data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کے علاقے شاہ علی گوٹھ کے قریب محمد سٹی میں ایک المناک واقعہ پیش آیا، جس میں مسلح ڈکیتوں نے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ایک شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا، 50 سالہ شاہد ولد عبدالکریم، نجی میڈیسن کمپنی میں ملازمت کرتے تھے اور تین بیٹیوں کے واحد کفیل تھے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تین مسلح ملزمان شاہد کے گھر داخل ہوئے تو انہوں نے ڈکیتوں کی مزاحمت کی، جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ملوث ملزمان کی گرفتاری ممکن ہو سکے، مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی، جہاں رشتہ داروں نے شاہد کو انتہائی شریف النفس اور بے دشمن شخص قرار دیا۔

رشتہ دار محمد عمیر کے مطابق جمعرات کو شاہد اتفاقیہ چھٹی پر گھر پر موجود تھے اور جب تین مسلح ڈکیت گھر میں داخل ہوئے تو بچیوں کی موجودگی کے پیش نظر انہوں نے ملزمان کو گھر سے باہر نکلنے کی ہدایت کی۔ اس پر ڈکیتوں نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔

مقتول کے اہل خانہ نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔

واضح رہے کہ رواں سال کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر شہریوں کو ہلاک کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور اب تک 79 شہری اس نوعیت کے جرائم کا شکار ہو چکے ہیں، جس نے شہر میں عوام کی حفاظت کے حوالے سے تشویش پیدا کر دی ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آسٹریلیا‘ خوفناک ٹریفک تصادم میں متعدد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کینبرا: آسٹریلوی ریاست میں ٹرک نے ایک مسافر گاڑی کو ٹکر دے ماری‘ جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست وکٹوریا کے علاقے اسٹون لی میں ٹرک اور مسافر گاڑی کے ٹکراﺅ سے1 نوجوان سمیت 2 کمسن بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔ ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ گزشتہ صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا، جس کی اطلاع پر ایمرجنسی سروسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔
مرکزی رپورٹ کے مطابق 1 شخص زخمی حالت میں بری طرح گاڑی میں پھنس گیا، جسے نکال کر ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا۔ دوسری طرف حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ٹرک ڈرائیور بھی زخموں سے دوچار ہے۔ اعلیٰ حکام کے جاری بیان میں حادثے کی تحقیقات جاری ہے۔

محمد ایوب

متعلقہ مضامین

  • کراچی ، ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل، رواں سال مجموعی تعداد 79 ہوگئی
  • شہرقائد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل، رواں سال مجموعی تعداد 79 ہوگئی
  • اسلام آباد دھماکے کے مرکزی ملزمان تک پہنچ گئے، دھماکا کرنے والے کا تعلق افغانستان سے ہے،محسن نقوی 
  • محرابپور،ڈکیتی اور چوری کی واردات میں 2 شہری موٹرسائیکل سے محروم
  • وسطی بحیرہ روم میں مہاجرین کی ہلاکتیں 1,000 سے تجاوز کر گئیں، آئی او ایم کا انتباہ
  • آسٹریلیا‘ خوفناک ٹریفک تصادم میں متعدد ہلاک
  • آئی ایم ایف کا وفد پبلک فنانس، بجٹ اصلاحات کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گیا
  • چلاس میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث 6 گاڑیاں دب گئیں اور 2 دریا میں جاگریں
  • پولیس پر حملے یا مزاحمت کی صورت میں سخت سزاؤں کا اعلان