مسیحی ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
سٹی 42 : بلوچستان حکومت کی جانب سے مسیحی ملازمین اور پنشنرز کیلئے دسمبر کی تنخواہیں اور پنشن معمول سے قبل جاری کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
بلوچستان حکومت نے صوبے بھر کے مسیحی ملازمین اور پنشنرز کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے دسمبر 2025 کی تنخواہیں اور پنشن پیشگی جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے تاکہ وہ 25 دسمبر کو آنے والے کرسمس کے تہوار کی تیاری باآسانی کر سکیں۔ اس حوالے سے جاری کردہ سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ تنخواہیں اور پنشن جو معمول کے مطابق یکم جنوری 2026 کو جاری ہونی تھیں، اب 22 دسمبر 2025 کو ادا کی جائیں گی۔
سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک
بلوچستان میں دیگر حصوں کی طرح کرسمس مذہبی و ثقافتی اہمیت رکھتا ہے، اور پیشگی تنخواہوں کی ادائیگی سے مسیحی ملازمین کیلئے تہوار منانا مزید سہل ہو جائے گا۔ قبل از وقت ادائیگی سے مسیحی خاندان تہوار کی تیاریوں، تحائف کی خریداری اور دیگر روایتی سرگرمیوں کو زیادہ آسانی سے انجام دے سکیں گے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی تعطیلات کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے تحت 25 دسمبر 2025 کو یومِ قائد اعظم اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل ہوگی، جبکہ 26 دسمبر کو مسیحی ملازمین کے لیے خصوصی کرسمس کی چھٹی دی جائے گی۔
دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مسیحی ملازمین
پڑھیں:
پنجاب، ٹریفک جرمانوں میں اضافے کیخلاف ٹرانسپورٹرزکا ملکگیر پہیہ جام کا اعلان
لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب میں ٹریفک جرمانوں میں اضافے کے فیصلے نے ٹرانسپورٹروں کو سراپا احتجاج بنا دیا ہے، جس کے بعد پاکستان کے ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔
ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی کے مطابق حکومت کے سامنے 25 نکاتی مطالباتی ایجنڈا پیش کیا جا چکا ہے، لیکن جرمانوں میں اضافے کے خلاف اُن کے مؤقف کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا گیا۔
ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹارگٹ چالان کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے اور جرمانوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن
کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ اگر حکومت نے اُن کے مطالبات پورے نہ کیے تو 8 دسمبر سے پنجاب بھر میں جبکہ 10 دسمبر سے ملک بھر میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند کردی جائے گی۔