زمین کی تنازع پر خاتون کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم 2 سال بعد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
ضلع اوکاڑہ میں زمین کی تنازع پر خاتون کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو 2 سال بعد گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایچ او کاہنہ نے ٹیم کے ہمراہ ملزم کو کاہنہ سے ٹریس کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی کاہنہ فصیح الرحمٰن کو اسپیشل ٹاسک دیا تھا۔ ملزم اور مقتولہ منور بی بی کے مابین حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ میں زمین کا تنازع تھا۔ ملزم فرخ نے رات کے وقت دیگر 3 ساتھیوں سے مل کر فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کیا تھا اور واقعے کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے کاہنہ کے علاقے میں روپوش ہوگیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے ایس ایچ او فہیم امداد و ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے اسپیشل ٹیمیں بنا کر کارروائیاں جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا
پروپیگنڈا اور گمراہ کن دعوؤں کے برعکس بھارتی نوجوان نے شکست خوردہ مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔
دہلی میں بھارتی مظاہرین نے آپریشن سندور میں شکست اورناکامی کو چھپانے کیلئےفوجیوں کی ہلاکت کو دبانے کے پاکستانی مؤقف کی تائید کر دی۔ دہلی میں مظاہرین نے تشدد کرنےوالے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کر کے کہاکہ حکومت نے آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت اور ان کی قربانیوں کو عوام سے چھپایا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جو حکومت اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کرے، وہ کسی بھی اہلکار کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے ، حکومت کو پولیس اور فوجی جوانوں کی زندگیوں اور قربانیوں کی کوئی پروا نہیں ہے۔
آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کے نام اور قربانیوں کو حکومتی سطح پر نظر انداز کیا گیا، تم حکومت کا ساتھ دیتے ہو،لیکن یہی حکومت تمہاری موت کے بعد تمہاری شناخت تک چھپا دیتی ہے۔
بھارتی عوام کا مودی کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پوسٹر پھاڑ رہے ہیں اور ان کی تصویر پر چپلیں برسا رہے ہیں۔