2025-07-27@00:39:30 GMT
تلاش کی گنتی: 236
«آگ لگنے کے»:
سٹی42: لاہور کے علاقے باغبانپورہ کی انگوری اسکیم میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک کمسن بچی بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے کے باعث زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ 23 جولائی کو اس وقت پیش آیا جب بارش کے دوران بچی رامین اپنے چھوٹے بھائی کے ہمراہ پانی بھرے گلی سے گزر رہی تھی۔ گٹر سے بچنے کی کوشش میں رامین نے سڑک کنارے لگے بجلی کے کھمبے کو ہاتھ لگایا، جس سے اُسے زور دار کرنٹ لگا۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بجلی کے جھٹکے کے بعد بچی بے سدھ ہو گئی جبکہ اس کا بھائی مدد...
کراچی میں سہراب گوٹھ میں کباڑ کے مختلف گوداموں میں آگ لگ گئی۔سہراب گوٹھ بڑے میدان میں گوداموں میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو پانی کی کمی کا سامنا ہے۔مختلف گوداموں کے مالکان نے میڈیا پرگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گوداموں میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔مالکان کے مطابق گراؤنڈ میں ایک ہزار سے زیادہ گودام ہیں، 30 سے زائد گوداموں میں آگ لگی ہوئی ہے۔مالکان کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے سے فائر بریگیڈ کے پاس پانی نہیں ، ہر بار آگ لگنے پر کہا جاتا ہے کہ واٹر ٹینکر خود خرید کر لائیں۔دوسری جانب فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے 4 فائر ٹینڈر کام کر رہے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب مچھر کالونی میں واقع کباڑ کے بڑے گودام میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی شدت اس قدر زیادہ ہے کہ شعلے اور دھواں دور دور سے دیکھا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ مقام پر استعمال شدہ کپڑوں، پلاسٹک اور دیگر اشیاء کے کئی گودام موجود ہیں، جہاں اچانک لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 15 گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے بعد علاقہ دھوئیں سے بھر گیا اور فضا میں سانس لینا مشکل ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے کو پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ متعدد فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ چکے ہیں تاہم اُن میں...
لاہور: پاکستان ریلویز کے رہائشی کوارٹرز موت کے کنویں لگنے لگے جہاں انتہائی خستہ حالی کے باوجود ملازمین رہنے پر مجبور ہیں۔ حالیہ ہونے والی بارشوں کے باعث ان کوارٹرز میں سے دو کی چھتیں گرنے سے باپ بیٹی سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے مگر ریلوے انتظامیہ نے کوارٹرز کی تعمیر و مرمت کرانے کے بجائے کوارٹر خالی کرنے کی تحریر لکھنے اور نوٹس دینے کا سلسلہ شروع کردیا جس پر ریلوے ملازمین احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پاکستان ریلویز کے رہائشی کوارٹرز انتہائی خستہ حالی کا شکار ہیں۔ کچھ تو خستہ حالی کی وجہ سے زمین بوس ہو گئے اور چار افراد کی جان بھی چلی گئی، مگر کوارٹرز کی مرمت پھر...
کراچی:لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلش اسپنر شعیب بشیر انگلی پر چوٹ لگنے کی وجہ سے میدان چھوڑ گئے۔ بھارت کی پہلی اننگز میں 78ویں اوور کے دوران رویندرا جدیجا کے زوردار شاٹ پر گیند سیدھی شعیب کی جانب آئی، انھوں نے کیچ تھامنا چاہا لیکن گیند چھوٹی انگلی پر لگ گئی۔ گیند انگلی پر لگنے کے بعد وہ واضح تکلیف میں نظر آئے جس پر انھیں فوری طور پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔ شعیب بشیر کی جگہ جو روٹ نے اوور مکمل کیا اور واحد انگلش اسپنر کے طور پر بولنگ کی ذمہ داری بھی سنبھالی۔ Post Views: 4
صوبائی دارالحکومت کے بڑے تجارتی مرکز حفیظ سینٹر میں آگ لگنے کے واقعے کے چند ہی لمحوں میں ریسکیو 1122 کے عملہ حرکت میں آ گیا، ریسکیو 1122 کے عملے نے شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے 20 منٹ میں کارروائی کرکے قابو پالیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کے بڑے تجارتی مرکز حفیظ سینٹر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پر فوری کارروائی سے قابو پا لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے حفیظ سینٹر کی مکمل عمارت کا سکیورٹی اور سیفٹی آڈٹ کرانے کا بھی حکم دے دیا۔ کاروباری برادری کی جانب سے اداروں کی فوری...
فوٹو فائل لاہور کے علاقے کھوکھر ٹاؤن بند روڈ پر پلاسٹک کے گودام میں لگنے والی آگ بجھانے کے بعد کولنگ کے دوران گودام کی چھت گرنے سے ریسکیو اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق ریسکیو اہلکار ناظم حسین کی لاش کو ملبے سے نکال لی گئی ہے۔ جبکہ 3 اہلکاروں کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کولنگ کے دوران گودام کی چھت گرنے سے 4 ریسکیو اہلکار دب گئے تھے۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)گلبرگ کے معروف شاپنگ پلازہ حفیظ سنٹر کے تہہ خانے میں آگ لگ گئی، ریسکیو 1122 کے اہلکاروںنے فوری موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔(جاری ہے) ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے سے تہہ خانے میں دھواں بھر گیا ۔بھرپور کوشش کے بعد حفیظ سینٹر کے تہہ خانے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔خوش قسمتی سے آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ہنڈا اٹلس کارز لمیٹڈ (ایچ اے سی ایل) نے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 47 ہزار روپے سے لیکر 2 لاکھ ایک ہزار روپے تک اضافہ کر دیا ہے، جو مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں حکومت کی جانب سے نافذ کردہ نیو انوائرنمنٹل وہیکل (این ای وی) لیوی کے باعث کیا گیا ہے، نئی قیمتیں یکم جولائی سے مؤثر ہوچکی ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق ڈیلرز کو جاری کردہ قیمت کے نوٹس کے مطابق، ہنڈا سٹی 1.2 ایم ٹی، 1.2 سی وی ٹی اور ایسپائر سی وی ٹی اب بالترتیب 47 ہزار روپے، 48 ہزار روپے اور ایک لاکھ 20 ہزار روپے اضافے کے بعد 46 لاکھ 96 ہزار روپے، 47 لاکھ 37 ہزار روپے...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں گودام میں لگنے والی آگ پر 5 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔(جاری ہے) ریسکیو حکام کے مطابق 5 فائر ٹینڈر اور 2 واٹر باؤزر نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گودام میں پلاسٹک، ربر، استعمال شدہ آئل فلٹر اور دیگر سامان موجود ہے۔فائر افسر کے مطابق آگ بجھانے کے دوران آئل فلٹر پھٹ جاتے ہیں جس سے دوبارہ آگ لگ جاتی ہے۔
’جیو نیوز‘ گریب کراچی کے علاقے شیر شاہ میں گودام میں لگنے والی آگ پر 5 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔ریسکیو حکام کے مطابق 5 فائر ٹینڈر اور 2 واٹر باؤزر نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گودام میں پلاسٹک، ربر، استعمال شدہ آئل فلٹر اور دیگر سامان موجود ہے۔فائر افسر کے مطابق آگ بجھانے کے دوران آئل فلٹر پھٹ جاتے ہیں جس سے دوبارہ آگ لگ جاتی ہے۔
سٹی 42: وادی نیلم کے سیاحتی مقام اڑنگ کیل میں سلنڈر پھٹنے سے تین منزلہ رہائشی مکان میں آگ لگ گئی پولیس کے مطابق دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے ،مقامی افراد نے ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال روانہ کر دیا ، زخمیوں میں غلام حسین ، طیبہ ،تصدق ،عثمان شامل ہیں دھماکے کے بعد رہائشی عمارت کو آگ لگی ہوئی ہے ۔دور دراز علاقہ اور سڑک کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں نہ پہنچ سکی سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایکس کا فیچر ’گروک‘ پذیرائی حاصل کر رہا ہے اور پاکستان میں اس وقت ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ کئی صارفین اس سے طرح طرح کے سوال پوچھتے نظر آ رہے ہیں جن میں زیادہ تر سیاسی نوعیت کے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر کئی صارفین خبروں کی تصدیق یا تردید کے لیے ’گروک‘ سے سوالات کرتے نظر آتے ہیں اور اپنی من مرضی کے جوابات کو سیاسی وابستگیوں اور دلچسپیوں کے پیرائے میں پیش کرتے ہیں۔ پاکستان میں بہت سے انٹرنیٹ صارف جس سے مختلف نوعیت کے سوال کر رہے ہیں۔ صحافی عمر چیمہ نے گروک سے پاکستانی سیاست پر سوال کیا کہ کسی ایسے پاکستانی سیاستدان کا نام بتاؤ جو تمہارے خیال میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت ) سکھر شہر میں میونسپل افسران اور کام چور صفائی عملے کی وجہ سے شہری و تجارتی علاقوں میں صفائی و ستھرائی کی صورتحال روز بروز ابتر ہوتی جارہی ہے شہر میں جگہ جگہ گندگی کچرے کے ڈھیر جبکہ کئی علاقوں میں نکاسی آب کا سٹم مفلوج رہنے کی وجہ سے گندے پانی کا جمع ہونا بھی معمول بنتا جارہا ہے بلدیہ سکھر کے سینٹری اسٹاف کی رشوت کے عوض ویزا پالیسی، متعلقہ محکموں کے افسران کی خاموشی کی بدولت شہر کے تجارتی و کاروباری مراکز کے بعد شہر کی مصروف ترین سڑکوں سمیت رہائشی علاقوں کی گلیاں بھی گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہے سندھ کا تیسرا بڑا شہر گندگی کے ڈھیروں کے باعث...
شارع فیصل نرسری کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جو کہ حلیے سے نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے جبکہ واقعہ بجلی کا تار کاٹتے ہوئے کرنٹ لگنے سے بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

صحافی برادری مشکلات کا شکار ہے ، صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کردار ادا کرے ۔ معروف صحافی و مصنف ذبیح اللہ بلگن کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں “پہچان “ اراکین کی گفتگو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2025ء) معروف صحافی و مصنف ذبیح اللہ بلگن کی وطن واپسی پر ان کے اعزاز میں الامین اکیڈمی کے سربراہ پیر ضیاء الحق نقشبندی نے عشائیہ کا اہتمام کیا ۔ عشائیہ میں صحافیوں ، ایڈیٹرز اور کالم نگاروں کے پلیٹ فارم “پہچان” کے اراکین شاہد نذیر چودھری ، اشرف سہیل ، عامر خاکوانی ، عرفان اطہر ، خالد ارشاد صوفی ، فرخ شہباز وڑائچ شریک ہوئے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے “پہچان” اراکین کا کہنا تھا کہ پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافی ان دنوں مالی مشکلات کا شکار ہیں ۔ ایک کے بعد ایک اخبار بند ہو رہا ہے جس سے سینکڑوں صحافی بےروزگار ہوگئے ہیں۔ اراکین کا کہنا تھا کہ صحافی تنظیموں اور پریس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی حکومت کی جانب سے فنانس ایکٹ 2025 ء کے تحت منگل سے 389 ارب کے انفورسمنٹ اقدامات اور 312 ارب کے نئے ٹیکس لگ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق میوچل فنڈ کے ذریعے سرمایہ کاری پر عاید 25 فیصد ٹیکس بڑھ کر 29 فیصد ہو گیا ہے جبکہ سولر پینلز کی فروخت پر 10 فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے بجٹ 26-2025 ء کے بعد ایف بی آر کو کاروبار کے لیے رجسٹرڈ شناختی کارڈ نمبر کی ٹرانزیکشنز چیک کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ فنانس ایکٹ 2025-26 منگل سے سے باضابطہ طور پر لاگو کردیا گیا ہے۔ فنانس ایکٹ کے...
وفاقی حکومت کی جانب سے فنانس ایکٹ 2025 کے تحت آج(منگل) سے 389 ارب کے انفورسمنٹ اقدامات اور 312 ارب کے نئے ٹیکس لگ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق میوچل فنڈ کے ذریعے سرمایہ کاری پر عائد 25 فیصد ٹیکس بڑھ کر 29 فیصد ہو گیا ہے جبکہ سولر پینلز کی فروخت پر 10 فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے بجٹ 26-2025 کے بعد ایف بی آر کو کاروبار کیلئے رجسٹرڈ شناختی کارڈ نمبر کی ٹرانزیکشنز چیک کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) حکام کا کہنا ہے کہ فنانس ایکٹ 2025-26 منگل سے سے باضابطہ طور پر لاگو کردیا گیا ہے۔ فنانس ایکٹ کے تحت کی جانے والی ترامیم...
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں زبردست پذیرائی حاصل کی، تاہم بھارت میں فلم کی ریلیز تنازع کا شکار ہو گئی۔ ہندو انتہا پسند حلقوں کی جانب سے شدید مخالفت کے باعث نہ صرف فلم کو بھارت میں ریلیز ہونے سے روکا گیا بلکہ یوٹیوب پر اس کا ٹریلر بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔ بھارت میں بائیکاٹ، پاکستان میں پذیرائی فلم کو 27 جون کو بین الاقوامی سطح پر ریلیز کیا گیا اور صرف دو دنوں میں 11.03 کروڑ انڈین روپے کی کمائی کرلی، جس میں ساری آمدن بھارت کے باہر سے حاصل ہوئی۔ پاکستان میں فلم کو غیر معمولی...
لانڈھی زون مین گیٹ کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 22 سالہ زاہد کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ بجلی کا تار کاٹتے ہوئے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔تاہم، اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں جھگڑے کے دوران ہونے والی فائرنگ کی زد میں آکر ننھا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بڈھ بیر میں جھگڑے کے دوران اسلحے کے آزادنہ استعمال اور فائرنگ کی زد میں آکر ٹیوشن سے گھر جانے والا کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔ اسکول یونیفارم میں طالب علم کی لاش آبائی علاقہ مردان پہنچا دی گئی سوشل میڈیا پر پشاور میں کلاشنکوف کلچر کے خلاف مہم ، کاروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی حدود بازید خیل میں سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی کی بنا پر فریق اول کامران ساجد پسران سفیر نے فریق دوم عاطف کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس میں اسکول کا...
وفاقی وزیر ریلوے محمدحنیف عباسی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے افسروں کیلئے لگژری سیلون کے استعمال پر مکمل پابندی لگادی لگژری سیلونز کا استعمال صرف عوام تک محدود کر دیا،پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ اجلاس میں اہم اصلاحاتی فیصلےکیے گئے ریلوے میٹریل کی خریداری کیلئے نئی فرمز تلاش کرنے کی ہدایت کی ، اسٹیشنز کے تمام ترقیاتی منصوبے 31 دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم دیا، ٹریفک افسروں کو اسٹیشنز کی صورتحال کا خود معائنہ کرنے کی ہدایت کردی انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے سیکرٹری جنرل اورسابق صوبائی وزیر جاوید ناگوری کے بھائی عبداللہ ناگوری کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیربلدیات سعیدغنی اور وزیرتوانائی سید ناصر حسین نے جاوید ناگوری کے بھائی کے انتقال پر افسوس کااظہارکیاہے۔
دائیں جانب پیپلزپارٹی کے رہنما جاوید ناگوری، بائیں طرف ان کے بھائی عبداللّٰہ ناگوری —فائل فوٹوز کراچی میں کرنٹ لگنے سے پیپلز پارٹی کے رہنما جاوید ناگوری کے بھائی انتقال کر گئے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سٹی عارف عزیز کے مطابق عبداللّٰہ ناگوری اتوار کی دوپہر اپنی اوطاق میں بجلی کا کوئی کام کر رہے تھے کہ اس دوران انہیں کرنٹ لگ گیا جس سے وہ موقع پر ہی چل بسے۔انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال بھی لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد ان کی موت کی تصدیق کر دی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔ایس ایس پی عارف عزیز نے بتایا ہے کہ عبداللّٰہ ناگوری پیپلز پارٹی کے رہنما جاوید ناگوری...
کراچی میں ہونے والی بارش میں 2 دنوں کے دوران مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاری موسیٰ لین میں عمارت کی چھت گرنے سے باپ اور بیٹی جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔ منظور کالونی گلی نمبر 1 میں گھر کی چھت گرنے سے 1 بچہ جاں بحق جبکہ باپ اور ایک بیٹا زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 11 جے میں گھر میں کرنٹ لگنے سے 40 سالہ گلفام جاں بحق ہوگیا جبکہ گولیمار فردوس کالونی میں دکان میں کرنٹ سے 22 سالہ میر جان جاں بحق ہوا۔ سائٹ ایریا لیبر اسکوائر کمپنی میں کرنٹ لگنے سے 22سالہ کامران...
کراچی: شہر قائد کے علاقے گرومندر کے قریب کنزل ایمان مسجد کے سامنے واقع کوئٹہ ہوٹل پر جھگڑے کے دوران دھکا لگنے سے نوجوان عبد الرحمان جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی عبد الرحمان اپنے پانچ دوستوں کے ہمراہ ہوٹل پر موجود تھا، جہاں انہوں نے چائے کا آرڈر دیا۔ اسی دوران معمولی بات پر آپس میں تلخ کلامی ہوئی جو جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔ جھگڑے کے دوران ایک شخص نے عبد الرحمان کو زور سے لات ماری، جس کے باعث اس کا سر قریب کھڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عبد الرحمان کو...
