اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ شہری تنصیبات پر حملے اس بات کی علامت ہے کہ اسرائیل کسی بین الاقوامی قانون اور انسانی روایت کو خاطر میں نہیں لاتا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے ایک جاری بیان میں کہا کہ صنعاء ائیرپورٹ پر صیہونی جارحیت کا تسلسل، اسرائیل کی اُن مجرمانہ پالیسیوں کی نشان دہی کرتا ہے جو وہ برادر عرب ممالک اور شہری علاقوں کے خلاف اپنائے ہوئے ہے۔ شہری تنصیبات پر حملے اس بات کی علامت ہے کہ اسرائیل کسی بین الاقوامی قانون اور انسانی روایت کو خاطر میں نہیں لاتا۔ حماس نے اس بات کی وضاحت کی کہ صنعاء ائیرپورٹ پر وحشیانہ حملہ، یمن اور "انصار الله" کے ہمارے بھائیوں کو غزہ کی حمایت میں اپنے ٹھوس موقف سے ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ حماس نے عالمی برادری اور عرب دنیا کی سطح تک صیہونی جرائم کو بند کروانے کے لئے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ کچھ ہی دیر قبل اسرائیل نے صنعاء ائیرپورٹ پر حملہ کر دیا۔ چار فضائی حملوں میں رن وے اور ایک ہوائی جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔

ان حملوں پر رد عمل دیتے ہوئے یمن کی مقاومتی تحریک انصار الله کے سینئر رہنماء "محمد البخیتی" نے کہا کہ صنعاء، غزہ کی حمایت جاری رکھے گا اور فلسطینی عوام کو کبھی تنہاء چھوڑے گا چاہے کچھ بھی ہو جائے۔ قبل ازیں صنعاء شہر و ائیرپورٹ اور الصلیف، الحدیدہ و رأس عیسی بندرگاہوں کو بھی صیہونی رژیم نشانہ بنا چکی ہے۔ جس کے جواب میں یمن کی مسلح افواج متعدد بار تل ابیب کے قلب میں میزائل و ڈرون حملے کر چکی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انصار الله کے حالیہ حملوں کی وجہ سے صیہونی ائیرپورٹس کا فضائی محاصرہ ہو چکا ہے۔ ان حملوں ہی کی وجہ سے آئے روز تل ابیب میں ہزاروں صیہونی جان بچانے کے لئے پناہ گاہوں میں چھپتے پھرتے ہیں جب کہ بن گوریان ائیرپورٹ میں فلائٹ اُریشن معطل ہونا معمول کی بات ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صنعاء ائیرپورٹ پر

پڑھیں:

کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کے سامان چوری میں ملوث پی آئی اے ملازم گرفتار

کراچی:

ائیرپورٹ پر مسافروں کے سامان چوری میں ملوث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ملازم کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکو ذرائع نے بتایا کہ کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ نے خاتون مسافر کی شکایت پر سامان چوری میں ملوث شخص کوحراست میں لیا ہے، خاتون مسافر پی آئی اے کی پرواز سے لاہور سے کراچی پہنچی تھی۔

خاتون مسافر نے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ انتظامیہ کو اپنا سامان غائب ہونے کی شکایات کی تھی۔

کراچی ائیرپورٹ پر تعینات ڈیوٹی ٹرمینل منیجر غزالہ صدیقی نےخاتون مسافر کی شکایت پر فوری نوٹس لے کر کارروائی کی۔

ائیرپورٹ انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پی آئی اے کے ملازم طارق کو حراست میں لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے ملازم نے سامان کے ہمراہ اندرون ملک روانگی لاؤنج سے باہر نکلنے کی کوشش کی اور روکنے پر پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی شعبہ ویجلینس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ کی مدد سے خاتون کا سامان سے بھرا بیگ مل گیا۔

ذرائع کے مطابق طارق علی کے خلاف اس سے قبل بھی نجی ائیرلائن کے مسافروں کا سامان چوری کا الزام ہے، طارق علی پی آئی اے انجینئرنگ شعبے کا ملازم ہے جبکہ پی آئی اے ملازم کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ان کا ائیرپورٹ انٹری پاس ضبط کرلیا گیا ہے۔

بعدازاں اے ایس ایف کو بھی طلب کرلیا گیا، پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے ملازم طارق علی کو اے ایس ایف کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایمنسٹی کا اسرائیل پر جنگی جرائم کا الزام: تہران جیل پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ
  • اسرائیل کی حمایت میں امریکا کا ایک بار پھر یونیسکو چھوڑنے کا اعلان
  • قلات سکیورٹ: فورسز کا آپریشن ، ھارتی حمایت یا فتہ 8دہشتگر دہلاک : بنون میں 2پولیس چوکیوں پر حملے ناکام 
  • ہم اسرائیل پر دوبارہ حملہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ایرانی صدر
  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کے سامان چوری میں ملوث پی آئی اے ملازم گرفتار
  • ایران اپنے میزائل اور جوہری پروگرام سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گا، صیہونی اپوزیشن لیڈر
  • انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوشش ناکام، بلوچستان سے 20بنگلہ دیشی گرفتار
  • ضرورت پڑی تو دوبارہ حملہ کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی
  • نومنتخب آسٹریلوی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی شدید مذمت
  • ٹرین کے ذریعے پاکستانی جعلی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام