کراچی:

شہر قائد میں پاپوشنگر پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا، گرفتار ملزم کے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاپوش نگر پولیس نے جمعرات کو رات گئے پاپوش نگر قبرستان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹر ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 32 سالہ کامران ولد شاجہاں کے نام سے کی گئی۔ 

گرفتار ملزمان کے 3 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے گرفتار ملزم سے ایک نائن ایم ایم پستول بمعہ گولیاں ، دو موبائل فونز اور کیش رقم برآمد کی گئی، فرار ہونے والے تین ملزمان میں سلمان عرف سلو بھی شامل ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زخمی حالت میں گرفتار گرفتار ملزم

پڑھیں:

قائدآباد پل کے قریب پولیس مقابلہ، زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے قائدآباد پل کے قریب شاہ لطیف پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی جبکہ دوسرا بغیر مزاحمت گرفتار کر لیا گیا۔چھیپا حکام کے مطابق زخمی ڈاکو کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی شناخت حماد کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق دوسرے گرفتار ملزم ناصر کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، دو موبائل فون، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ایس آئی یو کی دو الگ الگ مقامات پر کارروائیاں، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • ٹھٹھہ میں لنک روڈ پر پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • فیصل آباد: گن پوائنٹ پر بچیوں سے زیادتی کرنے والا جنسی درندہ فرار ہونے کے بعد پھر گرفتار
  • کراچی، مجید کالونی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • حیدرآباد، پولیس کا منشیات فروشوں کے ساتھ مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
  • پنجاب میں قتل کے بعد سعودی عرب فرار ہونے والا ملزم چار سال بعد گرفتار
  • کراچی، لیاقت آباد میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
  • قائدآباد پل کے قریب پولیس مقابلہ، زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
  • کراچی، قائدآباد پل کے قریب پولیس مقابلہ، ایک زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار