پنجاب حکومت کے ’ستھرا پنجاب‘ منصوبے میں شامل خاتون سینیٹری ورکر نے کوڑا دان سے ملنے والے 9 لاکھ روپے مالک کو واپس کر کے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نصرت بی بی صوبے کے چھوٹے بڑے شہروں میں صفائی کا کام کرنے والے ایک لاکھ 30 ہزار ملازمین میں شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جمعرات کی صبح محلہ نگہبان پورہ کی گلی میں کوڑے سے ایک پیکٹ ملا، جسے کھولنے پر نوٹوں کی گڈیاں سامنے آئیں۔

خاتون نے فوراً اپنے سپروائزر کو اطلاع دی، جنہوں نے پیسے کے مالک کو تلاش کرکے رقم واپس کردی۔

اس کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے بتایا کہ نصرت بی بی کو مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا جا رہا ہے، جبکہ ان کے ایک بیٹے کو ضلعی انتظامیہ میں نوکری بھی دی جا رہی ہے۔

5 بچوں کی ماں نصرت بی بی کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے شوہر نے محنت کرکے بچوں کو پالا ہے اور ہمیشہ رزق حلال کھایا ہے۔

انہوں نے افسران کی جانب سے حوصلہ افزائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میرے لیے یہ سب سے بڑا اعزاز ہے کہ مجھ جیسی غریب کو اتنی عزت دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی جریدے فوربز نے حال ہی میں ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام کو دنیا کا سب سے بڑا منظم ویسٹ منیجمنٹ سسٹم قرار دیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اس نظام کے تحت روزانہ قریباً 50 ہزار ٹن کچرا اٹھا کر ٹھکانے لگایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایمانداری کی مثال خاتون سینیٹری ورکر رقم اصل مالک تک پہنچا دی نصرت بی بی وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایمانداری کی مثال خاتون سینیٹری ورکر وی نیوز

پڑھیں:

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 198 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے کی سطح پر آگئی۔ فی دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 972 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 79 ہزار 082 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج، رواں ہفتے 408 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کم ہوگئی
  • سونے کی قیمت میں ایک روز اضافے کے بعد سینکڑوں روپے کی کمی
  • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • پنجاب سے 60 لاکھ روپے مالیت کی منشیات کراچی لانے کرنے کی کوشش ناکام، اسمگلر سمیت 3 گرفتار
  • بیوروکریسی نے 3 لاکھ ٹن چینی منگوا کر کروڑوں روپے کمائے
  • چینی کے ہول سیل ریٹ میں کمی آگئی
  • وزیر داخلہ کا ہِلّی کے محاذ پر بہادری کی مثال قائم کرنیوالے میجر محمد اکرم شہید کو خراج عقیدت
  • ملی سائرس کی منگنی: انگوٹھی کی قیمت پاکستانی 12 کروڑ 71لاکھ روپے ہے