اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ہائیکورٹ جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 لڑکیوں کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جج کے بیٹے ابوذر اور متاثرہ خاندانوں کے درمیان صلح طے پا گئی ہے، جس کے بعد متاثرہ خاندانوں نے عدالت میں ملزم کو معاف کرنے کا بیان ریکارڈ کرایا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملیز کے بیانات درج کیے گئے۔

ایک لڑکی کے بھائی نے ذاتی طور پر بیان دیا، جبکہ اس کی والدہ کا بیان آن لائن ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری لڑکی کے والد بھی عدالت میں پیش ہوئے اور صلح کے بارے میں اپنا مؤقف واضح کیا۔

بیانات درج ہونے کے بعد عدالت نے ملزم ابوذر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔

مقدمے میں صلح کے بعد قانونی کارروائی کے اگلے مراحل آگے بڑھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ضمانت منظور ہائیکورٹ جج وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ہائیکورٹ جج وی نیوز

پڑھیں:

انجینئر علی محمد مرزا کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

انجینئر علی محمد مرزا : فائل فوٹو 

مذہبی اسکالر انجینئر علی محمد مرزا کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے، دو روز قبل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے انجینئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کی تھی۔

انجینئر علی محمد مرزا کے خلاف جہلم میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہے، مقدمے میں ضمانت کیلئے انہوں نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کیا تھا۔

3 دسمبر کو انجینئر محمد علی مرزا کی درخواست پر سماعت جسٹس صداقت علی خان نے کی، درخواست ضمانت پر انجینئر محمد علی مرزا کے وکیل طاہر ایوبی نے دلائل دیے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد انجینئر محمد علی مرزا کی درخواست ضمانت منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے انجینئر محمد علی مرزا کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

ضمانت منظور ہونے اور ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد انجینئر محمد علی مرزا کو آج اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • جج کے بیٹے کی گاڑی سے جاں بحق 2لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا
  • اسلام آباد: گاڑی سے کچل کر جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کر دیا
  • اسلام آباد میں گاڑی کی ٹکر سے 2 لڑکیوں کی ہلاکت، جج کے بیٹے کو متاثرہ فیملیز نے معاف کردیا
  • جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں کی موت، فریقین میں صلح، ملزم ابوذر کی ضمانت منظور
  • بینک فراڈ کیس میں نادیہ حسین کے شوہر کو عدالت سے ریلیف!
  • انجینئر علی محمد مرزا کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا
  • اسلام آباد حادثہ: ہائیکورٹ جج کی ماورائے عدالت تصفیے کی کوششیں، صحافی اسد ملک کا انکشاف
  • لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ میں انجینئر محمد علی مرزا کی درخواستِ ضمانت منظور
  • لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ، انجینئر محمد علی مرزا کی درخواستِ ضمانت منظور