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں بارش کے دوران بجلی کے کرنٹ لگنے سے 2 گدھوں کی موت ہوگئی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بارش کے باعث سڑک پر جمع پانی میں ناقص بجلی کی کیبل سے کرنٹ پھیل گیا۔ یہ بھی پڑھیں:کرنٹ لگنے سے باپ کی موت پر بیٹی نے کے الیکٹرک کیخلاف ہر جانے کا دعویٰ کردیا میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک مزدور اپنے 2 گدھوں کے ساتھ سڑک سے گزر رہا تھا کہ پانی میں موجود کرنٹ لگنے سے دونوں جانور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق کے الیکٹرک کے عملے نے غیر معیاری طریقے سے زیر زمین کیبل بچھائی تھی، جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔ علاقائی پولیس نے واقعے کی تصدیق...
ہلاکتیں ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے، دیوار گرنے اور ندی میں ڈوبنے کے باعث ہوئیں سپرہائی وے ،لانڈھی ،جناح کارڈیو ،سائٹ ایریا ،سرجانی، لیاری میں حادثات پیش آئے شہر قائد میں مون سون کی پہلی بارش جہاں موسم کی خوشگواری کا پیغام لائی، وہیں مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ہلاکتیں ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے، دیوار گرنے اور ندی میں ڈوبنے کے باعث ہوئیں۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ سپرہائی وے کلہاڑی چوک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔لانڈھی شیرپائو کالونی میں کے الیکٹرک کی گاڑی ہوٹل میں بیٹھے افراد پر چڑھ گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔جناح کارڈیو...
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025) کراچی سےجدہ جانے والی سعودی ائیرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ کراچی سےجدہ جانے والی سعودی ائیرلائن کے طیارے کے ٹیک آف کرنے کے چند منٹ بعد ہی کپتان کو طیارے میں تکنیکی خرابی محسوس ہوئی جس کے بعد طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ائیر لائن کاطیارہ کراچی سے جدہ جارہا تھا جس میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق پرواز کے کچھ دیر بعد ہی طیارے کے انجن میں آگ کی وارننگ آئی جس کے بعد ہنگامی لینڈنگ کیلئے اے ٹی سی نے رن وے کو خالی کرواکر طیارے کو لینڈ کرایا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سعودی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چینی دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والا شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس اس وقت کشیدگی کا شکار ہو گیا جب بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔خبر رساں اداروں کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بھارتی وزیر دفاع کی برہمی اس وقت سامنے آئی جب انہیں محسوس ہوا کہ اعلامیے میں بھارت کے لیے حساس سمجھے جانے والے معاملات کو نظرانداز کیا گیا ہے، جب کہ کچھ نکات بالواسطہ طور پر بھارت کے خلاف اشارہ کر رہے تھے۔اجلاس میں چین، روس، پاکستان، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے دفاع نے شرکت کی، جب کہ ہر ملک نے اپنی دفاعی...
پنجابی بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’سردار جی 3‘ کا گانا ’سوہنی لگدی‘ جاری کردیا گیا ہے جس میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر جلوے بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس گانے کی آفیشل ویڈیو دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈلز پر شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہیں دیکھتے خوب وائرل ہو رہی ہے۔ مداحوں کو گانے ’سوہنی لگدی‘ میں ہانیہ کی پرفارمنس بےحد پسند آرہی ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ گانا ریلیز ہوتے ہی چھا گیا ہے جس کے ہر طرف چرچے ہورہے ہیں اور اس کی وجہ اس گانے میں دکھائی دینے والی ہانیہ اور دلجیت کی کیمسٹری ہے۔ سردار جی 3 کو 27 جون کو بھارت...
بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ہونے والےجونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے ڈراز کا اعلان ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا۔ جونیئر ورلڈ کپ کے ڈراز کا اعلان 24 جون کو شیڈول تھا جب کہ گزشتہ ماہ بھی ایف آئی ایچ نے ڈراز کا اعلان ملتوی کردیا تھا۔ ایف آئی ایچ نے ایک روز قبل ڈراز کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا، 28 نومبر سے شیڈولڈ ایونٹ میں پاکستان سمیت 24 ٹیموں کو شرکت کرنا ہے۔ تاہم پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایونٹ میں پاکستان کی شرکت غیر یقینی ہوگی۔

9 مئی کےبعد پی ٹی آئی پر دھاوا بولا گیا اور تمام قوتیں پارٹی اور بانی کو ختم کرنے پر لگ گئیں، علی امین
خیبر پختونخوا اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ قوم اور ملک کی بات کی اور ثابت کیا کہ ہمارا مقصد حکومت نہیں بلکہ یہ ملک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 9 مئی ایک بہانہ تھا جس کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی پر دھاوا بولا گیا، تمام قوتیں پارٹی اور چیئرمین کو ختم کرنے پر لگ گئیں۔ پشاور میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ قوم اور ملک کی بات کی اور ثابت کیا کہ ہمارا مقصد حکومت نہیں بلکہ یہ ملک...

9 مئی کےبعد پی ٹی آئی پر دھاوا بولا گیااور تمام قوتیں پارٹی اور بانی کو ختم کرنے پر لگ گئیں،علی امین
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 9 مئی ایک بہانہ تھا جس کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی پر دھاوا بولا گیا، تمام قوتیں پارٹی اور چیئرمین کو ختم کرنے پر لگ گئیں۔ پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ قوم اور ملک کی بات کی اور ثابت کیا کہ ہمارا مقصد حکومت نہیں بلکہ یہ ملک ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہوں نے پنجاب اور کے پی حکومتیں ختم کیں، بدقسمتی سے فیصلہ سازوں نے وقت پر انتخابات نہیں کروائے، آزاد کشمیر میں جنہوری قتل کے زریعہ ہماری دوتہائی حکومت ختم کی گئی۔ سیاسی جبر کو قیامت تک یاد رکھیں گے، گنڈا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو اپنی سیکیورٹی سخت کرنے اور پاس ورڈ فوری تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، کیونکہ ایک نئی تحقیق کے مطابق 16 ارب لاگ اِن ریکارڈز آن لائن مجرموں کے لیے دستیاب ہو سکتے ہیں۔ یہ انکشاف آن لائن سیکیورٹی ویب سائٹ سائبر نیوز نے کیا ہے، جس نے 30 ایسے ڈیٹا سیٹ دریافت کیے جن میں صارفین کی ای میلز، یوزر نیم اور پاس ورڈز شامل تھے۔ زیادہ تر ڈیٹا ’انفو اسٹیلس‘ نامی میل ویئر (malware) سے حاصل کیا گیا، جو متاثرہ کمپیوٹرز سے خودکار طریقے سے ڈیٹا چرا لیتا ہے۔ جن کمپنیوں کے اکاؤنٹس متاثر ہو سکتے ہیں ان میں گوگل (Google)، فیس بک/ میٹا (Meta)،ایپل (Apple) اور دیگر مشہور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو اپنی سیکیورٹی سخت کرنے اور پاس ورڈ فوری تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، کیونکہ ایک نئی تحقیق کے مطابق 16 ارب لاگ اِن ریکارڈز آن لائن مجرموں کے لیے دستیاب ہو سکتے ہیں۔یہ انکشاف آن لائن سیکیورٹی ویب سائٹ سائبر نیوز نے کیا ہے، جس نے 30 ایسے ڈیٹا سیٹ دریافت کیے جن میں صارفین کی ای میلز، یوزر نیم اور پاس ورڈز شامل تھے۔زیادہ تر ڈیٹا ’انفو اسٹیلس‘ نامی میل ویئر (malware) سے حاصل کیا گیا، جو متاثرہ کمپیوٹرز سے خودکار طریقے سے ڈیٹا چرا لیتا ہے۔جن کمپنیوں کے اکاؤنٹس متاثر ہو سکتے ہیں ان میں گوگل (Google)، فیس بک/ میٹا (Meta)،ایپل (Apple) اور دیگر مشہور پلیٹ فارمز شامل...
بھارت(نیوز ڈیسک)آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین ناکامی اور مودی کی سفارتی نااہلی نے بھارتی اپوزیشن اور عوام پر جنون طاری کر دیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ بھارتی عوام اور سوشل میڈیا انفلیوئنسرز بھی مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے نظر آتے ہیں۔ انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) کے بعد معروف یوٹیوبر دھرو راٹھی کی بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ مودی 89 غیر ملکی ٹرپ اور 75 سے زیادہ ملکوں کے دورے کیے جن پر عوام کے ٹیکس کے پیسے خرچ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مودی میٹنگز میں ناریل پانی پیتے اور دوسروں سے گلے ملتے نظر...
آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین ناکامی اور مودی کی سفارتی نااہلی نے بھارتی اپوزیشن اور عوام پر جنون طاری کر دیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ بھارتی عوام اور سوشل میڈیا انفلیوئنسرز بھی مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے نظر آتے ہیں۔ انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) کے بعد معروف یوٹیوبر دھرو راٹھی کی بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ مودی 89 غیر ملکی ٹرپ اور 75 سے زیادہ ملکوں کے دورے کیے جن پر عوام کے ٹیکس کے پیسے خرچ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مودی میٹنگز میں ناریل پانی پیتے اور دوسروں سے گلے ملتے نظر آتے...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی رکن صائمہ سلیم سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی رکن صائمہ سلیم سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات خوشگوار اور متاثر کن ماحول میں ہوئی، جس میں فیلڈ نے صائمہ سلیم کی بینائی سے محرومی کے باوجود ان کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات، غیر متزلزل عزم، اور پاکستان کے عالمی وقار کے فروغ میں کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ صائمہ سلیم کی ہمت اور لگن نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے خصوصی افرادِ کے لیے ایک...
عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ’میرب‘ کے نعرے لگنے پر گلوکار کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے حالیہ کانسرٹ میں اُس وقت غیر متوقع صورت حال پیدا ہوگئی جب مداحوں نے ان کی سابقہ منگیتر میرب علی کے نام کے نعرے لگانا شروع کر دیے۔ اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاصم اظہر نے تمام تر دباؤ کے باوجود غیر معمولی بردباری اور وقار کا مظاہرہ کرتے ہوئے مداحوں کو خاموش کروایا۔ عاصم اظہرجنہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے میرب علی سے منگنی ختم ہونے کی تصدیق کی تھی، مداحوں کی جانب سے میرب میرب کے نعروں پر مشتعل ہونے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران پر متعدد حملے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں ایک اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ کے شعلے دور سے نظر آئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق تہران اور کرج میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ اسرائیلی حکام نے تہران کے ڈسٹرکٹ 18 کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے تہران کے قریب واقع آئل ریفائنریوں کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں اسرائیل نے میزائل تیار کرنے والی ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا، جس پر اکتوبر میں بھی حملہ کیا گیا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) دبئی میں 67 منزلہ مرینا ٹاور میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر فائٹرز اور ریسکیو عملے نے 4 ہزار افراد کو ٹاور سے بحفاظ نکال لیا۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ کئی گھنٹوں تک بلند و بالا عمارت سے دھویں کے بادل اٹھتے رہے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ آگ لگنے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔دبئی کے فلک بوس مرینا ٹاور کی درمیانی منزلوں سے آگ کی لپٹیں اُٹھ رہی ہیں
ویب ڈیسک: راولپنڈی کے علاقے کاک پل کے قریب کہوٹہ روڈ پر آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ٹینکر کو شدید نقصان پہنچا۔ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ واقعے کے بعد ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تاہم سڑک کو کلیئر کر کے ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔ تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل
بھارت کی سب سے قریبی اتحادی سمجھی جانے والی اسرائیلی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دے دیا ہے، جس پر بھارت میں ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے جمعہ کی شب ایران کے حوالے سے ایک ٹویٹ جاری کی جس کے ساتھ ایک نقشہ بھی منسلک تھا۔ اس نقشے میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا، ساتھ ہی چینی سرحد سے منسلک متنازع علاقوں کو بھی چین کا ہی حصہ دکھایا گیا۔ بھارتی قوم پرستوں کی جانب سے واویلا شروع ہوا تو اسرائیل نے محض 90 منٹ بعد معذرت کرلی۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے ”انڈین رائٹ ونگ کمیونٹی“ نامی ایک بھارتی صارف کو جواب دیتے ہوئے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سورج کے جنوبی قطب کی پہلی ویڈیو اور تصاویر یورپی خلائی ایجنسی کے سولر آربیٹر خلائی جہاز کے ذریعے زمین پر بھیج دی گئیں۔ برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئی تصاویر سائنس دانوں کو یہ جاننے کے قابل بنائیں گی کہ سورج کس طرح تیز طوفانوں اور پرسکون اوقات کے درمیان چکر لگاتا ہے۔ یہ اہم ہے کیونکہ شدید شمسی سرگرمی سیٹلائٹ مواصلات کو متاثر کر سکتی ہے اور زمین پر پاور گرڈ کو دستک دے سکتی ہے۔ نئی تصاویر میں ایک چمکتا ہوا روشن ماحول دکھایا گیا ہے جس کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت ایک ملین ڈگری سیلسیس تک پہنچ جاتا ہے۔ گیس کے گہرے بادل ہیں جن میں سے زیادہ تر ٹھنڈے ہیں...
