رنویر سنگھ کی فلم ’’دھریندر‘‘ پر خلیجی ممالک میں پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
ممبئی (نیوزڈیسک) رنویر سنگھ کی نئی فلم دھریندر بھارت ہی نہیں، بیرونِ ملک بھی شاندار بزنس کر رہی ہے۔ ریلیز کے صرف چار دن میں فلم نے اوورسیز میں 44.08 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ تاہم یہ آمدن اس سے بھی زیادہ ہوسکتی تھی اگر فلم کو خلیجی ممالک یا یو اے ای/ جی سی سی ریجن میں ریلیز کی اجازت مل جاتی۔
ذرائع کے مطابق خلیجی ممالک بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور یو اے ای میں دھریندر کو ریلیز نہیں کیا گیا۔ خدشہ تھا کہ ایسا ہی ہوگا کیونکہ فلم کو ’’اینٹی پاکستان‘‘ تصور کیا جا رہا تھا۔
اس سے پہلے بھی اسی نوعیت کی فلموں کو اس ریجن میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ ٹیم نے پھر بھی کوشش کی لیکن تمام ممالک نے فلم کے موضوع کی منظوری نہیں دی، یہی وجہ ہے کہ دھریندر کسی بھی خلیجی ملک میں ریلیز نہیں ہوسکی۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب خلیجی ممالک میں بھارتی فلموں پر پابندی لگائی گئی ہو۔ 2024 میں ریتھک روشن اور دپیکا پڈوکون کی فلم فائٹر کو بھی ابتدا میں تمام خلیجی ممالک میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا، سوائے یو اے ای کے۔ فلم میں پلواما حملے کی عکاسی پر پاکستان کے بعض حلقوں نے اعتراضات اٹھائے اور اسے ’’اینٹی پاکستان پروپیگنڈا‘‘ قرار دیا۔
حیران کن طور پر ریلیز کے ایک روز بعد یو اے ای نے بھی ’فائٹر‘ کی نمائش معطل کر دی۔ فلم سازوں نے مسئلہ حل کرنے کے لیے فلم کا دوبارہ ترمیم شدہ ورژن جمع کرایا، مگر یو اے ای کی وزارت نے اسے بھی مسترد کر دیا۔
اسی سال اکشے کمار کی ’اسکائی فورس‘ اور جان ابراہیم کی ’دی ڈپلومیٹ‘ کو بھی مشرقِ وسطیٰ کے متعدد ممالک میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ دونوں فلموں کا موضوع پاکستان سے جڑا تھا۔
اس سے قبل آرٹیکل 370 (2024) کو بھی جی سی سی سے سرٹیفکیشن نہیں ملا تھا۔ ’ٹائیگر 3‘ (2023) کو عمان، کویت اور قطر میں بین کیا گیا، جبکہ ’دی کشمیر فائلز‘ (2022) کو بھی کئی خلیجی ممالک نے نمائش کی اجازت نہیں دی تھی۔ البتہ بعد میں یو اے ای نے اسے صرف بالغ ناظرین کے سرٹیفکیٹ کے ساتھ ریلیز کیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خلیجی ممالک ممالک میں یو اے ای کو بھی
پڑھیں:
ہالی ووڈ شائقین کیلئے خوشخبری، اس ہفتے چار فلمیں بیک وقت ریلیز ہوں گی
ہالی ووڈ شائقین کے لیے بڑی خوشخبری، اس ہفتے ایک ساتھ چار نئی فلمیں 12 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہیں۔
مختلف طرز اور کہانیوں پر مبنی یہ فلمیں ناظرین کو ایک بھرپور انٹرٹینمنٹ ویک فراہم کریں گی۔
سب سے نمایاں فلم Ella McCay ہے جس میں سیاسی موضوعات اور ڈرامائی صورتحال کو جدید انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ فلم میں کرداروں کے درمیان طاقت، فیصلوں اور ذاتی کشمکش کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔
ہالی ڈے سیزن کے تناظر میں Silent Night, Deadly Night بھی 12 دسمبر کو اسکرین پر آئے گی۔ یہ ہارر اور تھرل سے بھرپور فلم اپنے پُراسرار ماحول اور سنسنی خیز مناظر کے باعث پہلے ہی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
اسی روز ریلیز ہونے والی ایک اور فلم Goodbye June رومانوی اور جذباتی جہت لیے ہوئے ہے جو انسانی تعلقات اور بدلتے فیصلوں کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں زندگی کے مشکل موڑ اور جذباتی چیلنجز کو نرم لیکن اثر انگیز انداز میں دکھایا گیا ہے۔
چوتھی فلم Atropia سائنس فکشن شائقین کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں۔ یہ فلم مستقبل کی دنیا، جدید ٹیکنالوجی اور خطرناک مشنز کے گرد گھومتی ہے جس میں ایکشن اور معمہ دونوں کا امتزاج موجود ہے۔
چار مختلف موضوعات پر مبنی یہ فلمیں 12 دسمبر کو بیک وقت ریلیز ہوکر ہالی ووڈ باکس آفس پر دلچسپ مقابلہ پیدا کریں گی۔