کراچی، بدنام زمانہ کرولا گینگ کے 5 خطرناک ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے ڈیفنس فیز 7 میں بروقت اور بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے سفید کرولا استعمال کرنے والے پنجاب سے تعلق رکھنے والے بدنامِ زمانہ کرولا گینگ کے پانچ ملزمان کو زبردست پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے گرفتاری کے دوران فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
تاہم پولیس کی مؤثر حکمتِ عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت تمام ملزمان کو بغیر کسی جانی نقصان کے زندہ گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عرفان، بلال، عابد، شاہد اور وقاص کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ تمام ملزمان پنجاب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھتے ہیں اور دو روز قبل کراچی وارد ہوئے تھے۔
ملزمان ائیرپورٹ، ریلوے اسٹیشن، بس اڈے اور دیگر رش ودحلقوں میں موبائل چھیننے اور لوٹ مار کی وارداتیں کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان سے اسلحہ، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور سفید کرولا کار برآمد کی گئی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان موبائل چھیننے کے فوراً بعد آئی ایم آئی تبدیل کر کے فونز کو مارکیٹ میں فروخت کر دیتے تھے۔
پنجاب میں بھی ان کے خلاف درجنوں مقدمات درج ہیں، ملزمان کی نشاندہی پر وارداتوں کی متعدد سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آ گئی ہیں۔
ایس ایس پی ساؤتھ نے پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی ان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں تک بھی رسائی حاصل ہو جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