2025-04-25@07:06:20 GMT
تلاش کی گنتی: 12834
«کے نکاح»:
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا،سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہندوستان کا غیرذمہ دارانہ اقدام ہے،پانی کی بندش کا اقدام جنگ کے مترادف ہو گا ، بھارت نے پانی روکا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بھارتی اقدامات سے دو قومی نظریے پر مہر ثبت کردی،بھارتی شہریوں کے ویزے فوری طور پر منسوخ کردیئے گئے ہیں،سارک سکیم کے تحت بھارتیوں کے تمام ویزے معطل کردیئے،سکھ یاتری معطلی سے مستثنیٰ ہیں،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے عملے میں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل 2025)صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی اقدامات کے جواب میں قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی، بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا، قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے انہیں پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے تناظر میں تفصیلی بریفنگ دی۔محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق بریف کیا۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملیریا کا عالمی دن بین الاقوامی سطح پر عملی اقدامات، ملیریا کے خاتمے اور قابل علاج بیماری کے خلاف جنگ میں آخری حد تک جانے کے عزم کی تجدید کا ایک دن ہے۔ اس سال کا تھیم – “ملیریا کو ختم کرنا ہے، سرمایہ کاری سے اور مزید کوششوں اور نئی تحریک سے ” جس کا مقصد ملیریا کے خاتمے کی جانب پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے عالمی پالیسی سے لے کر کمیونٹی ایکشن تک تمام سطحوں پر کوششوں کو از سر نو متحرک کرنا ہے۔ حکومت اور ملکی قیادت، ملیریا کے قومی پروگراموں، اور صحت کے نظام کی اصلاحات و حکمت عملی کے ذریعے، دور دراز علاقوں پہنچنے اور اسے...
اپنے بیان میں چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے پہلگام واقعے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویلینز، بالخصوص نہتے سیاحوں پر حملہ انسانی و اخلاقی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے سیاحوں پر ہونے والے حالیہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ علی رضا سید نے اپنے بیان میں پہلگام واقعے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویلینز، بالخصوص نہتے سیاحوں پر حملہ انسانی و اخلاقی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ کشمیر...
پہلگام حملے میں مارے گئے افرادکے لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں مارے گئے افرادکے لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے۔منگل کو مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک 12 زخمی ہوئے۔پہلگام میں مارے گئے افرادکے لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے۔مقبوضہ کشمیر میں قتل بنکار کی لاش سورت پہنچی تو بیوہ نے تعزیت کیلئے آنے والے یونین منسٹر سی آر پاٹل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ تمہارے پاس تو وی آئی پی گاڑیاں ہیں، تمہاری زندگی اہم ہے مگر ٹیکس دینے والوں کی فکر نہیں۔بیوہ نے کہا کہ پہلگام میں سکیورٹی...
لاہور: ہائیکورٹ نے الیکشن میں دھاندلی کے مرتکب ریٹرننگ آفیسر کے فرائض انجام دینے والے سول جج کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ درست قرار دیدیا ۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ اصل نتائج کو جاری کرنے کے ایک ماہ بعد نتائج کو تبدیل کیا گیا۔ مختلف پولنگ اسٹیشنز پر جیتنے والے امیدوار کے ووٹوں کو کم کیا گیا۔ فیصلے میں لکھا گیا کہ جیتنے والے امیدوار کے ووٹوں کو ہارنے والے امیدواروں میں تقسیم کر دیا گیا اور ایک گواہ کے مطابق انکوائری شروع ہونے پر سول جج نے شکایت کنندہ سے خدا کے نام پر معافی مانگی۔...
لاہور: گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے کا محاورہ عملی صورت میں نظر آگیا، صوبائی دارالحکومت میں شہری سے 40 لاکھ کے زیورات چھیننے کا ڈراپ سین ہوگیا، جس میں مدعی کا ملازم ہی چور نکلا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے لٹن روڈ میں شہری سے 40 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات چھیننے کی واردات میں مدعی مقدمہ کا نجی ملازم ہی مرکزی ملزم نکلا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے انویسٹی گیشن پولیس کو ملزمان کو تلاش کرکے طلائی زیورات برآمد کرنے کا ٹاسک دیا تھا، جس پر پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عرفان علی اور اس کے ساتھی فیصل کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے...
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں توانائی کے مسائل پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھا لیے گئے، سولرائزیشن کا گزشتہ سالوں سے رکا ہوا منصوبہ فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی سرکاری عمارتوں پر سولر لگانے کے فیصلے پر عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے، ابتدائی مرحلے میں صوبے کی جیلوں میں سولر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں مخصوص علاقوں میں سٹریٹ لائٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں پر سولر لگایا جائے گا۔ منصوبہ شروع کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے لیے وقت مخصوص کر دیا گیا ہے، ابتدائی مراحل مکمل کرنے کے لیے محکمہ پی اینڈ ڈی 2 ماہ کے اندر ٹھیکیداروں سے بولی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اقوام عالم کے درمیان مکالمے، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے انٹرپارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس کا چیئرمین منتخب ہونے پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کامیابی ناصرف میرے لئے بلکہ پوری قوم کے لئے باعث افتخار ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ کامیابی ہمارے کثیرالجہتی بین الپارلیمانی اور سفارتی روابط کو وسعت دینےکی راہ ہموارکرے گی، موجودہ عالمی سیاسی منظرنامے میں یہ کامیابی ہمارے ملک کے لئے بے شمار امکانات کے دروازے کھولے گی۔ چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، پانی کی قلت کے چیلنجز اجتماعی کوششوں...
میر پور (نیوز ڈیسک) بھارتی جارحانہ کارروائیوں کے خلاف آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ میرپور آزاد کشمیر میں عوام کی بڑی تعداد مظاہروں میں شریک ہوئی، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔ نیلم آزاد کشمیر میں بھی بھارت کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں، مظاہرین نے بھارت کے جھوٹے فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کی۔ Post Views: 1
---فائل فوٹو وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دے گا۔برطانوی میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تصادم کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا کو دونوں جوہری ملکوں کے درمیان کشیدگی پر فکر مند ہونا چاہیے۔
بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا اور جان سینا کی فلم ’ہیڈز آف اسٹیٹ‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فلم میں پریانکا چوپڑا عالمی سازش کے خلاف مشن پر ایکشن کرتی نظر آئیں گی۔ ایکشن سے بھرپور اس فلم میں کامیڈی کا تڑکہ بھی ہوگا۔ بڑے پردے پر یہ فلم 2 جولائی کو ریلیز ہوگی جس میں پریانکا چوپڑا، جان سینا، ادریس ایلبر اور جیک کوائیڈ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی ہدایت کاری ایلیا نیشولر نے کی ہے۔ ہیڈ آف اسٹیٹ کی کہانی امریکی صدر (جان سینا) اور برطانوی وزیر اعظم (ادریس ایلبر) کے گرد گھومتی ہے جو دشمن علاقے میں پھنس جاتے ہیں۔ پریانکا چوپڑا ایم آئی 6 ایجنٹ ’نوئل بِسے‘ کا کردار...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتو کانڈا سے ملاقات کی اور پانڈا بانڈ کے اجرا کے لیے جزوی کریڈٹ گارنٹی کی فراہمی میں ADB کی معاونت کی درخواست کی۔ وفاقی وزیرِ خزانہ سے فلپ مورس انٹرنیشنل کے نائب صدر کرسٹوس ہارپانڈیتس سے ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے فلپ مورس انٹرنیشنل سے درخواست کی کہ وہ اپنی ٹیکس تجاویز وزارتِ خزانہ کے ساتھ شیئر کریں۔ وفاقی وزیر خزانہ کی موڈیز ٹیم سے بھی ملاقات ہوئی۔ وزیرخزانہ نے حکومتی اسٹرکچرل ریفارمز ایجنڈے پر پیش رفت سے موڈیز ٹیم کو آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں...
کینال منصوبے کے خلاف قوم پرست تنظیموں کی جانب سے گاہی مہیڑ چوک انڈس ہائی وے پر دیا گیا دھرنا ختم کر دیا گیا ہے۔ دھرنے کے خاتمے کے بعد سندھ بھر میں زمینی رابطہ بحال ہو گیا ہے، جبکہ کراچی اور لاڑکانہ کے درمیان آمد و رفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ رکے ہوئے سینکڑوں مال بردار ٹرک روانہ ہو گئے ہیں۔ دھرنے کے دوران قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی مکمل طور پر معطل رہی، اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین نے کینال منصوبے کو مقامی آبادی کے مفادات کے خلاف قرار دیا تھا۔ مزید پڑھیں: کینالز کے معاملے پر سندھ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، رانا ثنا اللہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد...

نہروں پر کام بند: معاملہ 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل میں پیش ہو گا، وزیراعظم: باہمی رضامندی کے بغیر کچھ نہیں ہو گا، بلاول
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کی باہمی افہام و تفہیم کے بغیر کوئی نئی نہر نہیں بنائی جائے گی۔ جب تک تمام صوبوں میں اتفاق رائے نہیں ہوجاتا وفاقی حکومت اس حوالے سے آگے نہیں بڑھے گی۔ جمعرات کو وزیر اعظم ہائوس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سی سی آئی کی باہمی افہام و تفہیم کے بغیر کوئی نئی نہر نہیں بنائی جائے گی۔ جب تک تمام صوبوں میں اتفاق رائے نہیں ہو جاتا وفاقی حکومت...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری سے سٹیج فنکاروں اور پروڈیوسرز نے ملاقات کی جس میں فنکاروں اور پروڈیوسرز کو حائل مشکلات پر تبادل خیال کیا گیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فنکاروں اور پروڈیوسرز کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ فنکار تجاویز دیں ہم مل بیٹھ کر معاملات طے کریں گے۔
لاہو ر(آئی این پی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کا بہت زیادہ بوجھ ہے، روایتی طریقوں سے اتنی بڑی تعداد میں مقدمات کے فیصلے ممکن نہیں ہیں، وقت کا تقاضا ہے کہ مقدمات کے جلد فیصلوں کے لئے جدید طریقہ کار کو اپنایا جائے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کے ساتھ صوبہ بھر کی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز کے صدور نے ملاقات کی، ملاقات میں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک آصف نسوانہ، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر احسن حمید اللہ، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک جاوید ڈوگر، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے صدر چودھری ندیم اقبال بھی موجود تھے۔ملاقات...
اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے مبینہ حملے کے بعد بھارت کا ایک اور مکروہ منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیاں پہلے سے جبری طور پر قید کیے گئے پاکستانی شہریوں کو جھوٹے الزامات میں ملوث کرنے اور جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ اس سے قبل بھارت اکتوبر2021ء میں ایک پاکستانی شہری ضیا مصطفیٰ کو دوران حراست فیک انکاؤنٹرمیں شہید کر چکا ہے۔ اسی طرح محمد علی حسن جو 2006ء سے قید تھا اسے اگست 2022ء میں مار دیا گیا۔ذرائع کے مطابق 2003ء سے اب تک 56 بے گناہ پاکستانی شہری بھارتی خفیہ اداروں کی غیر قانونی قید میں...
کراچی: شریف آباد پولیس نے کم سن بچے کو مبینہ طور پر تشدد سے ہلاک کرنے کے الزام میں سوتیلے باپ اور بچے کی ماں کو گرفتار کرلی اور مقتول علی کے چچا کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی ایس پی لیاقت آباد اقبال شیخ نے بتایا کہ ایف سی ایریا میں رہائش پذیر اسد کی رمشا نامی خاتون کی دوسری شادی ہوئی تھی جبکہ رمشا کا پہلے شوہر سے 3 سال کا بیٹا علی تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسد اپنے سوتیلے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا جبکہ اس کی والدہ پر بھی یہ الزام ہے کہ وہ بھی اپنے بیٹے تشدد کرتی تھی اور اہل محلہ...
وفاقی دارالحکومت میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سول سوسائٹی نے شدید احتجاج کیا۔ احتجاج میں مظاہرین کی بڑی تعداد بھارتی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوئی، جنہوں نے بھارت کے گزشتہ روز اٹھائے گئے اقدامات پر شدید نعرے بازی کی، اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سول سوسائٹی نے شدید احتجاج کیا۔ احتجاج میں مظاہرین کی بڑی تعداد بھارتی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوئی، جنہوں نے بھارت کے گزشتہ روز اٹھائے گئے اقدامات پر شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کی جانب سے بھارت کی آبی جارحیت اور نریندر مودی کے خلاف بھی مسلسل نعرے بازی کی گئی، کچھ مظاہرین بھارتی ہائی کمیشن کا گیٹ پھلانگ کر اندر داخل ہو گئے تھے، مظاہرین کی سفارت...
اسلام آباد: چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کا چئیرمین منتخب ہونے پر اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔ عشائیے میں چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز، وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور ڈپلومیٹس نے شرکت کی۔ چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری متفقہ تقرری برائے بانی چیئرمین بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس پاکستان کی پارلیمانی سفارتکاری کی کامیابی اور ملک کے عالمی وقار کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعاون، مکالمے کا فروغ اور باہمی احترام پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی...
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ پاکستان کے ہزاروں جعلی پاسپورٹس پر غیرملکیوں نے سفر کیا جبکہ آئی جی اسلام آباد کو تمام گیسٹ ہاؤسز میں غیرقانونی سرگرمیاں ختم کرانے کی ہدایت کردی گئی۔ سنیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم کی صدارت میں ہوس جہاں آغاز میں مرحوم سینیٹر تاج حیدر کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، پھر خیبرپختونخواہ کی سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ کے لیے بلائے گئے ہوم سیکریٹری اور آئی جی کے پی کی غیر موجودگی پر ارکان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا...
کراچی کے علاقے شریف آباد میں 3 سال کا بچہ ماں اور سوتیلے باپ کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس کو اطلاع دیے بغیر بچے کی تدفین بھی کردی گئی۔ بچے کے والدین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق بچے کی والدہ نے دوسری شادی کی ہے، بیٹا پہلے شوہر سے تھا۔ اہل محلہ نے بتایا کہ بچے کی ماں اور سوتیلا باپ اس پر اکثر تشدد کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق بدھ کی رات بچے کی حالت خراب ہونے پر پہلے نجی اسپتال پھر عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا، جہاں بچے کے بارے میں سیڑھیوں سے گرنے کا بتایا۔ پولیس کے مطابق بچے کے انتقال پر اس کی تدفین کردی گئی...
