذرا سہج کر رہے۔ اگلے گھر کوئی یہ نخرے برداشت نہیں کرے گا۔ بیٹی کی پیدائش پر کوئی آنٹی یا انکل منہ لٹکا...
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی نئی ’گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک رپورٹ‘ میں پاکستان میں کرپشن کو گورننس سسٹم کی بنیادی خامی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سرکاری ملکیتی اداروں میں بدعنوانی، کمزور حکومتی کنٹرول اور غیر مؤثر عدالتی و احتسابی نظام ملک کی معاشی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کی عوام دوست عدالتی اصلاحات پر پیش رفت رپورٹ جاری بنیادی طور پر کہا جائے تو آئی ایم ایف کی جاری کردہ رپورٹ کا خلاصہ یہی ہے کہ کرپشن پاکستان کے گورننس نظام کا بنیادی جزو ہے جبکہ کمزور عدالتی نظام میں احتساب کا عمل مکمل طور پر آزاد نہیں۔ رواں برس فروری میں آئی ایم وفد نے چیف جسٹس سپریم...
بچہ اور دو خواتین شامل ، داخلی و خارجی راستے بند کر کے شہریوں کی نقل و حرکت روک دی نابلس میں اسرائیلی فوج کے تازہ دھاوے کے دوران 4 فلسطینی زخمی ہوئے،ہلال احمر اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں بالخصوص نابلس شہر میں حملوں اور چھاپوں کی کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔فلسطینی ہلالِ احمر کے مطابق نابلس میں اسرائیلی فوج کے تازہ دھاوے کے دوران 4 فلسطینی زخمی ہوئے، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔اسی دوران اسرائیلی فورسز نے الخلیل شہر کے جنوبی علاقے میں چھاپوں کے دوران 56 فلسطینیوں کو گرفتار کیا، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے واد الہریہ اور خربہ قلقس کے علاقوں میں دھاوا...
کراچی میں بھتہ خوری کی وارداتوں میں تیزی برقرار، آرام باغ اور شاہ لطیف میں انٹرنیشنل نمبروں سے بھتے کی کالیں موصول ہم سب جانتے ہیں، رقم نہ دی تو اغوا کر لیں گے، شام تک 20 لاکھ کا انتظام کرو،پاکستانی بینک اکاؤنٹ نمبر بھیجا،متاثرہ شہری (رپورٹ: افتخار چوہدری) ریسٹورنٹ اور پکوان سینٹر مالکان کو بھتے کی پرچیاں موصول ہوئی اور رقم نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھتہ خوری کی وارداتوں میں تیزی برقرار ہے، آرام باغ اور شاہ لطیف ٹاؤن میں ریسٹورنٹ اور پکوان سینٹر مالکان کو انٹرنیشنل نمبروں سے بھتے کی کالیں موصول ہوئیں، جن میں بھاری رقوم کا مطالبہ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ریسٹورنٹ مالک...
محمد آصف عہدِ حاضر انسانی تاریخ کا وہ فیصلہ کن دور ہے جس میں دنیا اپنی تیز رفتار ترقی، ٹیکنالوجی کی حیران کن پیش رفت، اور باہمی رابطوں کے بے مثال امکانات کے باوجود شدید نوعیت کے عدم برداشت، اختلافات، انتہاپسندی اور تشدد کے بحران سے دوچار ہے ۔ آج کا انسان بلاشبہ علم و شعور کی نئی منزلیں طے کر چکا ہے ، مگر اسی انسان کے رویّوں میں سختی، جذباتیت اور غصہ بڑھتا جا رہا ہے ۔ عالمی سطح پر نسلی، مذہبی، لسانی اور سیاسی تقسیمیں گہری ہوتی جا رہی ہیں، جنہوں نے معاشروں کو بے سکونی، بداعتمادی اور خوف کے ماحول میں دھکیل دیا ہے ۔ ایسے میں برداشت، امن اور ہم آہنگی محض اخلاقی اقدار نہیں...
کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 8 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزر نے حصہ لیا۔ فیصل آباد: فیکٹری میں گیس لیکج سے دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئیواقعے کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔ پولیس نے قتل، اقدامِ قتل، ایکسپلوزو ایکٹ اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ آگ کے باعث فیکٹری کی عمارت خستہ ہوگئی، کچھ حصہ منہدم ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
برسلز: یورپی یونین ( ای یو) فوجی کمیٹی کے چیئرمین جنرل شان کلینسی نے کہاہے کہ یورپ کو فوری طور پر اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ روس کی جانب سے یوکرین پر جاری جنگ نے برِ اعظم کو جنگ اور امن کے درمیان ایک خطرناک گرے زون میں دھکیل دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق آئرش ایئر کور کے جنرل اور جون میں ای یو کے اعلیٰ فوجی عہدے پر فائز ہونے والے کلینسی نے برطانوی اخبار The Irish Times کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ یورپ اب اپنے مشرقی سرحدی تحفظات کے حوالے سے غیر محفوظ نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یورپ میں دفاعی اخراجات میں اضافہ معاشرے کو...
