کراچی: تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ ڈرائیور، مالکان کے خلاف درج
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
نارتھ کراچی تیزرفتارواٹرٹینکرکی ٹکرسے فرسٹ ایئر کے طالب کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ واٹر ٹینکرکے نامعلوم ڈرائیوراورواٹر ٹینکرکے مالکان کے خلاف درج کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح نارتھ کراچی سیکٹرفائیو اے ٹو میں تیزرفتارواٹر ٹینکرکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 17 سالہ نوجوان عابد رئیس کے جاں بحق ہونے کے واقعےکا مقدمہ خواجہ اجمیرنگری تھانے میں درج کرلیا گیا۔
والد رئیس احمد کی مدعت میں درج مقدمے میں قتل خطا، قتل السبب،غفلت لا پروائی سے ڈرائیونگ کرنے سمیت دیگردفعات شامل کی گئی ہیں مقدمے میں واٹر ٹینکرکے نامعلوم ڈرائیوراورمالکان سعید اللہ اورعبداللہ کو نامزد کیا گیا۔
مقدمے کا متن کے مطابق علاقہ مکینوں نے بتایا کہ واٹر ٹینکر کا ڈرائیورکم عمرتھا،حادثے میں جاں بحق نوجوان 17 سالہ عابد رئیس فرسٹ ایئر کا طالب علم اورسرجانی ٹاؤن کا رہائشی تھا۔
متوفی نوجوان گزشتہ روزگھر سے کالج جانے کے لیے موٹر سائیکل پرنکلا تھا جسے راستے میں تیزرفتارواٹرٹینکر نے کچل دیا تھا۔
حادثے کے بعد واٹرٹینکرکا ڈرائیورموقع پرسے فرارہوگیا تھاجبکہ مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی ٹریفک نے ایک روز میں 3 جانیں لے لیں
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی ٹریفک نے ایک روز میں 3 جانیں لے لیں۔سرجانی فور کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا، متوفی عابد فرسٹ ایئر کا طالبعلم اور دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، شیرشاہ پل پر ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 29 سالہ نسرین جان سے گئی جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہوگیا۔اورنگی ٹاؤن فرید کالونی میں واٹر ٹینکر نے 4 سالہ سفیان کو کچل دیا، پولیس نے ٹینکر تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔رواں سال کراچی میں ہیوی ٹریفک کے حادثات میں 246 افراد جان گنوا چکے، سب سے زیادہ ٹریلر کی ٹکر سے 95 افراد لقمہ اجل بنے، ٹینکر حادثے میں جاں بحق عابد رئیس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