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور عالمی سطح پر بننے والے حالات کے بعد مختلف ممالک کے اسلام آباد میں موجود سفارت کاروں اور ہائی کمشنروں کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی اقدامات کے بعد پاکستان کا سفارتی برادری کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور عالمی سطح پر بننے والے حالات کے بعد مختلف ممالک کے اسلام آباد میں موجود سفارت کاروں اور ہائی کمشنروں کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مختلف سفارت کاروں کی جانب سے دفتر خارجہ آمد کا سلسلہ جاری ہے، یورپیین، مشرق وسطی، افریقہ، وسطی ایشیا اور...
پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے جارحانہ اقدامات کے بعد پاکستان نے سرکاری طور پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی یا پانی روکے جانے کو اعلان جنگ تصوّر کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ پاکستان نے واہگہ بارڈر اور پاکستانی فضائی حدود بھی بند کر دی ہیں اور بھارتی ناظم الامور گیتا سری واستو کو ڈی مارش دیا اور بھارتی فضائی اور بحری اتاشیوں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ پاکستان کا پہلگام واقعے پر ردعمل کتنا مناسب تھا اور آگے چل کے اِس کے کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، اور کیا مستقبل میں یہ جارحیت بڑھے گی یا بین الاقوامی مداخلت سے...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بھارت کے جارحانہ بیانات کے پیش نظر متفقہ جواب دینے کے لیے تمام جماعتوں سے بات کرنے اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘سینٹر اسٹیج’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس فوری بلانا چاہیے، مطالبہ کرتا ہوں کہ حکومت کو آج رات یا کل ہی مشترکہ اجلاس بلا لینا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سب کو اس اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے، حکومت کو کہوں گا کہ اجلاس بلائیں، بانی پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو انگیج کریں۔ علی محمد خان کا...
اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے مزاحمتی حملہ کے بعد زخمیوں کو علاقے سے نکالا۔ چند روز قبل غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حانون میں القسام بریگیڈز کی جانب سے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں ایک اسرائیلی افسر ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے مزاحمتی حملہ کے بعد زخمیوں کو علاقے سے نکالا۔ چند روز قبل غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حانون...
ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں چاہتی ہیں کہ پورا ریجن میں جنگ چھڑ جائے اور نیا یوکرائن کھولیں۔ مودی اور نیتن یاہو کے نظریات اور اقدام میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا علی رضوی نے بھارت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں اور جارحانہ بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے یہ غیر ذمہ دارانہ اقدامات نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ ان کی مکروہ عزائم کو بھی بے نقاب کرتے ہیں۔ ایک بیان میں آغا علی رضوی نے مزید کہا کہ بھارت کی موجودہ حکومت اپنی اندرونی ناکامیوں اور انتہاپسند...

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے زمبابوے کے فضائیہ کمانڈر کی ملاقات،سیکیورٹی و دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
جنرل ساحر شمشاد مرزا سے زمبابوے کے فضائیہ کمانڈر کی ملاقات،سیکیورٹی و دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے زمبابوے ایئرفورس کمانڈر ایئر مارشل جان جیکب نزویدے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں سیکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ملاقات میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے زمبابوے کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو سراہا اور موجودہ دفاعی تعلقات کو مزید...

بھارتی فوجیوں کا مودی حکومت کے خلاف بغاوت آمیز بیان،بھارت آزاد نہیں،مودی ناکام ہو چکا،اب بھارت پر فوج حکومت کرے گی، بھارتی فوج پھٹ پڑی
دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی فوجیوں کا مودی حکومت کے خلاف بغاوت آمیز بیان: “ہمیں انصاف نہیں، ذلت ملی ہے۔ بھارتی سرحدوں پر تعینات فوجی اہلکاروں کی جانب سے حالیہ دنوں میں شدید بے چینی اور اضطراب کی کیفیت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک فوجی اہلکار نے “انڈیا واچ” نامی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نہ صرف مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ اپنی حالتِ زار اور سسٹم کی ناکامیوں کا بھی کھل کر اظہار کیا۔ مذکورہ فوجی اہلکار نے اپنے جذباتی بیان میں کہا کہ”ہم پاکستان چائے پینے نہیں، ایک ذمہ داری کے تحت گئے تھے۔ لیکن آج ہمیں اپنے ہی ملک میں شک و شبہ کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ میرا بچہ...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان بشمول گلگت بلتستان کے عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حسین شاہ نے کہا ہے کہ مودی سرکار اور بھارتی میڈیا جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے اپنا ذاتی مفاد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ایک بیان میں حسین شاہ کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی جانب سے اپنی حکومت کے اندرونی مسائل معاشی دباو اور سیاسی خلفشاریوں اور چالاکیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان پر الزام تراشی کا پرانا وطیرہ پھر استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے لئے افواج پاکستان مودی سرکار کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے...
اسلام آباد: پاکستان باضابطہ طور پر چین کے قمری مشن چانگ 8 کا حصہ بن گیا ہے۔چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے چانگ ای-8 مشن کے لیے بین الاقوامی تعاون کے منصوبوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے. جس کے مطابق چانگ ای 8 کے لیے کل 10 منصوبوں کو منتخب کیا گیا ہے۔منتخب تعاون کے پروگرامز میں پاکستان کا چاند روور بھی شامل ہے، قمری روور سپارکو اور انٹرنیشنل سوسائٹی فار ٹیرین ویہیکل سسٹمز نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔تھائی لینڈ، ترکی، اٹلی، مصر اور ایران جیسے ممالک اور خطوں کے پروگراموں کو بھی چانگ ای-8 کے بین الاقوامی پے لوڈ تعاون کے لیے منتخب کیا گیا ہے. اس کے علاوہ میکسیکو، جنوبی، افریقہ، بحرین اور روس بھی...
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اپریل 2025 ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 26اپریل (ہفتہ) کی ہڑتال اسرائیل، بھارت اور امریکا پر مشتمل مثلث کے خلاف ہے، قوم متحد ہو کر پیغام دے کہ وہ ان تینوں سے نفرت کرتی ہے اور اہل غزہ کے ساتھ ہے، شیطانی ٹرائی اینگل پوری دنیا میں بدامنی کا سبب ہے۔ پشاور میں آل تاجران غزہ یکجہتی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے آبی جارحیت کی، پاکستان عالمی عدالت سے رجوع کرے، معاہدہ کے آرٹیکل 12کے مطابق ایک ملک اسے ختم نہیں کر سکتا، عالمی برادری مودی حکومت کے یکطرفہ اقدام کا نوٹس لے، ہندوتوا سرکار مسلمانوں،...
عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) نے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹلائیزیشن کے فوائد کے ساتھ ساتھ اس کے محنت کشوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا اور نہ صرف یہ کہ ان کی کھپت کم ہوجائے گی بلکہ اس ٹینکالوجی سے ان کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑسکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مصنوعی ذہانت انسانوں کی طرح فریب دے سکتی ہے؟ آئی ایل او کی شائع کردہ نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹلائزیشن اور خودکار مشینیں دنیا میں کام کے ماحول کو تبدیل کر رہی ہیں جس سے کارکنوں کے تحفظ اور بہبود میں بہتری آنے کے ساتھ نئے خطرات نے بھی جنم لیا ہے۔ ادارے نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی...
فائل فوٹو۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے میٹرک بورڈ کراچی کے چیرمین غلام حسین سہو کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے چیئرمین کے عہدے کا اضافی چارج دینے کی منظوری دیدی ہے۔جبکہ ایڈیشنل سکریٹری بورڈز و جامعات سہیل بلوچ کو حیدرآباد بورڈ کے چیرمین کے عہدے کا چارج دینے کی منظوری دیدی۔اس حوالے سے کچھ دیر میں ان کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سکریٹری سندھ حیدر شاہ سے ان دونوں افسران سے انٹرویو لینے کی ہدایت کی تھی۔
بارہ ہزار افغان باشندوں کا پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب جانے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) 12ہزار افغان باشندوں کی جانب سے پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب جانے کا انکشاف ہوا ہے۔قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے بتایا 12 ہزار افغان باشندے پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب گئے اور وہاں جاکر پاکستانی پاسپورٹ ڈمپ کیے۔ڈی جی پاسپورٹ کے مطابق تمام فیک پاسپورٹ منسوخ کیے گئے، فیک پاسپورٹ والوں کو سعودی عرب نے افغانستان ڈی پورٹ کیا جب کہ گجرات، گوجرانوالہ اور خیبرپختونخوا سے بڑی تعداد میں فیک پاسپورٹ ایشو ہوئے تھے۔اس دوران ممبر لیگل نادرا نے بتایا کہ میں...
اسلام آباد: دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے متنازع منصوبے پر بات چیت کیلیے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا وفد وزیراعظم ہاؤس پہنچ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم سے ملاقات کیلئے پہنچے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اہم پیشرفت کا امکان ہے ۔ پیپلزپارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، ہمایوں خان، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شازیہ مری بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نئی نہروں کے معاملے پر سندھ حکومت کے تحفظات سے آگاہ کرے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج شام ملاقات متوقع ہے۔ جس میں متنازع کینال کے معاملے پر بڑی بیشرفت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج اسلام آباد پہنچیں گے اور وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود ہوں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کینال سے متعلق سندھ کے عوام کے تحفظات وزیر اعظم کو بتائیں گے . ملاقات میں کینال کے معاملے پر مثبت پیشرفت کا امکان ہے
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ میں ملوث حملہ آوروں اور تمام ذمہ داران کو سزا دی جائے گی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلگام حملے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں وزیرِاعظم نریندر مودی ںے دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو سزا دینے کے عہد کا اظہار کیا۔ ’میں پوری دنیا سے کہتا ہوں، انڈیا ہر ایک دہشت گرد اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کی شناخت کرے گا، ان کا پیچھا کرے گا اور انہیں سزا دے گا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ ان کے تعاقب میں ہر حد تک جائیں گے اور ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ریاست بہار میں ایک تقریب سے خطاب میں نریندر...
اسلام آباد: پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے کی جانے والی آبی جارحیت کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر سول سوسائٹی کے نمائندوں نے احتجاج کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلگام واقعے کی آڑ بھارتی آبی جارحیت یکطرفہ اقدامات کیخلاف بھارتی ہأئی کمشن کے سامنے سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں شرکا کی بڑی تعداد شریک ہوئی جس نے بھارتی اقدامات کیخلاف نعرے بازی کی۔ شرکا نے بھارت کی آبی جارحیت کیخلاف نعرے لگائے جبکہ مظاہرین مین گیٹ سے اندر داخل ہو گئے۔
سرکاری ادارے کی بندش سے 25 ہزار افراد بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے، چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کسی کو بیروزگار نہ ہونے دیں، ملک پہلے ہی بیروزگاری کا شکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی ہاؤسنگ اینڈ ورکس پر قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، ایڈیشنل سیکریٹری ہاؤسنگ سے چیئرمین کمیٹی نے پاک پی ڈبلیو ڈی سے متعلق سوال کیا۔پاک پی ڈبلیو ڈی کی بندش سے 25 ہزار افراد بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے ، چیئرمین کمیٹی نے بتایا کہ کسی کو بیروزگار نہ ہونے دیں، ملک پہلے ہی بیروزگاری کا شکار ہے، پاک پی ڈبلیو ڈی کی بندش سے ترقیاتی منصوبے متاثر ہونے کا اندیشہ ہیں۔ اراکین اسمبلی نے 25 ہزار ملازمین کی ملازمتیں بچانے کا مطالبہ...
قومی ایئر لائن کے51 سے 100فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ قومی ایئر لائن کی نج کاری کے لیے اظہارِ دلچسپی کی درخواستیں طلب کر لی گئیں۔ نج کاری کے ذریعے قومی ایئر لائن کا مینجمنٹ کنٹرول بھی متوقع سرمایہ کار کو دیا جائے گا قومی ایئر لائن کی نج کاری کے لیے اظہارِ دلچسپی کی درخواستوں کی ڈیڈ لائن 3 جون 2025ء مقرر کی گئی ہے۔ اس حوالے سے نج کاری کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کی نج کاری کے لیے سرمایہ کاروں کو مراعات دی جائیں گی، نئے جہاز خریدنے یا لیز پر لینے پر 18 فیصد جی ایس ٹی کی چھوٹ دی جائے گی۔ نج کاری کمیشن نے کہا ہے کہ...
سٹی42: بھارت نے بلا اشتعال، بلا جواز، یکطرفہ کارروائی کر کے پاکستان کے نئی دہلی میں متعین دو سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا، پاکستان نے چوبیس گھنٹے سے بھی کم وقت میں اس اقدام کا دندان شکن جواب دیتے ہوئے بھارت کے اسلام آباد میں متعین بھارتی ہائی کمشن کے ڈیفنس اتاشی, ائیر فورس اتاشی اور نیول اتاشی کو ناپسندیدہ قرار دے کر ان تینوں کو اور ان کے ساتھ ان کے سپورٹنگ سٹاف کو بھی پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ پاکستان نے انڈین ہائی کمشنر کو اپنا پاکستان میں سٹاف 55 سے کم کر کے 30 کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔ پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کا ایک اور مذموم اور خطرناک منصوبہ بے نقاب ہوگیا، پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بے نقاب ہونے پر بھارت نے نیا ڈرامہ رچانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 2003ء سے بھارتی جیلوں میں قید 56 بے گناہ پاکستانیوں کو استعمال کرنے کا بھارتی منصوبہ بے نقاب ہوا ہے، 56 بے گناہ قیدیوں میں زیادہ تر ماہی گیر اور غلطی سے ایل او سی پار کرنے والے شامل ہیں اور بھارت تشدد کے ذریعے ان 56 قیدیوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستانی قیدیوں...
واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسے بہترین پرائیویسی فیچر کو متعارف کرایا گیا ہے جو آپ کو ضرور پسند آئے گا۔ میٹا کے زیرملکیت میسجنگ پلیٹ فارم کی جانب سے ایڈوانسڈ چیٹ پرائیویسی نامی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس فیچر کا مقصد چیٹس کی سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے آپ دیگر افراد کو اپنی چیٹ ایکسپورٹ کرنے یا آپ کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو خودکار طور پر محفوظ کرنے سے روک سکتے ہیں۔اسی طرح اس فیچر سے آپ دوستوں کو میسجز میں میٹا اے آئی کو مینشن کرنے یا میٹا اے آئی سے سوالات پوچھنے سے بھی روک سکیں گے۔ اس نئی ایڈوانسڈ پرائیویسی سیٹنگ کا اطلاق...
مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد سیف — فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد سیف کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کا رویہ نہایت افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے۔بیرسٹر محمد سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مودی سرکار خطے میں امن و امان کو خراب کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ واقعے کے پیچھے مودی سرکار کے مذموم عزائم کار فرما ہیں۔بیرسٹر محمد سیف نے کہا کہ موجودہ حالات قومی اتفاق و اتحاد، سیاسی استحکام کا تقاضہ کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ قومی اتحاد و یگانگت کے ذریعے موجودہ صورتِ حال سے نمٹا جائے۔
بیجنگ : “مارکیٹ تک رسائی کے لئے منفی فہرست (2025 ایڈیشن)” جاری کی گئی ، جس کے مطابق چین کی مارکیٹ تک رسائی کی پابندیوں میں مزید نرمی کی گئی ہے۔ فہرست کے 2022 ورژن کے مقابلے میں ، 2025 ایڈیشن میں پابندیوں کی تعداد 117 سے کم کرکے 106 کردی گئی ہے۔نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ادارہ جاتی اصلاحات کے شعبے کے ڈپٹی ڈائریکٹر حو ژاؤہوئی نے کہا کہ منفی فہرست سے باہر ہر قسم کے کاروباری ادارے، چاہے وہ سرکاری ہوں یا نجی، بڑے کاروباری ادارے ہوں یا چھوٹے، سب کو قانونی طور پر مارکیٹ تک یکساں رسائی حاصل ہوگی۔ حکومت فہرست کے علاوہ مارکیٹ تک رسائی کی کوئی رکاوٹیں قائم نہیں کرے گی۔”وسیع رسائی” کو...
امریکا کی 12 ریاستوں نے غیر قانونی محصولات پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کا چین پر ٹیرف میں کمی کا عندیہ، امریکی ریاستوں کا عدالت سے رجوع اے پی پی کے مطابق ایریزونا، کولوراڈو، کنیکٹی کٹ، ڈیلاویئر، الینوائے، مینے، مینیسوٹا، نیواڈا، نیو میکسیکو، نیویارک، اوریگون اور ورمونٹ کے اٹارنی جنرل نے ٹرمپ انتظامیہ کو ٹیرف نافذ کرنے سے روکنے کے لیے مقدمہ دائر کیا۔ قانونی چارہ جوئی میں کہا گیا ہے کہ پالیسی نے قومی تجارتی پالیسی کو ٹرمپ کی قانونی اختیار کے صحیح استعمال کے بجائے خواہشات کے تابع چھوڑ دیا ہے۔ عدالت سے ٹیرف کو غیر قانونی قرار دینے اور سرکاری ایجنسیوں اور افسران کو ان کے نفاذ سے روکنے کی...
شواہد کے بغیر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ ہے،پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ، سعد رفیق WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شواہد کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ ہے، پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی دہشتگردی کی کارروائی کی حمایت نہیں کرتا، ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان نے بہت قیمت ادا کی، بد قسمتی سے بھارتی حکومت دہشتگردی کے واقعات کا الزام ہمیشہ پاکستان پر لگاتی ہے حالانکہ خطے میں ہر ہونے والی دہشتگردی کے...
سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیریوں کو سری نگر، اننت ناگ، کلگام، پلواما، شوپیاں، گاندربل اور بڈگام سے گرفتار کیا گیا جب کہ گرفتار کیے گئے کشمیریوں کی تعداد 1500 سے زائد ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ وادی کے مکینوں کو ڈرایا دھمکایا اور ہراساں کیا جارہا ہے۔مقبوضہ کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے کنوینر ناصر کھوہامی نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت میں بھی کشمیری طلبہ کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اتراکھنڈ، اترپردیش اور ہماچل پردیش میں کشمیری طلبہ سے اپارٹمنٹ اور ہاسٹل چھوڑنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جب کہ ہماچل...
12 ہزار افغان باشندوں کی جانب سے پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے بتایا 12 ہزار افغان باشندے پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب گئے اور وہاں جاکر پاکستانی پاسپورٹ ڈمپ کیے۔ڈی جی پاسپورٹ کے مطابق تمام فیک پاسپورٹ منسوخ کیے گئے، فیک پاسپورٹ والوں کو سعودی عرب نے افغانستان ڈی پورٹ کیا جب کہ گجرات، گوجرانوالہ اور خیبرپختونخوا سے بڑی تعداد میں فیک پاسپورٹ ایشو ہوئے تھے۔اس دوران ممبر لیگل نادرا نے بتایا کہ میں 2023 سسٹم میں بڑی مداخلت ہوئی تھی جس پر جے آئی ٹی بنی اورپھر سسٹم سکیورٹی بہتر ہوئی۔حکام نے یہ بھی بتایا کہ...
اسلام آباد(اوصاف نیوز) نیٹ ورک کی بندش کاروباروں کے لیے اہم چیلنجز کا باعث بنتی ہے، مالیاتی نقصان، صارفین کے اعتماد کو ٹھیس اور پیداواری صلاحیت میں خلل ڈالتی ہے ۔ کیسپرسکی کی حالیہ کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ 71فیصد تر کمپنیوں کو نیٹ ورک کی بندش کے بعد کام بحال کرنے کے لیے ایک سے پانچ گھنٹے درکار ہوتے ہیں، جب کہ دس میں سے ایک کمپنی کو کام کا پورا دن یا اس سے بھی زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔ نیٹ ورک کی بندش ایسا مسئلہ ہے جب نیٹ ورک دستیاب نہ ہو یا اکثر ہارڈ ویئر کی ناکامی، سافٹ ویئر کی خرابیوں، انسانی غلطیوں، یا قدرتی آفات کی وجہ سے خرابی کا شکار ہو جائے۔...
ویب ڈیسک: پنجاب پولیس نے اپنے اہلکاروں کے میٹرک پاس اور 16 سال یا اس سے زائد عمر کے بے روزگار بچوں کیلئے مفت اسکلز ڈیولپمنٹ کورسز کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ کورسز سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں کروائے جائیں گے جہاں پولیس اہلکاروں کے بچوں کو سٹیچنگ، ٹیکسٹائل اور کٹنگ سمیت مختلف شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔ پنجاب بھر کے پولیس ملازمین کو اس حوالے سے سرکاری مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے خواہشمند بچوں کی تفصیلات مخصوص پرفارمہ میں دو دن کے اندر ویلفیئر برانچ کو فراہم کریں۔ پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ویب ڈیسک:وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج شام ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج اسلام آباد پہنچیں گے اور وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے،ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کینال سے متعلق سندھ کے عوام کے تحفظات وزیرِ اعظم کو بتائیں گے،ملاقات میں کینال کے معاملے پر مثبت پیشرفت کا امکان ہے۔ پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے یک طرفہ جارحانہ اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس اختتام کو پہنچ گیا۔ ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں تینوں سروسز چیفس، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے علاوہ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان خان، وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری توقیر شاہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پہلگام ڈرامے کے بعد پیدا ہونے والی داخلی و خارجی صورتحال اور بھارت کے عجلت میں اٹھائے گئے ناقابل عمل آبی اقدامات کا بھی جائزہ لیا...
عمان میں تہران و واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے موقع پر، ایک ایرانی اہلکار نے روئٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے، یورینیم افزودگی پر مبنی ایرانی حق کیخلاف امریکی وزیر خارجہ کے ریمارکس کو "ناقابل قبول" قرار دیا ہے! اسلام ٹائمز۔ "صفر فیصد افزودگی ناقابل قبول ہے" یہ الفاظ روئٹرز کو انٹرویو دینے والے، ایرانی مذاکراتی ٹیم کے قریبی، اعلی ایرانی اہلکار ہیں۔ اس حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں روئٹرز نے لکھا ہے کہ ایرانی اعلی عہدیدار نے یہ ردعمل یورینیم افزودگی کے ایرانی پروگرام کے بارے جاری ہونے والے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے حالیہ بیان کے جواب میں دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز جاری ہونے والے اپنے بیان میں، ایرانی جوہری پروگرام کے بارے ٹرمپ...
---فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور زون نے کارروائی کے دوران افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی دستاویزات فراہم کرنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اسٹیشنری شاپ کی آڑ میں جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث ہیں۔ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران موقع سے جعلی پیدائشی اور وفات کے سرٹیفکیٹس برآمد کیے گئے۔کارروائی کے دوران ڈپٹی کمشنر پشاور کے نام سے جعلی مہریں بھی برآمد ہوئیں۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزمان سے جعلی پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹس اور اسٹامپ پیپرز بھی برآمد کیے ہیں۔
بلاول بھٹو کینالز کے تنازع پر کسانوں کا مقدمہ جیت گئے، وفاق نے پیپلز پارٹی کی شرائط مان لیں WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری کینالوں کے متنازع منصوبے پر سندھ اور پنجاب کے کسانوں کا مقدمہ جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی تمام شرائط تسلیم کرلی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر گزشتہ روز سندھ کے وزیراعلیٰ اور وزیر آبپاشی نے وفاقی حکومت کے نمائندوں سے طویل ملاقاتیں کیں، جس کے بعد پیشرفت ہوئی۔ متنازع کینالوں کے مسئلے کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لئے بلاول بھٹو آج اسلام آباد روانہ ہوگئے، جہاں وہ شام میں وزیراعظم سے ملاقات کریں...
مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر جان لیوا حملے کے پس منظر میں بھارتی حکومت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند کرنے کے بعد پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر تاحال کھلا ہے، جہاں بھارت سے پاکستانی شہریوں کی آج واپسی کا امکان ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے انڈیا میں موجود پاکستانی شہریوں کو 48 گھںٹوں میں بھارت چھوڑنے کا کہا گیا ہے، جن کی آج سے واپسی کا امکان ہے، پاکستان کی جانب سے واہگہ سرحد ابھی تک کھلی رکھنے کی یہی وجہ بیان کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل اور پاکستان کے ساتھ سرحد بند کرنے کا اعلان حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے عام...
بالی ووڈ کی ماضی کی سُپر اسٹار پوجا بھٹ کے بھائی راہول بھٹ نے اپنی سوتیلی بہن عالیہ بھٹ کو پوجا بھٹ سے صلاحیتوں میں کم تر قرار دے دیا۔ حال ہی میں اداکار راہول بھٹ نے بھارتی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں اپنی بات کھل کر بیان کی۔ انٹرویو کے دوران جب میزبان نے کہا کہ عالیہ بھٹ، بھٹ خاندان کی وراثت کو آگے لے جا رہی ہیں، تو راہول بھٹ نے اس پر حیران کن ردعمل دیا۔ راہول نے اس بات سے جزوی اتفاق کیا کہ عالیہ خاندان کی نمائندگی کر رہی ہیں، لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان کے ذاتی خیال میں عالیہ بھٹ ان کی سگی بہن پوجا بھٹ کے مقابلے میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 اپریل 2025ء) جمعرات 24 اپریل کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر میں ہونے والے حالیہ خونریز حملے کے ذمہ دار تمام افراد کو سزا دینے کا عہد کیا۔ انہوں نے پہلگام میں منگل کے روز کیے گئے حملے کے بعد اپنی پہلی عوامی تقریر میں کہا، ''میں پوری دنیا سے کہتا ہوں: بھارت ہر دہشت گرد اور اس کے سرپرست کی شناخت کرے گا، ان کا پیچھا کرے گا اور انہیں سزا دے گا۔ ہم ان کا زمین کے کناروں تک تعاقب کریں گے۔‘‘ پہلگام کے سیاحتی مقام پر ہونے والی یہ فائرنگ سن 2000 کے بعد سے متنازع مسلم اکثریتی کشمیر میں شہریوں پر ہونے والا سب سے مہلک...
قومی ائیر لائن پی آئی اے کے 51 سے 100فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جس کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔نجکاری کمیشن کے مطابق قومی ائیر لائن کی نجکاری کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستوں کی ڈیڈ لائن 3 جون 2025 مقرر ہے۔کمیشن کے مطابق قومی ائیر لائن کی نجکاری کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں، نجکاری کے ذریعے قومی ائیرلائن کا مینجمنٹ کنٹرول بھی متوقع سرمایہ کار کو دیا جائے گا۔کمیشن کے مطابق متوقع سرمایہ کاروں کو مراعات دی جائیں گی اور نئے جہاز خریدنے یا لیز پر لینے پر 18 فیصد جی ایس ٹی کی چھوٹ دی جائے گی جب کہ سرمایہ کاروں کیلئے قومی ائیرلائن کی بیلنس شیٹ میں...
چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ فروری میں چین اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے بعد پاکستانی خلاء بازوں کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔سی ایم ایس اے کے ترجمان لن شی جینگ کے مطابق پاکستانی خلاء بازوں کے انتخاب کا عمل بھی چینی خلاء بازوں کے انتخاب کے عمل کی طرح 3 مراحل ابتدائی، ثانوی اور حتمی انتخاب پر مشتمل ہے۔اُنہوں نے شمال مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ابتدائی انتخاب پاکستان میں کیا جا رہا ہے جبکہ ثانوی اور آخری مراحل چین میں ہوں گے۔لین شی جینگ نے بتایا کہ اس عمل کے دوران 2 پاکستانی خلاء بازوں کو چین میں تربیت حاصل کرنے کے لیے...
جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑے کے نتیجے میں 5 ڈاکٹرز زخمی ہوگئے۔اسپتال حکام کے مطابق ینگ ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے او پی ڈی کھلوائی تو دوسرے نے بند کرادی،گزشتہ ہفتے تیمارداروں کے ڈاکٹرزپرتشدد کے خلاف وائی ڈی اے کا ایک گروپ احتجاج پر ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نےموقع پر پہنچ کر صورتحال کوقابو کرلیا۔حکام کے مطابق اوپی ڈیز کھلوادی گئی ہیں اور کچھ ڈاکٹروں کو پولیس اپنے ساتھ لے گئی
---فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کے لیے 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی۔رہنماؤں کی فہرست سلمان اکرم راجہ کی جانب سے جیل حکام کو بھیجی گئی ہے۔عمران خان سے ملاقات کے لیے فہرست میں کنول شوزب، مریم کلثوم اکرم، محمد احمد چٹھہ، مبین عارف جٹ، مزمل اسلم اور مصدق عباسی کا نام شامل ہے۔

پہلگام فالس فلیگ کے بعدپاکستان کیخلاف ایک اور بھارتی منصوبہ بے نقاب، پاکستانی قیدیوں کو استعمال کرنے کا خدشہ
اسلا آباد(نیوزڈیسک)پہلگام فالس فلیگ کے بعد ایک اور مذموم بھارتی منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بے نقاب ہونے پر بھارت نے نیا ڈرامہ رچانے کا منصوبہ بنا لیا، ذرائع کے مطابق اس سے قبل ضیا مصطفی نامی پاکستانی شہری کو جنوری 2003 سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے جبری و غیر قانونی حراست میں رکھا تھا، ذرائع ضیاء مصطفیٰ کو اکتوبر 2021 میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے فیک انکاونٹر میں شہید کر دیا،ذرائعاِسی طرح محمد علی حسن کو بھی 27 اکتوبر 2006 سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے جبری و غیر قانونی قید میں رکھا تھا، ذرائعمحمد علی حسن کو بھی اگست 2022 میں میجر فیک انکاونٹر میں شہید کر دیا گیا،ذرائع2003ء سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں...