انڈونیشیا: وسطی جاوا کے دو علاقوں میں لینڈ سلائیڈز کے نتیجے میں اب تک 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 21 افراد لاپتہ ہیں، اور ان کی تلاش جاری ہے ۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق پندانارم، بنجارنیگارہ ریجنسی میں 15 نومبر کو ہونے والے لینڈ سلائیڈ کے بعد 10 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی جبکہ 18 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، ریسکیو ٹیم نے مٹی کھودنے کے لیے 17 بھاری مشینری استعمال کی اور تلاش میں کھوجی کتوں کی مدد بھی لی گئی۔ دوسری جانب ماجینانگ ڈسٹرکٹ، سِلَکاپ ریجنسی میں سرچ ٹیم نے لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں 20 لاشیں برآمد کیں جبکہ تین افراد کی تلاش جاری ہے۔ نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے چیف ایئر مارشل...
بیجنگ: چین نے خبردار کیا ہے کہ چینی عوام اور بین الاقوامی برادری جاپان کو عسکری راہ پر واپس جانے، پرامن ترقی کے وعدوں کی خلاف ورزی کرنے اور جنگ کے بعد قائم بین الاقوامی نظام کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بیجنگ میں معمول کی نیوز کانفرنس میں کہا کہ ایسے اقدامات صرف ناکامی پر منتج ہوں گے، دوسری جنگ عظیم کے اختتام کے بعد جاپان کی حیثیت ایک شکست خوردہ ملک کے طور پر یہ تقاضا کرتا تھا کہ اسے مکمل طور پر غیر مسلح رکھا جائے اور وہ ایسے صنعتی منصوبے نہ کرے جو ملک کو دوبارہ جنگ کے لیے تیار کر سکیں۔ ماؤ نے کہا...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ملاقات ہوئی، جس میں مختلف اہم قومی و صوبائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی منظرنامے پر اپنی رائے کا تبادلہ کیا اور موجودہ چیلنجز کے حوالے سے ممکنہ اقدامات پر غور و خوض کیا۔ اعلامیے کے مطابق اس موقع پر صوبائی اور وفاقی سطح کے مسائل، عوامی فلاح و بہبود...
اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے تیل کی فراہمی اور مالی سہولیات میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے، جس سے ملک کی توانائی درآمدات اور بیرونی مالیاتی توازن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سعودی عرب سے پاکستان کو تیل سہولت کی مالیت 40 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئی، اکتوبر میں پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید 10 کروڑ ڈالر مالیت کا تیل فراہم کیا گیا، پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر تقریباً 85 ارب روپے مالیت کا تیل پاکستان کو فراہم کیا گیا، جس کا ماہانہ تناسب تقریباً 100 ملین ڈالر یا 28.37 ارب روپے بنتا ہے۔ سعودی عرب...
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ گروہ فتنۃ الخوارج کے 13 عناصر کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلی کارروائی ضلع لکی مروت کے علاقے پہاڑ خیل میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ طور پر کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو کلیئر کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ دوسری کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان...
معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں اداکارہ کو شوٹنگ کے لیے تیار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’’بہت اہم سین ہے‘‘۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ادکارہ شوٹنگ کے لیے تیار ہوتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’’امپورٹینٹ سین ہے اور میک اپ لگاؤ‘‘۔ View this post on Instagram ویڈیو میں اداکارہ دروازہ کھول کر کہتی ہیں کہ ’’بچاؤ مجھے بچاؤ‘‘، جس کے بعد ایک لڑکا جس کے ہاتھ میں...
بھارت کے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL) اور ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) کے تیار کردہ ہلکے وزن والے، دیسی جنگی طیارے تیجس کے حادثے نے لڑاکا جیٹ کی آپریشنل تیاری، حفاظتی معیارات اور دیرینہ تکنیکی دشواریوں کے بارے میں سنگین خدشات کو جنم دیا ہے۔ اس طیارے کی کہانی تاخیر، نقائص اور سیاسی دباؤ پر پھیلی ہوئی ہے۔ یہ حادثہ، جو دبئی ایئر شو میں عوامی ایروبیٹک ڈسپلے کے دوران پیش آیا، نے ہوا بازی کے ماہرین اور فوجی تجزیہ کاروں کو نظامی ناکامیوں کے سلسلے پر غور کرنے پر مجبور کردیا جس نے تیجس پروگرام کو کئی دہائیوں سے دوچار کر رکھا ہے۔ اگرچہ صحیح وجہ ابھی تک زیرِ تفتیش ہے تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ تکنیکی...
فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، فیکٹری اور ملحقہ رہائشی مکانات گر گئے، واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہوگئی جبکہ 7 افراد زخمی ہیں۔واقعے کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔ پولیس نے قتل، اقدامِ قتل، ایکسپلوزو ایکٹ اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔حادثے میں فیکٹری مالک اور منیجر کو نامزد کیا گیا ہے، فیکٹری مالک محمد قیصر نے گرفتاری دے دی جبکہ فیکٹری منیجر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قریب واقع متعدد گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں، جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الحمدللہ! تاریخی بادشاہی مسجد میں علامہ یوسف القرضاوی مرحوم کے جانشین اور یونین آف اسلامی اسکالرز کے سربراہ شیخ ڈاکٹر علی محی الدین القرہ داغی کے خطبہ جمعہ سے مینار پاکستان کے سائے تلے وطن عزیز کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع شروع ہو چکا ہے۔ 329 ایکڑ پر پھیلے عظیم تر اقبال پارک میں جماعت اسلامی پاکستان کے تین روزہ اجتماع عام میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ہر رنگ ونسل، ہر فرقہ و مسلک، ہر علاقہ و زبان اور ہر شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے انسانوں، بچوں، بوڑھوں اور جوانوں، مردوں اور عفت مآب مائوں، بہنوں، بیٹیوں کے سر ہی سر ہر طرف دکھائی دے رہے ہیں۔ جو پاک وطن کی تقدیر بدلنے، یہاں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین نے بنیادی حقوق کے تحفظ کو آئینی عدالت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عدالت میں آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت سے کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین نے آئینی عدالت کے قیام کے بعد پہلا پیغام جاری کردیا۔ چیف جسٹس امین الدین نے شفافیت اور عوامی رسائی کو اہم سنگ میل قرار دیا اور باور کرایا کہ آئینی عدالت کا قیام ہماری قومی آئینی جدوجہد میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریاست پاکستان کے قانون کی حکمرانی اور آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دیرپا وعدے سے ہماری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت)پاکستان کا سلامتی کونسل میں غزہ کے حوالے سے عالمی فورس پر امریکی قرارداد کی حمایت کرنا انتہائی تشویش ناک ہے۔غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے دوران امریکا کی اسلام دشمنی دنیا پر عیاں ہو چکی ہے۔ نیٹو طرز کا مسلم ممالک کا عسکری اتحاد بننے تک ابلیسی اتحادِ ثلاثہ مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا سعودی عرب کیساتھ دفاعی معاہدہ کرنا، نان نیٹو اتحادی بنانا اور F-35 طیاروں جیسی مراعات کی فراہمی کا مقصد اسرائیل کو تسلیم کروانا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے پرجوش مصافحوں، مسکراہٹوں اور بیانات کی شہ سرخیوں میں امریکی مفادات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ سردیوں کے آتے ہی سوئی گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کردیا ہے۔ موسم سرما میں جب سوئی گیس کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے تو محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ کردیا جاتا ہے اس کے علاوہ کم پریشر کی وجہ سے گھروں میں خواتین ہوٹلوں اور گیس سے چلنے والی اشیاء کے استعمال کرنیو الوں کیلیے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف تو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایل پی جی کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے تو دوسری طرف گیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی معاونت ختم نہ ہونے تک افغانستان کے ساتھ تجارت بند رہے گی۔ جمعے کو دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس افغانستان کے ساتھ تجارت بند کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، افغانستان نے پاکستان کے تاجروں اور تجارت پر حملے کیے، پاکستان اپنے شہریوں کی زندگی کی قیمت پر افغانستان کے ساتھ تجارت نہیں کر سکتا‘ پاکستان نے ہمیشہ سیکورٹی اور تجارت کو الگ رکھنے کی کوشش کی مگر افغانستان سے پاکستان پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے طاہر اندرابی نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں ملک بھر سے قافلوں کی آمد جمعے کے روز بھی رات گئے تک جاری رہی۔ مختلف شہروں، قصبوں اور دیہی علاقوں سے آنے والے شرکاء مسلسل اجتماع گاہ پہنچتے رہے، جس سے اجتماع گاہ اور اس کے اردگرد کے علاقے رات گئے تک آباد رہے۔ انتظامیہ کے مطابق آنے والے قافلوں کی رہنمائی اور استقبال کے لیے کارکنان کی بڑی تعداد مقرر ہے جو مہمانوں کو ان کے مقامات تک پہنچانے میں بھرپور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ شرکا کا کہنا ہے کہ اجتماع کی روحانی فضا اور منظم انتظامات ان کی آمد کے جوش و شوق میں اضافہ کر رہے ہیں۔ نمائندہ جسارت گلزار
لاہور:بادشاہی مسجد میں عارضی قیام گاہ میں عمر رسیدہ اور معذور افراد کی سہولت کیلیے لفٹ نصب کی گئی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے تحت لاہور مینار پاکستان میں عظیم الشان و تاریخی ملک گیر اجتماع عام بدل دو نظام کا شاندار آغاز ہوگیا۔ملک کے تمام صوبوں سے لاکھوں کی تعداد میں مردو خواتین اس انقلابی اجتماع میں شریک ہیں، مینار پاکستان، اقبال پارک، بادشاہی مسجد کی جگہ تنگ پڑگئی۔شرکاء میں زبردست جوش و خروش اور سرد موسم کے باجود پْر عزم۔ اجتماع عام کا باقاعدہ آغاز قاری وقار احمد کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جب کہ سلمان طارق نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے خطاب سے قبل اجتماع میں شریک لاکھوں افراد اور قائدین نے کھڑے ہوکر قومی ترانہ پڑھا۔ حافظ...
مظاہرین نے پاکستان زندہ باد، آئین پاکستان زندہ، جمہوریت زندہ آباد، آمریت مردہ باد کے نعرے لگائے، اس موقع پر وحدت یوتھ ملتان ڈویژن کے رہنمائوں سمیت حسنین رضا، محمد رضا، صفدر عباس، قاسم رضا اور دیگر موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ورکنگ کمیٹی ضلع وہاڑی کے زیراہتمام تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اپیل پر جمعہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، شہریوں نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور نماز جمعہ کے بعد علامتی طور پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پاکستان زندہ باد، آئین پاکستان زندہ، جمہوریت زندہ آباد، آمریت مردہ باد کے نعرے لگائے، اس موقع پر وحدت یوتھ ملتان ڈویژن کے رہنمائوں سمیت حسنین رضا، محمد رضا، صفدر عباس، قاسم رضا اور دیگر...
اسلام ٹائمز: ایف-35 کی سعودی عرب کو فروخت، باوجود اس کے کہ اسے ’’بڑی ڈیل‘‘ کہا جا رہا ہے، تین بنیادی عوامل کے باعث خطے میں طاقت کے توازن کو تبدیل نہیں کر سکتی، نمبر ایک اسرائیل کی فوجی برتری برقرار رکھنے کا امریکی قانونی اور عملی عزم دوسرا عرب ریاستوں کو ماضی میں ایف-35 جیسے سودوں کا معطل یا محدود کیا جانا اور تیسرا یہ کہ امریکی اسلحہ پالیسی کا یک طرفہ اور کنٹرول مرکوز ڈھانچہ۔ اس کے علاہ امارات کا تجربہ، امریکی و اسرائیلی حکام کے واضح بیانات، اور معتبر تھنک ٹینک رپورٹس ثابت کرتی ہیں کہ اگر یہ جنگنده سعودی عرب کو مل بھی جائیں تو یہ محدود اور قابو میں رکھی گئی صلاحیتوں کے ساتھ ہوں گے اور...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ڈی آر او کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان کو آگاہ کیا گیا کہ انہوں نے پی پی 116 میں رانا شہریار کی ریلی میں شرکت کی اور خطاب کیا، جو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ نوٹس میں واضح طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ رانا ثنا اللہ کو کل ڈی آر او کے دفتر میں حاضری دینا ہوگی اور وہ تمام قانونی...
لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس بھی وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کی معترف ہے اور حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے خط لکھ دیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی کانگریس نے اینٹوں کے بھٹے جدید طرز پر منتقل کرنے پر مریم نواز کی تعریف کی ہے اور امریکی کانگرس پاکستان کاکس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس نے لکھا ہے کہ حکومت پنجاب نے بھٹہ صنعت کو جدید بنانے کی لیے جرات مندانہ اقدامات کیے، ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کے لیے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ...
قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے7 حلقوں پر ضمنی انتخابات کی مہم کا وقت ختم ہوگیا۔این اے 18ہری پور، این اے 129لاہور، این اے 143ساہیوال، این اے 185ڈی جی خان، این اے 96 فیصل آباد، این اے 104 فیصل آباد پر ضمنی انتخاب اتوار کو ہوگا۔صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 98، پی پی 115، پی پی 116،پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفر گڑھ پر بھی اتوار کو ضمنی الیکشن ہوگا۔واضح رہے کہ آج رات 12 بجے کے بعد انتخابی مہم چلانا قانوناً مُمنوع قرار دیا گیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی ہدایات پر حیدرآباد شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن جاری ہے، جس کا مقصد عوامی راستوں کی بحالی، ٹریفک کی روانی میں بہتری، اور میونسپل قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔آپریشن علی پیلس، لندن ٹاؤن، نسیم نگر، حسین آباد، وادھو واہ، نیرون کوٹ بینظیر فلائی اوور، اور اسرا ہسپتال کے اطراف سمیت اہم علاقوں میں کیا گیا۔ کارروائی کے دوران غیر قانونی اسٹالز، کیبنز، روڈ پر قائم پارکنگ، شو رومز کی تجاوزات، ریسٹورنٹس کی غیر قانونی توسیعات، اور دیگر رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا۔اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے شہریوں اور دکانداروں کو سخت وارننگ نوٹس بھی جاری کیے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے بحالی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی ملک کی کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ پیپلزپارٹی اب عوامی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔ کشمیر سے لے کر بلوچستان تک جس طرح سے عوام نے پیپلزپارٹی کے منشور اور پروگرام کو پذیرائی دی ہے اور قیادت کا اعتماد کیا ہے وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو ملک کے وزیراعظم ہوں گے اور نوجوان وزیراعظم ملک کو نئے وژن کے ساتھ آگے لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کی متحرک سیاست اور بلاول بھٹو کی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی بہتری کیلئے کی جانیوالی جدوجہد کو ہر سطح پر سراہا جارہا ہے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جامشورو(نمائندہ جسارت) شہید اللہ بخش سومرو (سیبس) یونیورسٹی آف آرٹ، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیجز، جامشورو کی سنڈیکیٹ کے (6)چھٹے اِجلا س کااِنعقا د وائس چانسلر سیبس یونیورسٹی جامشورو پروفیسر ڈاکٹر ارابیلا بھٹوکی زیرِ صدارت کیا گیا۔جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) اسلام آباد کے نامزد ممبر سلیمان احمد، ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ، زین العابدین، سندھ ایچ اِی ِسی کی نامزد اْمیدوار ندیرہ پنجوانی، نامزد اْمیدواران مظہر ماروی، سمیرہ راجہ، فریال سکندر، قائم مقام رجسٹرار محمد سلیمان بھٹو، ڈائریکٹر فنانس عمران نور، منتخب اراکین فضل الٰہی خان، عظمیٰ آریسر، چندر کمار، اور کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے فہد شمس نظامانی نے شرکت کی۔اِجلاس کے دوران، سنڈیکیٹ نے 29 مئی 2025کو ہونے والے اپنے 5ویں اِجلاس کے منٹس کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہالا (نمائندہ جسارت )پیپلز پارٹی کے سینیئر سیاستدان، اے آر ڈی کے سابق صدرمرحوم مخدوم محمد امین فہیم کی دسویں برسی ہالا درگاہ سرور نوحؒ میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ برسی کے موقعے پر سروری جماعت پاکستان کے مریدین، عقیدتمندوں اور علاقے کے معززین شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جہاں قرآن خوانی کا اہتمام کرکے مرحوم کو ایصالِ ثواب پہنچایا گیا،سروری جماعت پاکستان کے روحانی پیشوا اور قومی اسمبلی کے رکن مخدوم جمیل الزمان اور صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان نے مرحوم مخدوم امین فہیم کی مزار پر پھولوں کی چادر چڑھاکرفاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعاکی اور انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقعے پر کوآرڈینیٹر سید ممتاز شاہ، چیئرمین میونسپل کمیٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص (نمائندہ جسارت) 27 وین آئینی ترمیم کے خلاف پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کا پوسٹ آفس چوک پر احتجاج احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری کا کریک ڈاؤن متعدد رہنما اور کارکن گرفتار کرلیے۔میرپورخاص میں بھی پوسٹ آفس چوک کر پی ٹی آئی۔ایس یو پی اور دیگر جماعتوں کی جانب سے 27 وین آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کے دوران سٹی تھانے کی پولیس اور دیگر بھاری نفری کا احتجاج کے دوران کریک ڈاؤن پی ٹی آئی ڈویثرنل صدر آفتاب قریشی ڈسٹرک صدر احسان جروار عہدیدار ظفر اور غلام حیدر کو گرفتار کرلیا جبکہ ایس یوپی کے ضلع صدر لالا اظہر پٹھان محمد خان مری اور دیگر کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا تمام گرفتار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص (نمائندہ جسارت)مین پوری فیکٹری مالک کنگ ظفر خاصخیلی پولیس سرپرستی میں شہر بھر میں کھلے عام منشیات فروخت کرنے لگا ٹیمیں بے بس۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں ظفر خاصخیلی کو کھلی چھوٹ محمود آباد تھانے کی حد میں منتلی انچارجوں کی سر پرستی میں مین پوری فیکٹری سے روزانہ کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر سٹی سب ڈویژن کے تھانوں سٹی تھانہ۔مہران تھانہ غریب آباد تھانے کے ساتھ سٹلائٹ ٹاؤن تھانے کی حد میں ظفر خاصخیلی مین پوری فیکٹری سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں مضر صحت نشہ اور مین پوری اپنے سیلزمینوں کے زریعے کھلے عام کٹھوں میں سپلائی جاری رکھا ہوا ہے زرائع کے مطابق ظفر خاصخیلی مین پوری فیکٹری مالک تھانہ سمیت تمام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت)گل محمد کالونی کی رہائشی ہیلتھ ورکر پر حملہ، ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے پر پریس کلب میں احتجاج۔گلشن بھٹ، گل محمد کالونی کی رہائشی اور ہیلتھ ورکر، اپنے اور اپنے بیٹے پر مبینہ حملہ کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف اپنے شوہر خالد بھٹ کے ہمراہ پریس کلب پہنچی اور احتجاج کیا۔انہوں نے بتایا کہ معمولی بات پر ملزمان زبردستی ان کے گھر میں داخل ہوئے اور اْن پر اور اْن کے بیٹے شیراز پر حملہ کرکے شدید تشدد کیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔گلشن بھٹ نے کہا کہ تھانے میں رپورٹ درج کرانے کے باوجود پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا، جس کے بعد...
اسلام ٹائمز: تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اپنے خطاب میں آئندہ الیکشن مل کر لڑنے کے عزم ظاہر کرتے ہوئے سکردو حلقہ دو میں کاظم میثم کی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم آئینی ترامیم کیخلاف ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی کال پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت گلگت بلتستان میں بھی یوم سیاہ منایا گیا۔ سکردو میں ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کارکنوں نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر یوم سیاہ منایا۔ بعد ازاں نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ یادگار شہداء پر جلسہ کیا گیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم اور تحریک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے کینیڈا میں 50 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کی توثیق کر دی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایات پر ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے متحدہ عرب امارات اور کینیڈا کی حکومتوں کے درمیان سرمایہ کاری فریم ورک کے آغاز کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت امارات کینیڈا کے متعدد اہم اور سٹریٹجک شعبوں میں 50 ارب امریکی ڈالر تک سرمایہ کاری کرے گا۔ اس موقع پر کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی، وزیرِ سرمایہ کاری محمد حسن السویدی اور دونوں ممالک کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ معاہدے کی شرائط کے تحت امارات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ویتنام کے وسطی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور شدید سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہوگئی ہے، جبکہ 9 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ یہ معلومات ویتنام ڈیزاسٹر اینڈ ڈائیک مینجمنٹ اتھارٹی نے جمعہ کے روز جاری کیں۔ اتھارٹی کے مطابق سیلابی ریلوں نے 67 ہزار 700 سے زائد مکانات کو پانی میں ڈبو دیا ہے، جبکہ 168 گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔اس کے علاوہ 13 ہزار ہیکٹر سے زیادہ چاول اور دیگر فصلیں تباہ ہو چکی ہیں اور 88 ہیکٹر فشری فارم زیرِ آب آ گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) ڈیجیٹل مائیکروفنانس بینک، موبی لنک بینک نے اسلامی بینکاری خدمات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے،جس کے تحت ملک بھر میں ذمہ دار اورشرعی اصولوں سے ہم آہنگ مالیاتی خدمات متعارف کی جائیں گی۔ اس بات کا اعلان ابوظہبی میں منعقدہ ویون گروپ (VEON Group) کے سالانہ اجلاس،اگنائٹ (Ignite) کے دوران کیا گیا۔ اس سے قبل، بینک نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے باقاعدہ اسلامک بینکنگ لائسنس حاصل کرلیا تھا۔ اس سہولت کے تحت جاز کیش بھی اسلامی مالیاتی مصنوعات متعارف کرا سکے گا اور شرعی اصولوں کے تحت خدمات فراہم کرنے والا ملک کا سب سے بڑا ڈیجیٹل والٹ بن کر اْبھرے گا۔ موبی لنک بینک ابتدائی مرحلے میں کراچی اور پشاور میں دو خصوصی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے چیف کمشنر آئی آر ایس ، ایم ٹی او احمد کمال نے کہا ہے کہ چھوٹے صنعتکاروں اور تاجروں کو ٹیکس گوشوارے کے کوائف اور معلومات کے اندراج میں رہنمائی فراہم کرنے کیلئے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے تعاو ن سے آگاہی سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔ کورنگی انڈسٹریل زون کے مسائل حل کرنے کیلئے کاٹی میں احمد مختار شاہانی کو فوکل پرسن تعینات کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)میں صنعتکاروں سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں کاٹی کے صدر محمد اکرام راجپوت، ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا، سینئر نائب صدر زاہد حمید،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کو معتبر ASOCIO ڈیجیٹل سمٹ 2026ء کی میزبانی کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔یہ اہم کامیابی ایشیا-اوشیانیا کے ٹیکنالوجی ماحولیاتی نظام میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ، ڈیجیٹل صلاحیتوں اور قیادت کا ایک بڑا علاقائی اعتراف ہے۔پاشا کے چیئرمین سجاد مصطفی سید نے کہا کہ ASOCIO ڈیجیٹل سمٹ 2026 کی میزبانی کے لیے منتخب ہونا پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور یہ ہماری صنعت کی عالمی ساکھ کی توثیق ہے۔ پاکستان خطے کی ٹیکنالوجی قیادت کا خیرمقدم کرنے اور دنیا کو اپنے متحرک ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کی نمائش کے لیے تیار ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہماری صنعت تیزی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت)سکھرکے نواحی علاقے گول علی واہن ڈھلو کے ہزاروں مکین 15 برس سے پینے کے پانی سے محروم دریائے سندھ کے کنارے آباد علاقہ بدترین پانی بحران کا شکارپانی کے ذخائر چند قدم دور مگر مکین صاف پانی کی بوند کو بوند کو ترسنے پر مجبوراسپیکر سندھ اسمبلی سمیت حکام کی یقین دہانیاں مگر اب تک عملی پیشرفت صفر خواتین اور بچے دور دراز علاقوں سے پانی بھرنے پر مجبور پائپ لائن نہ ہونے کے باعث شہری مہنگے پانی اور غیرقانونی کنکشن کے عذاب میں مبتلا پینے کے پانی کی عدم فراہمی سے بیماریوں اور معاشی مشکلات میں اضافہ مکینوں کا صوبائی حکومت اور بلدیاتی اداروں سے فوری نئی پائپ لائن بچھانے پینے کے پانی کی فراہمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)تحریک تحفظ پاکستان کی اپیل پر 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سیاسی،قوم پرست تنظیمیں سراپا احتجاج، پاکستان تحریک انصاف، سندھ یونائٹیڈ پارٹی اور جسقم کے زیر اہتمام اللہ والی چوک نوشہرو فیروز، جناح چوک محراب پور، پریس کلب کنڈیارو پراحتجاج سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید زاہد علی شاہ،مہر علی وسطڑو، فرمان نول، خادم سیال، طالب مبیجو، جسقم رہنما اسد عمرانی، سجاد بھٹی نے کہا کہ ہم پاکستان میں نافذ 26 ویں اور 27 ویں سمیت تمام غیر آئینی ترامیم کیخلاف مزاحمت کریں گے، پاکستان کے آئین کو قرارداد 40 کے مطابق اس کی اصل روح اور حقیقی شکل میں بحال کیا جائے،یہ معاملہ ملک کے وسیع تر مفاد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین(نمائندہ جسارت)سول اسپتال حیدر آباد کی مبینہ غفلت کے خلاف بدین پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ،شرکاکا ڈاکٹر حسنین زرداری کی موت کے ذمہ دار سول اسپتال حیدرآباد انتظامیہ پر عائد ۔