ایک اضافی تنخواہ، حکومت نے ملازمین کو خوشخبری سنا دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
صدر آزاد کشمیر نے اسکیل ایک کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی۔
صدر ریاست نے یہ منظوری آزاد کشمیر کابینہ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی روشنی میں دی ہے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے پہلے خطاب میں اسکیل ایک کے ملازمین کو ایک اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا تھا۔
راجا فیصل ممتاز راٹھور نے پہلے خطاب میں اسکیل ایک کے تمام عارضی ملازمین کی مستقلی کا اعلان بھی کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آزاد کشمیر حکومت اضافی تنخواہ صدر آزاد کشمیر ملازمین خوشخبری وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا زاد کشمیر حکومت اضافی تنخواہ ملازمین خوشخبری وی نیوز
پڑھیں:
ایکشن کمیٹی رکن کی ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیزی قابلِ افسوس ہے، ترجمان آزاد کشمیر حکومت
آزاد کشمیر حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے پیرا نمبر 4 میں واضح طور پر درج ہے کہ مراعات کے جائزے کے لیے قائم کمیٹی میں 2 وفاقی وزرا، 2 ریاستی وزرا اور ایکشن کمیٹی کے 2 اراکین شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رکن عمر نذیر کشمیری سوشل میڈیا پر اعلیٰ حکومتی شخصیات کو حاصل مراعات کے حوالے سے منفی تاثر دے کر نہ صرف طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد کے بارے میں عوام کو گمراہ کر رہے ہیں بلکہ ان کے ذہنوں میں غیر ضروری ابہام بھی پیدا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر کے نئے نامزد وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟
انہوں نے کہا کہ معاہدے پر وفاقی و ریاستی وزرا اور ایکشن کمیٹی اراکین کے دستخط موجود ہیں، اس کے باوجود غلط بیانی کے ذریعے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانا افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایکشن کمیٹی کے ساتھ طے شدہ معاہدے پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے اور اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت ہو رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر ایکشن کمیٹی بیانات مذمت