data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک: افریقی یونین کمیشن کے سربراہ محمود علی یوسف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی نائیجیریا میں عیسائیوں کے خلاف نسل کشی نہیں ہو رہی، اور ایسے بیانات خطے میں پیچیدہ سکیورٹی صورتحال کو غلط طور پر پیش کرتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق یوسف نے اقوام متحدہ کے فورم میں جنرل سیکریٹری انٹونیو گوترس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ شمالی نائیجیریا میں دہشت گردی اور تشدد کی اصل وجہ بیوکو حرام اور اسلامک اسٹیٹ ویسٹ افریقہ پرووینس (ISWAP) کی سرگرمیاں ہیں، جن سے مسلمانوں اور عیسائی دونوں متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شمالی نائیجیریا کے حالات کی پیچیدگی کو مدنظر رکھ کر کسی بھی نسل کشی یا مخصوص مذہبی ہدف کے دعوے کرنے سے پہلے سوچنا ضروری ہے،بیوکو حرام کے سب سے پہلے شکار مسلمان ہوتے ہیں، نہ کہ عیسائی، اور یہ دستاویزی شواہد سے ثابت ہے۔

افریقی یونین نے خبردار کیا کہ سادہ بیانیہ تشدد کی اصل وجوہات کو مسخ کر سکتا ہے، جن میں دہشت گردی، نقل مکانی، اور زمین و وسائل پر مقامی تنازعات شامل ہیں۔

یہ بیانات اس ماہ ٹرمپ کے اس دعوے کے بعد سامنے آئے ہیں، جس میں انہوں نے شمالی نائیجیریا میں مذہبی بنیاد پر قتل کی بات کی اور امریکی فوجی مداخلت کے امکانات کا اشارہ دیا تھا۔

 نائیجیریا کی حکومت نے بھی بار بار کہا ہے کہ شمالی ریاستوں میں تشدد کا مقصد کسی مخصوص مذہبی گروہ کو نشانہ بنانا نہیں، بلکہ دہشت گردی اور مجرمانہ نیٹ ورکس کی سرگرمیوں کی وجہ سے ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شمالی نائیجیریا میں کہ شمالی

پڑھیں:

دہشتگردوں کو پہلے بھی منہ توڑ جواب دیا اب بھی دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف : فوٹو فیس بک / قومی اسمبلی 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وانا میں دہشت گردی کی کوشش کرنے والے خوارج میں بدقسمتی سے افغانستان سے لوگ بھی شامل تھے، دہشت گردوں کو پہلے بھی منہ توڑ جواب دیا اب بھی دیں گے، چاہتے ہیں افغانستان امن عمل میں شریک ہو اور دہشت گردوں کو لگام دے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج اس ایوان نے بڑی یکجہتی کا اظہار کیا، 27ویں ترمیم پر بھرپور مشاورت ہوئی اور آج یہ آئین کا حصہ بن گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جو چیز وفاق کو کمزور کرے تو وہ کتنی ہی اچھی ہو وہ پاکستان کے لیے مفید نہیں، کالاباغ ڈیم بڑا شاندار معاشی منصوبہ ہے مگر ہماری قومی یکجہتی سے اوپر کوئی چیز نہیں، اگر کالا باغ ڈیم سے وفاق کو نقصان پہنچے تو میں اس کے حق میں نہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں واضح لکھا ہے کہ آئینی عدالت بنائیں گے، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا مشکور ہوں، چیف جسٹس سے درخواست کی ریونیو کے کیسز جلد حل ہونے چاہئیں، اللّٰہ کا شکر ہے ریونیو سے متعلق کیسز میرٹ پر حل ہوئے، چیف جسٹس ہی سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن اور  لاء اینڈ جسٹس کمیشن کی سربراہی کریں گے۔

قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم منظور کرلی گئی

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کردی، جس کے بعد 27ویں آئینی ترامیم پر شق وار ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد کچہری میں اندوہناک واقعہ پیش آیا، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہمارے ساتھ جھوٹے وعدے کیےجائیں، کل بھی کہا تھا دہشت گردی میں بھارتی ہاتھ ملوث ہے، چاہتے ہیں امن قائم ہو، حملہ آوروں میں افغان بھی شامل تھے، افغان وزیر خارجہ بھارت گئے اور پھر دوسرے دورے کیے یہ پیغامات اچھی طرح سمجھ آرہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کو چار دن کے معرکے میں شکست فاش دی، نریندر مودی بے بسی کا شکار تھا اور اب بھی ہے، دہشت گردی کے خلاف ہم سب ایک ہیں، پاکستان خطے کی ترقی اور خوشحالی کا گہوارا بنے گا، افغان عوام کی ہم نے40 سال میزبانی کی، یقین دلایا کہ آپ ہمارے مہمان ہیں، کچھ عرصے پہلے پاکستان میں حملے ہوئے تو افغان وزیر خارجہ بھارت میں بیٹھے تھے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کا ٹائٹل دیا گیا تو پوری قوم نے اس فیصلے کو سراہا، افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں، آج دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں فوج کے افسر اور جوان دے رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ عرفان صدیقی نہ صرف ایک استاد بلکہ استادوں کے استاد تھے۔

متعلقہ مضامین

  • دہشت گردی کے خلاف عالمی پیغام امید
  • اسلام آباد کچہری میں دھماکا
  • دہشت گردی کی نئی لہر
  • دہشتگردوں کو پہلے بھی منہ توڑ جواب دیا اب بھی دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں،یہ قومی عزم کو کمزور نہیں کرسکتی: اسحاق ڈار
  • بنوں میں سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 2 دہشتگرد ہلاک کردیے
  • پاکستان اور یو اے ای افواج کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق
  • بنوں، سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک کردیے
  • امریکا، چین، ترکیے، برطانیہ، یورپی یونین اور قطر کی اسلام آباد میں دھماکےکی مذمت