ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی نیٹ ورک کا اہم کارندہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے طارق روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی نیٹ ورک کے اہم کارندے گلاب خان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 70 لاکھ روپے نقد اور بے نامی بینک اکاؤنٹس سے متعلق چیک بکس بھی برآمد ہوئیں۔
ایف آئی اے کے مطابق، گرفتار ملزم اس گروہ کا حصہ ہے جو دبئی، افغانستان اور چین کے لیے بڑی مقدار میں غیر قانونی مالی ترسیلات کرتا رہا ہے۔ یہ گروہ بیرون ملک رقم کی غیر قانونی منتقلی میں ملوث تھا۔
گلاب خان سمیت پانچ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے، جبکہ نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائیاں جاری ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایف ا ئی ا
پڑھیں:
راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹوراولپنڈی میں 13 سو روپے کے لین دین پر 2 نوجوانوں کے قتل میں ملوث دونوں فریقین کے 7 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مقتول زین شاہ کے قتل میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان نے زین شاہ کو ٹارچر کر کے سفاکانہ طریقے سے قتل کیا تھا جبکہ مقتول سراج کے قتل میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ مقتول سراج پر گولی چلائی تھی، واقعہ 8 مئی کو تھانہ دھمیال کے علاقے پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں پیش آیا تھا۔
راولپنڈی میں کلرسیداں کے علاقے بشندوٹ میں 4 روز قبل دوران ڈکیتی قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول زین شاہ نے مقتول سراج کی دکان سے گھر کے لیے خریداری کی تھی، مقتول سراج نے بقایا رقم 13 سو روپے کا تقاضہ کیا تو جھگڑا ہوا تھا۔
جھگڑے کے دوران گولی چلی جس سے مقتول سراج موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ مقتول سراج کا بدلہ لینے کے لیے اس کے رشتے داروں نے زین شاہ کو اغواء کر کے قتل کر دیا تھا۔