لاہور: پنجاب بھر میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ محکمہ جنگلات پنجاب کی جانب سے فائر ایمرجنسی رسپانس سسٹم کے تحت بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے ان واقعات پر قابو پا لیا گیا جس سے قیمتی جنگلات اور قدرتی وسائل کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔ محکمہ جنگلات پنجاب کے ترجمان کے مطابق 10 جون کو مری اور اٹک کے جنگلات میں آگ لگنے کے تین واقعات رپورٹ ہوئے۔ پہلا واقعہ شام 7 بجے سمبلی جنگل (ضلع مری) کے کمپارٹمنٹ نمبر 85 میں، دوسرا واقعہ رات 9 بجے کوٹلی جنگل (ضلع مری) کے کمپارٹمنٹ نمبر 20 جبکہ تیسرا واقعہ رات 2 بجے اٹک خرد جنگل...
بھارتی ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر سندیپ برہمن نے معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے فلم ’ہاؤس فل 5‘ کے گانے ’لال پری‘ میں اُن کے مشہور ڈانس اسٹیپس کو بغیر اجازت اور کریڈٹ کے نقل کیا ہے۔ سندیپ برہمن نے انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ فلم میں دکھائے گئے رقص کا مخصوص انداز اُن کی ایک پرانی ویڈیو سے لیا گیا ہے، لیکن انہیں نہ تو کسی طرح کا کریڈٹ دیا گیا اور نہ ہی ان سے اجازت لی گئی۔ View this post on Instagram A post shared by Sandip Brahamin (@sandipbrahamin_11) ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ‘آپ سب میرے سگنیچر...
آسٹریلوی چینل9 سے وابستہ صحافی لورین توماسی لاس اینجلس میں رونما ہنگاموں کی رپورٹنگ کے دوران ربڑ کی گولی لگنے سے زخمی ہو گئیں، انہیں گولی لگنے کی ویڈیو چشم زدن میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسٹریلوی رپورٹر توماسی کیمرے کا سامنا کرتے ہوئے اچانک درد سے چھلانگ لگاتی ہیں، جب ایک قانون نافذ کرنے والے اہلکار کیمرے کی طرف رخ کر کے فائر کرتا ہے اور گولی ان کی ٹانگ پر جا لگتی ہے۔ ABD polisi, Los Angeles'taki protestoları anlatan Avustralyalı muhabir Lauren Tomasi'yi plastik mermiyle bacağından vurdu. pic.twitter.com/NpvPX4ci7x — TRT HABER (@trthaber) June 9, 2025 یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب لاس اینجلس میں امیگریشن چھاپوں کے...
لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فیکٹروں میں لگنے والی آگ پر30 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اورمزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے اوراتوارکی درمیانی شب لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فیکٹروں میں لگنے والی آگ پر 30 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اورمزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پر کولنگ کا عمل جاری ہے، فائر بریگیڈ حکام کاکہنا ہے فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پرکولنگ ایک سے دو روز تک جاری رہ سکتا ہے، آگ پرکے ایم سی فائربریگیڈ ،ریسکیو 1122 ،کے پی ٹی، پاک بحریہ لانڈھی، کورنگی اورنیوکراچی کے صنعتی زونز کے فائر ٹینڈرزاوردیگر اداروں کی...
اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق حساس دستاویزات ایران کے ہاتھ لگ گئیں، جلد جاری کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز تہران : ایران کے وزیر انٹیلیجینس اسماعیل خطیب نے اسرائیلی کی جوہری تنصیبات اور امریکا، یورپت سمیت دیگر ممالک سے تعلقات سے متعلق حساس دستاویزات ملنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی یہ دستاویزات جاری کردی جائیں گی اور اس سے ایران کی دفاعی صلاحیت مضبوط ہوگی۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر انٹیلیجینس اسماعیل خطیب نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ تہران کو ملنے والی اسرائیلی حساس دستاویزات بہت جلد بے نقاب کردی جائیں گی۔ اسماعیل خطیب نے کہا کہ یہ دستاویزات اسرائیل کی...
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے جوہری پروگرام اور اس کے امریکا، یورپ اور دیگر ممالک کے ساتھ انتہائی حساس دستاویزات اس کے ہاتھ لگ گئی ہیں۔ ایران کے خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق ہزاروں حساس دستاویزات ایران کے ہاتھ لگ گئیں۔ اسرائیلی حساس ایران نے دستاویزات کو قیمتی خزانہ قرار دیدیا اور اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی حساس دستاویزات جلد منظرعام پر لائے گا۔ یہ بھی پڑھیے ایران اسرائیل لڑائی پھیلنے کے امکانات زیادہ ہیں، ماہر امور قومی سلامتی ایرانی وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جوہری تنصیبات حاصل کرکے ایران منتقل کردی گئی ہیں۔ امریکا، یورپ اور...
