پی پی ایس سی امتحان؛ مختلف محکموں کی آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
سٹی 42 : پی پی ایس سی کی جانب سے مختلف محکموں کی آسامیوں کےتحریری و حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا، پرائمری ہیلتھ کیئر میں ڈائریکٹرایڈمن کی آسامی کے امتحان پرکوئی کامیاب نہ ہوسکا۔
سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق سپیشلائز ڈہیلتھ کیئرمیں ایسوسی ایٹ پروفیسرسرجری کی آسامی پر ایک امیدوار کامیاب، سپیشلائزڈہیلتھ کیئرمیں سینئررجسٹرارکارڈیک سرجری کی آسامیوں پر4امیدوارکامیاب ہوئے، جن میں محمد فاروق احمد، محمد علی، محمد حسین رضا شامل ہیں۔ اسکے علاوہ پنجاب پولیس راولپنڈی ریجن میں سب انسپکٹر کی 29 آسامیوں پر امیدوار کامیاب ہوئے ، جن میں محمد وقاص، انضمام الحق، یاسر کیانی، ماریہ نورین، ملک محمد ہارون، شہزاد شاکر ، بلال بیگ، احمد علی خان، فہیم ساجد، وسیم ناصر، خرم شہزاد شامل ہیں۔
نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب پولیس شیخوپورہ ریجن میں سب انسپکٹر کی 40 آسامیوں پر امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں ناظم عباس، محمد ندیم، شبیر انور، شاہد حسین، فخرالزمان، محمد اشفاق، احمد جنید اقبال، آصف رضا، محمد نعیم عابد، محمد خلیل اختر، شہزاد یونس، عابد حسین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب آبپاشی محکمہ سرگودھا زون میں ضلع دار کی آسامیوں پر امیدوار کامیاب ہوئے، جن میں محمد اشفاق، محمد فراز یوسف، غلام عباس، محمد حماد، محمد رضوان علی شاہ شامل ہیں۔
پبلک سروس کمیشن کے امتحانات، خیبر پختونخوا میں دفعہ144 نافذ
تحریری امتحان میں ناکام امیدوار اپنی ڈی ایم سیز کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: امیدوار کامیاب کی ا سامیوں ا سامیوں پر شامل ہیں
پڑھیں:
سندھ حکومت کے تحت آن لائن ای اسپورٹس مقابلے حتمی مرحلہ میں داخل
سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کے تحت آن لائن ای اسپورٹس مقابلے حتمی مرحلہ میں داخل ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق 400 سے زائد ٹیموں کے درمیان 15 لاکھ روپے انعامی رقم کے گیمزکا فائنل 22 نومبر کو ہوگا۔
پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں انعامات تقسیم کریں گے۔