اسلام آباد+ریاض  (خبر نگار خصوصی+ امیر محمد خان+ ممتاز احمد بڈانی) وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، دونوں ملکوں کی کابینہ کے سینئر ارکان بھی شریک  تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاقائی اور بین الاقوامی امور، دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔ قصر یمامہ پہنچنے پر محمد بن سلمان نے وزیراعظم  اور وفد کا استقبال کیا۔ شہباز شریف اور شہزادہ محمد کی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی نویں کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد کے ساتھ  ریاض  پہنچے۔ نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاونین خصوصی طارق فاطمی اور بلال بن  ثاقب وزیر اعظم کے ہمراہ  وفد میں شامل ہیں۔ ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو جس میں عالمی رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور دیگر شعبوں کے ممتاز شخصیات شرکت کریں گی اس  میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم محمد شہباز شریف  کریں گے۔ وزیر اعظم پائیدار ترقی، اقتصادی شمولیت، جدت اور عالمی جغرافیائی سیاست میں تبدیلیوں پر ہونے والی گفتگو میں شرکت کریں اور پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔ وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو میں شرکت کیلئے آئے عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کے حوالے سے تعاون کی استعداد پر تبادلہ خیال ہوگا۔ علاوہ ازیں  شہباز شریف نے  تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدے کو امن اور سفارت کاری کے لیے تاریخی قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی ہے اور امن معاہدے کے لیے صدر ٹرمپ کے کلیدی کردار کو سراہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ امن اور سفارت کاری کے لیے یہ ایک اور تاریخی دن ہے، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی قیادت اور عوام کو کوالالمپور امن معاہدے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اپنے بھائی ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کو بھی خطے میں امن اور ہم آہنگی کے لیے انتھک کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں شہزادہ  محمد بن  سلمان  کی زیر سرپرستی  فیوچر انویسٹمنٹ انیشئیٹو کانفرنس کے نویں ایڈیشن کا آج (پیر) کو ریاض کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں آغاز ہوا۔ ''خوشحالی کی کلید'' کے موضوع کے تحت کانفرنس 30 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ ابتدائی سیشنز میں کلائمیٹ چینجنگ، کرپٹو کرنسی کے بنیادی ڈھانچے اور عالمی مالیاتی نظام کی وضاحت میں اس کے کردار، کوانٹم کمپیوٹنگ اور منافع پیدا کرنے، اور مستقبل میں سرمایہ کاری کرنے کا طریقہ، کاربن  کی شراکت پر گفتگو کی گئی۔ جن میں  مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے پیداواری صلاحیت پر اثرات، بڑھتی ہوئی عدم مساوات کے اثرات، وسائل کی کمی کے جغرافیائی معاشی اثرات، آبادیاتی تبدیلیاں، مستقبل میں معاشی ترقی کی صلاحیت اور افرادی قوت کے لیے معاشی ترقی کے ماحول کی تشکیل،آنے والے دنوں میں، سربراہان مملکت، خودمختار دولت کے فنڈز، سینئر ایگزیکٹوز، اور ٹیکنالوجی، توانائی، صحت کی دیکھ بھال، آب و ہوا، مالیات اور ثقافت کے شعبوں کے ماہرین اعلیٰ سطحی بات چیت میں شرکت کریں گے جو عالمی ترقی، سرمایہ کاری اور انسانی ترقی کے مستقبل کو تشکیل دیں گے۔ یہ کانفرنس 250 ڈائیلاگ سیشنز کے ذریعے 8,000 سے زیادہ شرکاء  اور 650 ممتاز مقررین کو راغب کرے گی۔ سعودی ریلوے ’سار‘ اور اٹلی کی ’ارسینالی‘ کمپنی نے ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ  کانفرنس کے نویں ایڈیشن میں پہلی مرتبہ ’ڈیزرٹ ڈریم‘ ٹرین کی لگژری بوگیوں کی نمائش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کی خوشحالی اور دونوں ممالک کے مابین قریبی تعاون کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے کیلئے سعودی وزیر اعظم و ولی عہد محمد بن سلمان کی ذاتی دلچسپی اور غیر متزلزل حمایت پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات باعث انبساط و اعزاز ہے۔ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں اس تاریخی اور آزمودہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ دونوں ممالک اور عوام کی خوشحالی اور قریبی تعاون کے مشترکہ وڑن کو آگے بڑھانے میں سعودی ولی عہد و وزیر اعظم کی ذاتی دلچسپی اور غیر متزلزل حمایت پر تہِ دل سے شکر گزار ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اعظم محمد شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ پر تبادلہ خیال دونوں ممالک سرمایہ کاری کے درمیان تعاون کے میں شرکت کریں گے ولی عہد کے لیے

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری