روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 430 ڈرونز اور 18 میزائل داغ دیے، ہلاکتیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 430 ڈرونز اور 18 میزائل داغ دیے، ہلاکتیں WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز
روس نے یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائل فائر داغے ہیں جس کے باعث 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے اس حملے میں شہری آبادی، رہائشی عمارتیں اور توانائی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں متعدد بلڈنگز کو نقصان پہنچا ہے۔
ان حملوں میں آذربائیجان کے سفارت خانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ ہے جس پر آذربائیجان نے روسی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔
مختلف رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں 6 افراد کیف میں ہلاک ہوئے ہیں جبکہ مزید 2 جنوبی یوکرین میں ہلاک ہوئے۔
زخمیوں میں کم از کم 35 افراد بتائے گئے ہیں جن میں ایک حاملہ عورت بھی شامل ہے۔ توانائی کے انفراسٹرکچر پر بھی حملے کیے گئے جس کی وجہ سے کچھ علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔
روسی وزارت دفاع کا دعویٰ ہے کہ ان کا ہدف یوکرینی دفاعی اور توانائی ڈھانچے پر تھا۔ ساتھ ہی روس نے نیٹو کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ جنگ میں شامل نہ ہو ورنہ روس اور نیٹو کی براہِ راست جنگ ہوسکتی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں عالمی فورس کی تعیناتی؛ پاکستان سمیت اہم مسلم ممالک کی امریکی قرارداد کی حمایت غزہ میں عالمی فورس کی تعیناتی؛ پاکستان سمیت اہم مسلم ممالک کی امریکی قرارداد کی حمایت امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا معافی کے باوجود بی بی سی کے خلاف کیس کا اعلان بشریٰ بی بی کے روحانی اثر کے نتیجے میں عمران اپنا اصلاحاتی ایجنڈا نافذ کرنے میں ناکام رہے، برطانوی جریدہ مقبوضہ کشمیر؛ پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 27 زخمی پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں 2صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی حج 2026کی دوسری قسط کی وصولی، نامزد برانچیں کل کھلیں رہیں گیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
روس کے یوکرینی شہروں پر حملے، 8 افراد ہلاک،35زخمی
کریملن (ویب ڈیسک)روس نے رات گئے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور چورنومورسک شہر پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے۔
کیف سے یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے کیف میں 22 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ حملے میں رہائشی عمارتوں، اسپتالوں، سفارتی مشنز اور دکانوں کو نشانا بنایا گیا۔