BOGOTA: کولمبیا کے صدارتی امیدوار میگل یوریبے ٹربے کو گزشتہ روز دارالحکومت بوگوٹا میں انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔ صدارتی امیدوار کو حملے میں تین گولیاں لگیں، جن میں سے دو گولیاں ان کے سر میں لگیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق 39 سالہ یوریبے ٹربائے پر ایک مسلح شخص نے اس وقت حملہ کیا جب وہ پارک میں ایک چھوٹے سے جلسے سے خطاب کر رہے تھے، پولیس نے موقع پر ہی ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ یوریبے کی اہلیہ ماریا کلاڈیا ترزونا نے قوم سے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی، انہوں نے کہا کہ میگل اس وقت اپنی زندگی کے لیے...
کراچی: عیدالاضحیٰ کے پہلے روز شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے نوعمر لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق قیوم آباد بی ایریا میں ہوٹل کے اندر کرنٹ لگنے سے نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 12 سالہ ظہور کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ہوٹل میں بجلی کے بورڈ سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔ دریں اثنا گلشن معمار کے علاقے احسن آباد میں کمپنی میں ایک شخص کو کرنٹ لگ گیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے...
پنجاب کے مختلف علاقوں میں جانور ذبیحہ کے دوران بھگڈر اور دیگر حادثات میں 144 شہری زخمی ہوئے جن میں سے 33 شدید زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ذبیحہ کے دوران گائے کی لات لگنے سے نوجوان جاں بحق جبکہ پنجاب میں بھی اسی طرح کے واقعات میں 41 شہری زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹوپی صوابی کے علاقے مینئی لویہ لار میں قربانی کی گائے نے ذبیحہ کے وقت لات ماری جو ایک نوجوان کو لگی۔ گائے نے ذبیحہ سے قبل رسیاں باندھنے کے دوران لات ماری، جو نوجوان کے سینے پر لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد نوجوان کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر ضابطے...
الاسکا(اے اوصاف نیوز) امریکی ریاست الاسکا کے قریب کھلے سمندر میں تین ہزار گاڑیوں سے لدے بحری جہاز کو آگ لگ گئی۔ عملے کے 22 ارکان نے جہاز کو کھلے سمندر میں چھوڑ دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ نے عملے کے ارکان کو لائف بوٹس کے ذریعے ایک اور تجارتی جہاز پر منتقل کردیا۔ آگ الیکٹرک گاڑیوں کے سیکشن میں بھڑک اٹھی جس نے جہاز کے دیگر حصوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جہاز میں موجود 3 ہزار گاڑیوں میں سے 800 الیکٹرک کاریں بھی شامل ہیں۔ شملہ معاہدہ ختم ،دونوں ممالک1948 کی پوزیشن پرآگئے، وزیر دفاع خواجہ آصف
پاکستان کے سپر اسٹار بلے باز بابر اعظم کو لیگ کرکٹ میں اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں زیادہ عرصہ نہیں لگا لیکن ویرات کوہلی کو اپنی لیگ ٹیم کو جتوانے میں 18 سال لگ گئے۔رائل چیلنجرز بنگلور اور ویرات کوہلی نے 18 سال کے طویل انتظار کے بعد بلآخر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔آئی پی ایل 2025 کے فائنل میں رائل چیلنجرز بنگلور نے پنجاب کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے کر 2008 سے شروع ہونے والی آئی پی ایل میں پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا خواب پورا کرلیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل سیزن 18 کے...
ممبئی: بھارتی صحافی دنیش ووہرا نے کہا ہے کہ پاکستان کی لاٹری لگ گئی ہےجس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ، بہت دنوں سے بات چل رہی ہے کہ ورلڈ بینک نے پاکستان کو 10 سال کے لیے 20ارب ڈالر زکا قرضہ دینا تھااور بھارت اس کی مخالفت کر رہا تھا لیکن اس کے باوجود ورلڈ بینک نے 20ارب ڈالر زکے بجائے 40ارب ڈالر زکا قرضہ دے دیا ، ڈونلڈ ٹرمپ کہتا ہے کہ ڈبل کرکے قرض دو ۔ بھارتی صحافی نے کہا کہ اب بھارت کو سمجھنا چاہیےکہ ساری دنیا پاکستان پر کیوں قربان ہو رہی ہے، ورلڈ بینک 20ارب ڈالرز پبلک سیکٹر کو اٹھانے کے لیے اور 20ار ب ڈالر زپرائیویٹ سیکٹر کو اٹھانے...

''پاکستان کی لوٹری لگ گئی ہے، ہر طرف سے پیسے برس رہے ہیں ،، بھارتی صحافی کے وی لاگ نے بھارتیوں کو پریشان کردیا
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی صحافی دنیش ووہرا نے کہا ہے کہ پاکستان کی لاٹری لگ گئی ہےجس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ، بہت دنوں سے بات چل رہی ہے کہ ورلڈ بنک نے پاکستان کو دس سال کے لیے 20ارب ڈالر کا قرضہ دینا تھااور بھارت اس کی مخالفت کر رہا تھا لیکن اس کے باوجود ورلڈ بنک نے 20ارب ڈالر کے بجائے 40ارب ڈالر کا قرضہ دے دیا ، ڈونلڈ ٹرمپ کہتا ہے کہ ڈبل کرکے قرض دو ۔ بھارتی صحافی نے کہا کہ اب بھارت کو سمجھنا چاہیےکہ ساری دنیا پاکستان پر کیوں قربان ہو رہی ہے، ورلڈ بنک 20ارب ڈالر پبلک سیکٹر کو اٹھانے کے لیے اور 20ار ب ڈالر پرائیویٹ سیکٹر...
