رواں سال اب تک پاکستان میں 53 لاکھ سے زائد سائبر حملوں کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں سال 2025 کے پہلے نو ماہ کے دوران پاکستان میں 53 لاکھ سے زائد آن ڈیوائس حملے ہونے کا انکشاف ہوا ہے.تفصیلات کے مطابق ان میں 27 فیصد عام صارفین اور 24 فیصد کارپوریٹ ادارے متاثر ہوئے، جنہیں انفیکٹڈ یو ایس بی ڈرائیوز، سی ڈیز، ڈی وی ڈیز اور خفیہ انسٹالرز کے ذریعے مال ویئر پہنچایا گیا ہے۔کیسپرسکی کے عالمی سیکیورٹی ماہر دمتری بریزِن نے جمعہ کو یہاں مقامی ہوٹل میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کے سائبر خطرات کے منظرنامے کے حوالے سے ہوشربا انکشافات کئے ہیں۔ تاوان کی غرض سے سائبر حملے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کارپوریٹ سائبر واقعات کی بڑی وجہ ہیاس کے خلاف مثر دفاع کے لیے پریوینشن اور رسپانس دونوں حکمتِ عملیوں کی ضرورت ہے۔کیسپرسکی کے عالمی سیکیورٹی ماہر دمتری بریزِن نے پاکستان کو درپیش سنگین سائبر خطرات پر روشنی ڈالی جن میں ایکسپلائٹس، تاوان کی غرض سے سائبر حملے، اور ٹارگٹڈ حملے شامل ہیں۔ کیسپرسکی کے اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے پہلے نو ماہ میں پاکستان میں 53 لاکھ سے زائد آن ڈیوائس حملے ریکارڈ کیے گئے، ان میں 27 فیصد عام صارفین اور 24 فیصد کارپوریٹ ادارے متاثر ہوئے جنہیں انفیکٹڈ یو ایس بی ڈرائیوز، سی ڈیز، ڈی وی ڈیز اور خفیہ انسٹالرز کے ذریعے مال ویئر پہنچایا گیا جیسے رینسم ویئر، ورمز، بیک ڈورز، ٹروجنز، پاس ورڈ چور سافٹ ویئر اور اسپائی ویئر۔مزید برآں تاوان کی غرض سے سائبر حملے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کارپوریٹ سائبر واقعات کی بڑی وجہ ہے۔ اس کے خلاف مثر دفاع کے لیے پریوینشن اور رسپانس دونوں حکمتِ عملیوں کی ضرورت ہے، جن میں مضبوط تصدیقی نظام، ریموٹ ایکسس پر پابندیاں، جیسے کیسپرسکی نیکسٹ لائن سے ایکس ڈی آر ،باقاعدہ بیک اپس، اور یوزر آگاہی تربیت شامل ہیں تاکہ فشنگ سے ہونے والے ابتدائی حملوں سے بچا جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اکستان میں پہلی بار ایشیا-اوشانیہ انڈسٹری آرگنائزیشن سمٹ کا انعقاد
پاکستان میں پہلی بار ایشیا-اوشانیہ انڈسٹری آرگنائزیشن (ایسوشیو) ڈیجیٹل سمٹ کا انعقاد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی سے پاکستان نے عالمی سطح پر ایک اور اہم اعزاز حاصل کر لیا ہے جسکے تحت پاکستان کو ایشیا - اوشانیہ انڈسٹری آرگنائزیشن'(ایسوشیو) ڈیجیٹل سمٹ کی میزبانی حاصل ہوگئی ہے۔
نومبر 2026 میں پاکستان پہلی بار تین روزہ ایسوشیو ڈیجیٹل سمٹ کی میزبانی کرے گا۔ ڈیجیٹل سمٹ میں حکومت اور کاروباری اداروں کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہو گی۔
24 سے زائد ممالک اور 1,000 سے زائد آئی ٹی ماہرین کی شرکت سے پاکستان کے ڈیجیٹل سیکٹر کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں فروغ حاصل ہوگا۔ یہ کامیابی وزارتِ آئی ٹی اور ایس آئی ایف سی کی مشترکہ کاوشوں کی مرہون منت ہے۔
اس حوالے س ستمبر میں 'ایسوشیو' کے چیئرمین اسٹین سنگھ نے پاکستان کا دورہ کیا اور ملکی آئی ٹی انفراسٹرکچر کو سراہا۔
'ایسوشیو ' کانفرنس میں آسٹریلیا، چین، نیوزی لینڈ، ملائشیا، سنگاپور اور دیگر ممالک شریک ہوں گے۔