بنوں، سی ٹی ڈی پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کا بھرپور جواب، 5 دہشتگرد ہلاک، دو شہری شہید
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
پشاور:
بنوں کے ڈومیل ہلال چورک میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی اے پی سی پر دہشت گردوں کے حملے پر پولیس نے بھرپور اور فور جوابی کارروائی دیتے ہوئے 5 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تاہم جوابی فائرنگ کے دوران دو مقامی شہری شہید ہوگئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق بنوں ڈومیل ہلال چوک میں سی ٹی ڈی کی اے پی سی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی تاہم پولیس نے فوری اور بھرپور جوابی ردعمل دیا جبکہ دہشت گرد فائرنگ کے بعد قریبی گھر میں گھس گئے جہاں مزاحمت کے دوران دو شہریوں کو شہید کر دیا۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ بنوں ریجن، بنوں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کلیئرنس آپریشن کیا اور 8 گھنٹے طویل آپریشن میں تمام 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ایک دہشت گرد کی شناخت رسول عرف کمانڈر اریانہ کے نام سے ہوئی جبکہ دیگر دہشت گردوں کی شناخت جاری ہے۔
دہشت گردوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ دو دہشت گرد ابتدائی مقابلے میں ہی مارے گئے تھے اور باقی گھر میں گھس کر انجام کو پہنچے۔
شہریوں نے پولیس اور فورسز پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خاتمے تک فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