راولپنڈی میں نوجوان لڑکی کے زبردستی بال کاٹنے اور تشدد کے کیس میں عدالت نے دو مرکزی ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔
انیس خان عرف درانی اور جلیل خان کو گزشتہ روز چودہ دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا، تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ صوفیہ ملک نے آج دونوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں پچاس پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
ملزموں کے خلاف مقدمہ 25 نومبر کو تھانہ نصیرآباد میں درج کیا گیا تھا، جس کی تحقیقات سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ٹک ٹاکر لڑکی کے بال کاٹنے اور تشدد کی ویڈیو کے بعد شروع کی گئی تھی۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی: اعلیٰ عدالت کے باہر وکلاء کا پولیس پر تشدد، ملزم کو گرفتاری سے بچانے کی کوشش ناکام

کراچی:

اعلیٰ عدالت کے باہر وکلاء ایک مرتبہ پھر پولیس پر سرعام برس پڑے، انسپکٹر اور اہلکاروں پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کردی۔

 واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،  وکلا پولیس اہلکار پر تشدد کرتے ہوئے دور تک لے گئے۔

 پولیس کے مطابق ٹھٹھہ پولیس کی ٹیم گزشتہ روز اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے کورٹ کے باہر پہنچی تھی، پولیس کے آنے کی اطلاع ملزم کے رشتے داروں کو مل گئی جس پر انہوں نے کیس کے وکلا کو پولیس کے آنے کے بارے میں بتایا۔

 اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹھٹھہ پولیس کی عدالت کے باہر موجودگی کی اطلاع پر وکلا مشتعل ہوگئے۔

 وکلاء نے پولیس اہلکاروں کو ہائی کورٹ میں داخل ہونے سے نہ صرف روکا بلکہ ان کی لاتوں گھونسوں سے تواضع کی۔

تاہم پولیس بھی اپنے فرائض سے پیچھے نہیں ہٹی اور ملزمان کی ضمانت منسوخ ہونے پر ہائی کورٹ کے باہر سے ملزمان کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی فوٹیج انہیں مل گئی، تحقیقات کر رہے ہیں، ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • گاڑی کے نیچے 2 لڑکیوں کو کچلنے کا واقعہ، ہائیکورٹ جج کے بیٹے کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
  • جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں کی موت، فریقین میں صلح، ملزم ابوذر کی ضمانت منظور
  • ٹک ٹاکر لڑکی کے بال کاٹنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کو رہا کرنے کا حکم
  • کراچی: اعلیٰ عدالت کے باہر وکلاء کا پولیس پر تشدد، ملزم کو گرفتاری سے بچانے کی کوشش ناکام
  • مبینہ زیادتی کیس میں انصاف نہ ملنے پر نوجوان لڑکی نے خود کو آگ لگا لی
  • انجینئر علی محمد مرزا کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا
  • لڑکی کے بال کاٹنے کا معاملہ، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ و ڈسچارج کرنے کی درخواستیں مسترد
  • لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ میں انجینئر محمد علی مرزا کی درخواستِ ضمانت منظور
  • لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ، انجینئر محمد علی مرزا کی درخواستِ ضمانت منظور