مستونگ: پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
کوئٹہ:
مستونگ کے علاقے دشت میں پولیس اہلکار نے حاضر دماغی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش ناکام بنادی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق منگل کے روز دوپہر تقریباً ایک بجے ایگل اسکواڈ کا ایک اہلکار ڈیوٹی سے چھٹی کے بعد اپنے گھر دشت جا رہا تھا کہ دشت کمبیلا کے مقام پر دو مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک کر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی۔
اہلکار نے بروقت جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو محمد یوسف ولد محمد علی شاہوانی موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا ساتھی محمد حسن ولد محمد عظیم بنگلزئی زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق کوئٹہ کے علاقے سریاب کسٹم سے ہے، ہلاک ملزم کی لاش اور زخمی ڈاکو کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا، پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈیوٹی سے واپس جانے والا پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اہلکار جاوید خان خوجڑی چوکی پر ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا۔ پولیس کی جانب سے اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد تحقیقات اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