شہید بے نظیر بھٹو ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے سول اسپتال حیدرآباد کی مبینہ غفلت اور مجرمانہ لاپرواہی کے نتیجے میں نوجوان ڈاکٹر حسنین زرداری کے انتقال کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجی مظاہرہ میں دیگر سیاسی سماجی تنظیموں کے کارکنوں اور شہریوں نے بھی شرکت کی ، حتجاج کی قیادت مرحوم کے والد عامر لطیف زرداری ایڈووکیٹ نے کی۔احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے عامر لطیف زرداری نے الزام عائد کیا کہ اْن کے بیٹے کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص (نمائندہ جسارت) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی میرپور خاص میں پولیس افسران وجوانوں کے اعزازمیں منعقدہ بڑے کھانے”میں شرکت۔ آئی جی سندھ کی آمد پر ڈی آئی جیزمیرپورخاص،شہید بے نظیرآباد،ایس ایس پیز شہید بے نظیرآباد، میرپور خاص،عمرکوٹ،تھرپاکر ،نوشہروفروز،سانگھڑ و دیگر افسران نے پرتپاک استقبال کیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص، سمیت دیگرصوبائی و وفاقی سرکاری اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تقریب میں میرپورخاص ڈویڑن کے افسران و جوانوں میں اسناد بھی تقسیم کیں تقریب میں ڈی آئی جیز میرپورخاص،شہید بے نظیرآباد،ایس ایس پیز شہید بے نظیرآباد ، میرپور خاص ، عمر کوٹ ، تھرپاکر، نوشہر وفروز،سانگھڑنے آئی جی سندھ کو یادگار پیش کیں تقریب میں سندھ پولیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاضی احمد(نمائندہ جسارت)27ویں آئینی ترمیم کے خلاف تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر ملک بھر کی طرح قاضی احمد میں بھی سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے نازمحل ہوٹل سے نازباغ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ اس موقع پر ریلی سے تعلقہ صدر محسن راھو ایم بی ڈاھری شفیق لاکھو پی ٹی آئی کے نوردین قادری وحدت المسلمین کے سجاد کاظمی ودیگرنے کہاکہ پاکستان میں نافذ کئے گئے 26ویں اور 27ویں سمیت تمام غیرآئینی ترامیم کی بھرپور مزاحمت کرتے ہیں پاکستان کے 40 والی قرارداد کے مطابق اسے اصل روح اور حقیقی شکل میں بحال کیاجائے کیونکہ یہ معاملہ ملک کے وسیع مفاد سے تعلق رکھتا ھے 27 ویں آئینی ترمیم کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ بلال عباس قادری نے کہا ہے کہ شہر میں بھتہ خوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں نہ صرف شہریوں میں شدید بے چینی اور خوف و ہراس پھیلا رہی ہیں بلکہ یہ متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کا کھلا ثبوت بھی ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر تاجروں، دکانداروں اور کاروباری شخصیات کو دھمکی آمیز کالیں موصول ہونا انتہائی تشویشناک ہے اور اس صورتحال نے شہر کی معاشی سرگرمیوں کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔اگر ریاستی ادارے اپنی ذمہ داریاں صحیح معنوں میں ادا کرتے تو آج شہری جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر نہ ہوتے۔یہ سوال انتہائی اہم ہے کہ شہر میں منظم جرائم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)میئر کراچی مرتضی وہاب سے وفاقی حکومتی کے ترجمان بیرسٹرراجہ انصاری اور پی آئی ڈی سی ایل کے وفد کی ملاقات ، ملاقات میں وفد نے گرین لائن منصوبے پر میئر کراچی کے خدشات کو دور کرنے میں کامیاب ہوگیا، میئرکراچی مرتضی وہاب نے کہا گرین لائن بس منصوبے کا کام شروع کرکے بروقت مکمل کریں ،پی آئی ڈی سی ایل کے وفد نے یقین دہانی کرائی کہ ایک سال میں گرین لائن بس منصوبے کا کام مکمل کرلیا جائے گا،،میئرکراچی کو بریفنگ میں بتایا کہ 1.8 کلومیٹر طویل ٹریک پر تین بس اسٹیشن بھی تعمیر ہوں گے، نمائش چورنگی سے میونسپل پارک جامعہ کلاتھ تک کام کیا جائے گا، گرین لائن منصوبے میں تین نئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم اعلیٰ سید رفیق شاہ نے کہا کہ حضو ر خاتم النبیینؐ کی ذات اہل ایمان کیلیے سر چشمہ ہد ایت اور مر کز عشق و محبت ہے۔نبی کریمؐ کی زندگی ہر دور کے انسانوں کیلیے قابل تقلید ہے۔ اسوۂ رسالتؐ امن و سلامتی،انسانی فلاح و ترقی کی راہ دکھاتا ہے۔ انہوں نے فردوس کالونی میں درگاہ عالیہ اشرفیہ کے سجادہ نشین ڈاکٹر پیر سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی سے ملاقات میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اہلسنّت ملک کے استحکام، نوجوانوں کی دینی اور اخلاقی تربیت، اور معاشرتی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم ہے۔ ان کا کہنا تھا دینی اقدار صرف عبادات تک محدود نہیں بلکہ...