Jasarat News:
2025-12-08@19:51:56 GMT

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ

اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے ضلع کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے دوران اسلحہ کی نمائش و استعمال پر مکمل پابندی عائد ہو گی، دفعہ 144 کے دوران خواتین و بچوں کے علاوہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہو گی۔

دوسری جانب اعلامیہ کے مطابق گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کا استعمال سختی سے منع ہے جبکہ بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پانچ سے زائد افراد کے اجتماعات، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی ہوگی، عوامی مقامات پر چہرہ چھپانے کے لئے ماسک یا مفلر کے استعمال پر پابندی ہو گی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق پولیس، لیویز اور ایف سی کو سخت کارروائی کے اختیارات دے دئیے گئے، خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق پابندیاں 22 دسمبر 2025 تک موثر رہیں گی، ڈپٹی کمشنر کو پابندیوں کی رپورٹ روزانہ محکمہ داخلہ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اعلامیہ کے مطابق

پڑھیں:

صوبائی دارالحکومت میں اشتہاریوں، عادی ملزمان و عدالتی مفروران کے خلاف اسپیشل آپریشن

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اشتہاریوں، عادی ملزمان و عدالتی مفروران کے خلاف اسپیشل آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ڈولفن نے بتایا کہ 72 گھنٹے کے دوران اشتہاریوں، عدالتی مفروران اور عادی ملزمان کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ایس پی ڈولفن اختر نواز نے بتایا کہ 43 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 345 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ گرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

ڈولفن اسکواڈ نے 194 ریکارڈ یافتہ، 74 عادی مجرمان کو حراست میں لیا اورمختلف زیر سماعت مقدمات میں 34 عدالتی مفروران بھی گرفتار کئے گئے۔ ڈولفن سکواڈ نے گرفتار ملزمان کو کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا ہے۔

ایس پی نے بتایا کہ شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت الرٹ  ہیں۔ اشتہاریوں، عادی ملزمان و عدالتی مفروران کیخلاف اسپیشل ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔
 

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش اور منہ ڈھانپنے پر پابندی
  • کوئٹہ میں 15 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ، بڑی پابندیاں عائد
  • کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ
  • راولپنڈی، دفعہ 144 میں10 دسمبر تک توسیع ، جلسے، جلوس، ریلی، دھرنے، لاؤڈ اسپیکر پر پابندی
  • راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذمیں دس دسمبر تک توسیع
  • صوبائی دارالحکومت میں اشتہاریوں، عادی ملزمان و عدالتی مفروران کے خلاف اسپیشل آپریشن
  • شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی دفعہ 144 نافذ   
  • شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی دفعہ 144 نافذ
  • کوئٹہ:وزیرعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں