data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251028-08-22

 

جسارت نیوز.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر گفتگو

شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز

ریاض(سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان سے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، ملاقات میں دونوں رہنماں کا توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔
دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلی سطح رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے وفود بھی موجود تھے، ملاقات ریاض میں ہونے والی فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی ملاقات میں شریک ہوئے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی نویں کانفرنس میں شرکت کیلئے وفد کے ہمراہ ریاض پہنچے ہیں۔
کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر شہزاہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، معاونین خصوصی طارق فاطمی اور بلال بن ثاقب وزیرِ اعظم کے ہمراہ اعلی سطح وفد میں شریک ہیں۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرن لیگ آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں ہوگی، تحریک عدم اعتماد میں پی پی کا ساتھ دیں گے، رانا ثنااللہ ن لیگ آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں ہوگی، تحریک عدم اعتماد میں پی پی کا ساتھ دیں گے، رانا ثنااللہ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ہیڈ آفس اسلام آباد کا دورہ لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 ملزمان کو بیس بیس سال قید بامشقت اور 14لاکھ روپے جرمانے کی سزا وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مستعفی ہونے سے انکار پر عدم اعتماد لانے کی تیاریاں مکمل ، ن لیگ کا حکومت کا حصہ نہ... افغان طالبان خوارج کی سرپرستی ختم کریں، استنبول مذاکرات میں پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم اگرکسی کی نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ وزیراعظم آزادکشمیر کا استعفیٰ دینے سے انکار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف ‘ شہزادہ محمدملاقات تجارت کے فروغ عالمی علاقائی امور رپر تبادلہ خیال فیلڈ مارشل بھی موجودہ تھے 
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال
  • ریاض، وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات; دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر گفتگو
  • شہباز شریف، شہزادہ سلمان ملاقات: سعودی ولی عہد کا پاکستان سے تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم
  • وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے
  • شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودیہ پہنچ گئے
  • وزیرِاعظم وفد کے ہمراہ ریاض روانہ