حکومت نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے لیے ایک مرتبہ پھر سے اشتہار جاری کر دیا ہے، پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں سے آج 24 اپریل کو درخواستیں طلب کر لی ہیں جو کہ 3 جون تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے نجکاری: واحد کمپنی بلیو ورلڈ سٹی نے ریزور سے کم بولی لگادی، معاملہ ملتوی حکومت کی جانب سے جاری اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد تک شیئرز فروخت کرنا چاہتی ہے، اس کے علاوہ پی آئی اے کے تمام اہم بزنسز فروخت کرنے کا ارادہ ہے۔ بزنس میں مسافروں اور گراؤنڈ کی ہینڈلنگ، کارگو، فلائٹ کچن،...
سکھر جناح میونسپل اسٹیڈیم میں ایک روزہ کرکٹ میج کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواجہ سراؤں نے حصہ لے کر خوب چھکے چوکے لگائے۔اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سکھر کے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں خواجہ سراؤں کی 2 ٹیموں گولڈن کوئن سکھر اور سلور کوئن خیر پور کے مابین شان دار کرکٹ میچ اور رسہ کشی کا مقابلہ ہوا۔کرکٹ مقابلے میں گولڈن کوئن نے سلور کوئن کی 3 وکٹیں حاصل کیں، گولڈن کوئن سکھر کے کھلاڑی نومی 27 رنز بنا کر مین آف دی میچ رہے، میچ جیتا سلور کوئن خیرپور نے۔ کرکٹ میچ کے اختتام پر جواجہ سراؤں کی دونوں ٹیموں کے درمیان رسہ کشی کا بھی مقابلہ ہوا، جس میں گولڈن کوئن فاتح رہی۔
کراچی کے جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا ہو گیا جس میں 5 ڈاکٹرز زخمی ہو گئے۔ اسپتال حکام کے مطابق ینگ ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے او پی ڈی کھلوائی تو دوسرے نے بند کرا دی۔ حکام نے کہا کہ گزشتہ ہفتے تیمارداروں کے ڈاکٹرز پر تشدد کے خلاف وائی ڈی اے کا ایک گروپ احتجاج پر ہے۔ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتِ حال کو قابو کر لیا۔ حکام نے بتایا کہ او پی ڈیز کھلوا دی گئی ہیں اور کچھ ڈاکٹروں کو پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔ Post Views: 1
پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کا ایک اور مذموم اور خطرناک منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بے نقاب ہونے پر بھارت نے نیا ڈراما رچانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 2003ء سے بھارتی جیلوں میں قید 56 بے گناہ پاکستانیوں کو استعمال کرنے کا بھارتی منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ 56 بے گناہ قیدیوں میں زیادہ تر ماہی گیر اور غلطی سے ایل او سی پار کرنے والے شامل ہیں اور بھارت تشدد کے ذریعے ان 56 قیدیوں کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ بھارت پاکستانی قیدیوں سے تشدد کے ذریعےزبر دستی پاکستان کے خلاف زہر اگلوا سکتا ہے ۔ ان قیدیوں کو جعلی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک کے 23 سرکاری اداروں (سٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز) نے گزشتہ 10 سال کے دوران قومی خزانے کا 55 کھرب روپے (5.19 ارب ڈالرز) کا نقصان کیا ہے اور اس میں اگر صرف قومی ایئرلائن پی آئی اے کی بات کی جائے تو اسے 700 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یہ ایک ایسا انکشاف ہے جس نے احتساب اور نجکاری کی ضرورت کو ایک مرتبہ پھر اجاگر کیا ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے امور نجکاری محمد علی کی جانب سے پیش کئے گئے اعداد و شمار سرکاری شعبہ جات میں کئی دہائیوں سے پائی جانے والی...
بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی حکومتی ایما پر ایک مرتبہ پھر کھیل میں سیاست لے آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے حکومتی دباؤ پر پاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ اور موجودہ سفارتی تعلقات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر کرکٹ میچز منعقد نہیں کیے جائیں گے۔بورڈ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی مسائل کے سبب پاکستان کیساتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاک...
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بھارت کی آبی دہشتگردی ہے ،پہلگام واقعہ کا پاکستان پر بے بنیاد الزام ہے ،پانی روکنا جنگ کے مترادف ہے ،بھارت یکطرفہ معاہدہ معطل نہیں کر سکتا ۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت میں کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،پاکستان کی چپہ چپہ زمین کی حفاظت کرنا پاکستانی قوم خوب جانتی ہے ،وقت آنے پر بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے۔
— فاائل فوٹو پنجاب میں آج بھی گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر برقرار رہے گی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے۔اپریل کے اختتام تک درجۂ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کراچی میں آج پارہ 40 تک جانے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجۂ حرارت تقریباً 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیشِ نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں گے۔چولستان کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی...
پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے یک طرفہ جارحانہ اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت شریک ہے، اجلاس میں پہلگام ڈرامے کے بعد پیدا ہونے والی داخلی و خارجی صورتحال پر غور جاری ہے، اجلاس میں بھارت کے عجلت میں اٹھائےگئے ناقابل عمل آبی اقدامات کا بھی جائزہ لیا جاریا ہے۔ وزیراعظم بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر اعلیٰ عسکری قیادت کے ساتھ مشاورت کریں گے جبکہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سمیت دیگر بھارتی اقدامات پر ردعمل دیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی بھارتی اقدامات کا موثر...
پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کے کیخلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ اور پر مؤثر ردعمل دینے کے لیے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
باخبر ذرائع نے وال اسٹریٹ جورنل کو بتایا ہے کہ انتہاء پسند امریکی صدر نے جنگ یوکرین کی سختی کو تسلیم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یوکرینی بحران کے حل کیلئے مذاکرات "میری سوچ" سے بھی کہیں زیادہ مشکل ہیں!! اسلام ٹائمز۔ اپنی نئی صدارت کے آغاز کے تقریباً 3 ماہ بعد، آج انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ احساس ہو چلا ہے کہ یوکرینی جنگ کا 1 ہی دن میں خاتمہ مکمل طور پر "وہم" تھا۔ معروف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جورنل نے اس بارے اعلان کیا ہے کہ آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے معاونین کو بتایا ہے کہ یوکرین پر گفتگو "میری توقع" سے بھی کہیں زیادہ "مشکل" ہے! اپنا...
پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بے نقاب ہونے پر بھارت نے نیا ڈراما رچانے کا منصوبہ بنا لیا۔ ذرائع کے مطابق 2003 سے بھارتی جیلوں میں قید 56 بے گناہ پاکستانیوں کو استعمال کرنے کا بھارتی منصوبہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ بھارت میں قید56 بے گناہ پاکستانیوں میں زیادہ تر ماہی گیر اور غلطی سے ایل او سی پار کرنے والے شامل ہیں، بھارت تشدد کے ذریعے ان 56 قیدیوں کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت پاکستانی قیدیوں سے تشدد کے ذریعے زبر دستی پاکستان کیخلاف زہر اگلوا سکتا ہے۔ ان قیدیوں کو جعلی انکاؤنٹر میں دہشتگرد ظاہر کر کے شہید کرسکتا ہے۔ ذرائع نے بھارت قید پاکستانیوں کی فہرست جاری...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہبازشریف سے آج ملاقات متوقع ہے،ملاقات میں متنازع کینالز کے معاملے پر بڑی پیشرفت کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات آج شام اسلام آباد میں ہوگی،وزیراعلیٰ سندھ بھی ملاقات میں شرکت کریں گے،سندھ حکومت نئی نہروں پر اپنا موقف وزیراعظم کے سامنے رکھے گی،ملاقات میں نہروں کے معاملے پر اہم پیشرفت کا امکان ہے۔ مزید :
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے پس منظر میں بھارت کا رویہ نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، اس واقعے کے پیچھے مودی سرکار کے مذموم عزائم کارفرما ہیں۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مودی حکومت ایک سازش کے تحت پہلگام واقعے کو استعمال کرکے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے، مودی سرکار خطے میں امن و امان کو خراب کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر افغانستان سے بات چیت سود مند نہیں ہوگی، بیرسٹر سیف بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اس وقت پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، عمران...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صرف ایک معاہدہ نہیں،سندھ طاس معاہدے کی ثالثی ورلڈ بینک نے کی، عالمی ضمانتیں موجود ہیں،معاہدے میں واضح ہے کوئی فریق معاہدہ یکطرفہ طور پر منسوخ نہیں کرسکتا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق خواجہ سعد رفیق کاکہنا تھا کہ شواہد کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ ہے،بہتر ہوتا بھارتی حکومت الزام تراشی کے بجائے پاکستان کو شواہد پیش کرتی،ان کاکہنا تھا کہ دیرینہ تنازعات کاحل بات چیت کے ذریعےہی ممکن ہے،بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ پورا کرنا ہوگا،لیگی رہنما نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج ریاستی...
کراچی(اوصاف نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، اور بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کو تازہ ترین کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کارپوریٹ ٹیکس آفس (سی ٹی او) کراچی نے انصاری کے خلاف سیلز ٹیکس فراڈ میں 1.25 بلین روپے کی ایف آئی آر درج کرائی۔ فیشن انڈسٹری کا ایک بڑا نام انصاری کو بیرون ملک سے واپسی پر گرفتار کیا جا سکتا ہے اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز اینڈ ٹیکسیشن کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے ممکنہ ٹیکس چوری کی اطلاع ملنے پر کارروائی شروع کی۔ ابتدائی تحقیقات کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجکاری کمیشن نےپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کے 51 سے 100 فیصد حصص کی نجکاری کے لیے ممکنہ بولی دہندگان کے انتخاب کے لیے پیشگی اہلیت کے معیار کی درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق پیشگی اہلیت کے معیار کی درخواستیں تین جون 2025تک پراسیسنگ فیس کے ساتھ نجکاری کمیشن کے پاس جمع کروانا ہونگیں۔نجکاری کمیشن نے پیشگی اہلیت کے معیار کی درخواستوں کی وصولی کیلئے اشتہار جاری کردیا۔ واضع رہے نجکاری کمیشن بورڈ نے پچھلے ہفتے پی آئی اے سی ایل کے 51 سے 100 فیصد حصص کی نجکاری کے لیے ممکنہ بولی دہندگان کے انتخاب کے لیے پیشگی اہلیت کے معیار کی...
کراچی: شہر قائد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، اس دوران شدید گرمی کی لہر سے شہریوں کو خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 30 اپریل تک صوبہ سندھ کے بیشتر علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ ماہرین نے بتایا ہے کہ تھرپارکر،عمرکوٹ اور میرپورخاص میں معمول سے 4 تا 6 ڈگری اضافی بڑھنے کی توقع ہے۔ دریں اثنا کراچی میں آج اور کل 38 جب کہ ہفتے کو زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے ۔ 3 روز کے دوران کراچی میں...
پاکستان کے سُپر اسٹار فواد خان بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں کیساتھ فلموں میں کام کر چکے ہیں اور جلد ہی ان کی نئی فلم ’ابیر گلال‘ ریلیز ہونے والی ہے جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کی ہے۔ فواد خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں ان بالی ووڈ اداکاراؤں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا جن کے ساتھ وہ مختلف فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ ان میں سونم کپور، عالیہ بھٹ، انوشکا شرما اور حالیہ طور پر وانی کپور شامل ہیں۔ فواد خان نے سونم کپور کو ایک صاف گو شخصیت قرار دیا جو بلا جھجک اپنے دل کی بات کہہ دیتی ہیں، اور کہا کہ وہ ایک اچھی دل...
پاکستان اور دو غیر ملکی کمرشل بینکوں کے درمیان ایک ارب ڈالر کے قرض کے حصول کے لیے اہم مالیاتی سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قرض سات اعشاریہ چھ فیصد شرح سود پر حاصل کیا جائے گا اور اس کی حتمی وصولی ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کی پچاس کروڑ ڈالر کی گارنٹی سے مشروط ہوگی۔ معاہدے کے تحت یہ پہلا غیر ملکی تجارتی قرض ہوگا جس پر پانچ سال کے لیے دستخط کیے جائیں گے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے گارنٹی کی منظوری منیلا میں 28 مئی کو متوقع ہے، جس کے بعد قرضے کے اجرا کا باضابطہ عمل شروع کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق بینکوں کے ساتھ بات چیت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب خان نے ایک سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پاکستان کے لیے ایک “ٹک ٹک ٹائم بم” ہے، اور یہ درحقیقت پاکستان کے خلاف اعلانِ جنگ کے مترادف ہے۔ انہوں نے موجودہ حکومت کے رویے کو بزدلانہ، کمزور اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔ عمر ایوب نے وزیر اعظم شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “انہیں ‘ارڈلی’ ہونا بند کرنا ہوگا۔” ان کے بقول، موجودہ حکومت کی سمت واضح نہیں ہے اور ملک شدید داخلی اور خارجی خطرات سے دوچار ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جنرل باجوہ کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی...
بالی ووڈ کی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے مبینہ سابقہ بوائے فرینڈ سکیش چندرشیکھر نے اداکارہ کے نام جذباتی پیغام شیئر کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 200 کروڑ بھارتی روپے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سکیش چندرشیکھر نے اداکارہ جیکولین فرنانڈس کے نام ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے ان کی مرحومہ والدہ کم فرنینڈس کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ سکیش نے اپنے پیغام میں کہا کہ جیکولین کی والدہ ’جیکولین کی بیٹی کے روپ میں دوبارہ جنم لیں گی‘۔ View this post on Instagram A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla) اپنے پیغام میں سکیش نے کہا کہ انہوں نے انڈونیشیا کے جزیرہ...