2025-11-21@06:30:21 GMT
تلاش کی گنتی: 11

«شیعہ علماء کونسل کی حمایت»:

    مسلم لیگ امیدوار حافظ میاں نعمان کا کہنا تھا کہ شیعہ علماء کونسل کی حمایت پر علامہ سید ساجد علی نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ن لیگ، شیعہ علماء کونسل کے درمیان ایک عرصے سے اتحاد، محبت اور اعتماد کا رشتہ موجود ہے، شیعہ علماء کونسل کی حمایت سے نہ صرف حلقے بلکہ ملکی سیاست پر دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل نے لاہور کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے حلقہ این اے 129 سے امیدوار حافظ محمد نعمان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ مرکز وحدت ملتان روڈ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے کہا کہ علاقے کی عمائدین اور...
     شیعہ علما کونسل پاکستان ڈیرہ غازی خان کے سینئر رہنما سید ندیم حیدر نقوی و سید علی حضور نقوی ڈویژنل صدر شیعہ علما کونسل ڈیرہ غازی خان نے تنظیمی احباب اور سادات برادری سے مشاورت کے بعد این اے حلقہ 185 ضمنی الیکشن میں سردار دوست محمد خان کھوسہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان ڈیرہ غازیخان کے مسئولین نے این اے 185 ڈیرہ غازیخان کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے اُمیدوار سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ کی حمایت کا اعلان کر دیا، شیعہ علما کونسل پاکستان ڈیرہ غازی خان کے سینئر رہنما سید ندیم حیدر نقوی و سید علی حضور نقوی ڈویژنل صدر شیعہ علما کونسل ڈیرہ غازی خان...
    ایک پیغام میں خالد خورشید کا کہنا تھا کہ کل 1 جون 2025ء بروز اتوار کو ایم ڈبلیو ایم کا سکردو میں جلسہ ہے، پاکستان تحریک انصاف کے تمام ورکرز بلخصوص سکردو میں موجود پی ٹی آئی کارکنان بھرپور شرکت کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صوبائی صدر پی ٹی آئی خالد خورشید نے پی ٹی آئی کارکنوں کو کل ایم ڈبلیو ایم کے جلسے میں بھرپور شرکت کی ہدایت کر دی۔ ایک پیغام میں خالد خورشید کا کہنا تھا کہ کل 1 جون 2025ء بروز اتوار کو ایم ڈبلیو ایم کا سکردو میں جلسہ ہے، پاکستان تحریک انصاف کے تمام ورکرز بلخصوص سکردو میں موجود پی ٹی آئی کارکنان بھرپور شرکت کریں۔ یاد رہے کہ ایم...
    اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ شہری تنصیبات پر حملے اس بات کی علامت ہے کہ اسرائیل کسی بین الاقوامی قانون اور انسانی روایت کو خاطر میں نہیں لاتا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے ایک جاری بیان میں کہا کہ صنعاء ائیرپورٹ پر صیہونی جارحیت کا تسلسل، اسرائیل کی اُن مجرمانہ پالیسیوں کی نشان دہی کرتا ہے جو وہ برادر عرب ممالک اور شہری علاقوں کے خلاف اپنائے ہوئے ہے۔ شہری تنصیبات پر حملے اس بات کی علامت ہے کہ اسرائیل کسی بین الاقوامی قانون اور انسانی روایت کو خاطر میں نہیں لاتا۔ حماس نے اس بات کی وضاحت کی کہ صنعاء ائیرپورٹ پر وحشیانہ حملہ، یمن اور "انصار الله" کے ہمارے بھائیوں...
    اسلام آباد:وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں جتنی ملاقاتیں ہورہی ہیں اتنی کسی اوررہنماکی ملاقاتیں نہیں ہوئیں،میرے نزدیک بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں نہیں بلکہ چھٹیوں پرہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کوجیل میں کسی بھی حق سے محروم نہیں کیاجارہا، ان سے جیل میں ہفتے میں چارچارملاقاتیں بھی ہورہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کرپشن کے کیس میں اندرہیں چھٹیوں پر نہیں تاہم میرے نزدیک   بانی پی ٹی آئی جیل میں نہیں چھٹیوں پرہیں۔ ایک سوال پر وزیراطلاعات نے کہاکہ پی ٹی آئی میں ایک علیمہ خان گروپ ہے اور ایک بشریٰ بی بی گروپ ہے،سمجھ نہیں آرہی کہ پی ٹی آئی میں کونساگروپ کس کی ملاقاتیں روک رہاہے،  حکومت کے...
    جیکب آباد کے سیاسی و سماجی شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ فلسطین اور غزہ کے 50 ہزار بے گناہ انسانوں کے قتل عام کے بعد امریکی صدر ٹرمپ اب غزہ پر قبضے کا شیطانی منصوبہ شروع کر چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شیعہ سنی مسلمان متحد ہو کر رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس کے موقع پر غاصب اسرائیل اور امریکہ کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود ڈومکی کی جانب سے نواسہ رسول (ص) حضرت...
    پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ علماء بورڈ خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت کی امارت اسلامی افغانستان سے مذاکرات کی تجویز سے اتفاق کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ علما بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی رائے میں واضح کیا گیا ہے کہ علما کرام نے پہلے بھی شرعی تعلیمات کی روشنی میں امن وامان کے قیام کیلیے بہترین کردارادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، یہ ملک اور صوبہ ہم سب کا ہے، ہر شعبہ اور مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ متحدہ علما بورڈ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ امن و امان اور مذاکرات کے بغیر خوشحال معاشرتی زندگی ممکن نہیں۔
    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راو جاوید اقبال صدر سنی علما کونسل ساوتھ پنجاب نے کہا کہ 22 فروری بروز ہفتہ قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم کے اندر عظیم الشان پروقار تاریخ ساز دفاع صحابہ حقوق اہل سنت و استحکام پاکستان کانفرنس بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوگی، 22 فروری کی کانفرنس گزشتہ چند سالوں میں ملتان ڈویژن کے اندر تمام جماعتوں سے بڑی کانفرنس ہوگی۔  اسلام ٹائمز۔ سنی علما کونسل ملتان کے زیراہتمام کشمیر ریلی ایم ڈی اے چوک سے چوک گھنٹہ گھ تک نکالی گئی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راو جاوید اقبال صدر سنی علما کونسل ساوتھ پنجاب اور ملک محمد رفیق صدر سنی علما کونسل ملتان نے کہا کہ ساری پاکستانی قوم اپنے ہر...
    کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی سعد بن اسد نے نجی و سرکاری اسکولوں کو ہدایت دی کہ طلباء کو روزانہ کی بنیاد پر مطالعہ پاکستان پڑھائی جائے اور قومی ترانے کا انعقاد ہو۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد نے شہر کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں میں روزانہ کی بنیاد پر مطالعہ پاکستان پڑھانے اور سیکیورٹی انتظامات کو بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی سی آفس کوئٹہ میں تمام نجی اور سرکاری اسکولوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نے کہا کہ تمام اسکولوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسکول پرنسپل اور مالکان اپنے اسکولوں کی سیکیورٹی کا خاص خیال...
    اسلام آباد: سربراہ احتساب کمیشن خیبرپختونخوا قاضی انورنے دعویٰ کیاہے کہ  خیبرپختونخوا میں کرپشن ہورہی ہے، یوکرین سے مہنگی اور ناقص گندم خریدی گئی،جس طریقے سے گندم خریدی گئی وہ بھی مشکوک ہے، صحت سمیت دیگراداروں میں جو کرپشن ہورہی ہے ، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہےکہ جو بھی وزیرکرپٹ ہواسے فارغ کردو۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ احتساب کمیشن کے پی نے کہاکہ با نی نے انٹرنل کمیٹی بنائی جس کا میں بھی ممبرہوں،کمیٹی کے پی حکومت کو چیک کرنے کے لیے بنائی گئی،وزارتوں سے متعلق شکایات آئی تھیں جن کی ہم نے نشاندہی کی۔ انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو جب رپورٹ پیش کی گئی تو انہوں نے مجھ سے کہاکہ...
    اپنے ایک جاری بیان میں یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کا کہنا تھا کہ صیہونیوں کیخلاف مذکورہ کامیابی نے دشمن کے اُن تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا جو وہ مجرم "نتین یاہو" کی سربراہی میں حاصل کرنے کیلئے سرگرداں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے کی کامیابی کا سہرا آپریشن طوفان الاقصیٰ کی سربراہی کرنے والی "حماس" و "جہاد اسلامی" کے سر ہے۔ فلسطینی مجاہدین نے 15 مہینوں کی جدوجہد سے دنیا پر ثابت کر دیا کہ وہ امریکی و مغربی حمایت کے باوجود دشمن کو شکست دے سکتے ہیں۔ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے مزید کہا کہ صیہونیوں کے خلاف مذکورہ کامیابی نے...
۱