دبئی میں بھارت کی کیرالا کمیونٹی کے ایونٹ میں پاکستانی اسٹار کرکٹرز شاہد آفریدی اور عمر گل کو مدعو کیے جانے پر بھارتی انتہا پسندوں کو آگ لگ گئی۔ایک بھارتی صحافی نے سوشل میڈیا پر اعتراض اٹھایا کہ کیا بھارتیوں کو میزبانی کے لیے پاکستانی کرکٹر ہی ملے تھے؟ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر وائرل اس ایونٹ کی ویڈیو میں کیرالا کمیونٹی کے بھارتی شہری نا صرف شاہد آفریدی سے ہاتھ ملانے کو بے تاب نظر آئے بلکہ ان کے لیے تالیاں بجائيں اور نعرے بھی لگائے۔بھارتی شہریوں نے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹرز کو دیکھ کر سیٹیاں بجائيں اور انہیں دیکھ کر اپنی خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایک ہنگامہ...

اس سے زیادہ دیوار کے ساتھ نہیں لگ سکتے، اب مُلک بھر میں احتجاج ہوگا، جیل سے خود لیڈ کروں گا، عمران خان
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں عدلیہ اور ایگزیکٹو سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا، 5 جون کو سماعت ہوتی ہے یا نہیں یہ سوالیہ نشان ہے، ہمیں امید ہے کہ ریلیف ملے گا لیکن اس سے زیادہ دیوار کے ساتھ نہیں لگ سکتے، اب مُلک بھر میں احتجاج ہوگا، جیل سے خود لیڈ کروں گا، میں سب جانتا ہوں کہ کس کو کیوں ملاقات کے لیے آنے دیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے حکومت کے خلاف خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اس حوالے سے تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر...
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن معراج مسجد کے قریب کارخانے میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 45 سالہ افضل کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ کارخانے میں کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر ساڑھے گیارہ طوری بنگش چوکی کے قریب گھر میں نوجوان کو کرنٹ لگ گیا جسے فوری طور...
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) لندن میں ایک گھرکو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کے 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوزنے بتایاکہ برطانوی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ لندن کے شمال مغربی علاقے برینٹ میں پیش آیاجس کے نتیجے میں 43 برس کی خاتون اور ان کی 15 سالہ بیٹی، 8 سالہ بیٹا، اور 4 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق اسی خاندان کی ایک 70 سالہ خاتون اور ایک نوجوان لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔مقامی حکام کے مطابق آگ سے خاتون کا 3 منزلہ مکان مکمل تباہ ہوگیا جبکہ پولیس نے چاروں افراد کے قتل کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ...
لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی 2025ء ) لندن میں گھر کو آگ لگنے سے پاکستانی نژاد خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں گھر کو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوئے، پولیس نے ان چاروں افراد کے قتل کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ آتشزدگی کا یہ واقعہ برینٹ میں پیش آیا جہاں 43 برس کی خاتون اور ان کی 15 سالہ بیٹی، 8 سالہ بیٹا اور 4 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگئے، خاندان کی ایک 70 سالہ خاتون اور ایک نوجوان لڑکی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، آگ سے اسٹون برج میں واقع خاتون کا...
لندن میں گھر کو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے، چاروں افراد کے قتل کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ برینٹ میں پیش آیا، جس میں 43 برس کی خاتون اور ان کی 15 سالہ بیٹی، 8 سالہ بیٹا اور 4 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اسی خاندان کی ایک 70 سالہ خاتون اور ایک نوجوان لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، آگ سے اسٹون برج میں واقع خاتون کا تین منزلہ مکان مکمل تباہ ہوگیا۔ میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق41 برس کے مرد کو جائے وقوعہ سے قتل کے شبے میں گرفتار...
— فائل فوٹو جھنگ برانچ نہر کے کنارے جھاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ترجمان محکمۂ جنگلات پنجاب کے مطابق جھنگ برانچ نہر 30-32 آر ڈی کے کنارے کسی راہ گیر کی لاپرواہی کے باعث جھاڑیوں میں آگ لگی گئی، جس پر محکمۂ جنگلات اور ریسکیو ٹیموں کے علاوہ مقامی افراد کی بروقت کوشش سے قابو پالیا گیا۔ آگ بجھانے کے عمل میں 100 سے زائد تربیت یافتہ اہلکاروں اور 1122 کی 3 گاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ آگ سے صرف جھاڑیاں اور چھوٹے پودے متاثر ہوئے ہے۔ قلعہ سیف اللّٰہ: جنگلات میں لگی آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکاقلعہ سیف اللہ کے علاقے اسپن غر کے جنگلات میں لگی آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا۔...
تحصیل ادینزئی کے مختلف علاقوں خانپور، ترناؤ، اسبنڑں، باغکنڈئ، رامیال غزو، باڈوان، کوٹیگرام اور اوسکئی کے گھنے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی۔ آگ نے کئی کلومیٹر پر علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دیر لوئر کے مختلف علاقوں کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی۔ تحصیل ادینزئی کے مختلف علاقوں خانپور، ترناؤ، اسبنڑں، باغکنڈئ، رامیال غزو، باڈوان، کوٹیگرام اور اوسکئی کے گھنے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی۔ آگ نے کئی کلومیٹر پر علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آگ تیزی کے ساتھ آبادی کی طرف بڑھنے لگی ہے جبکہ گھنے جنگلات اور جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو 1122، محکمہ جنگلات، وائلڈ...
ریسکیو ٹیمیں، دیر لیوی فورس اور محکمہ جنگلات کے اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم علاقے میں تیز ہواؤں کے باعث آگ مزید علاقوں تک پھیل گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دیر لوئر کی تحصیل اسبنڑ کے گھنے اور سرسبز جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وسیع علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت اس قدر زیادہ ہے کہ اس نے جنگلات اور وہاں موجود جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں، دیر لیوی فورس اور محکمہ جنگلات کے اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم علاقے میں تیز ہواؤں کے باعث آگ مزید علاقوں تک پھیل گئی ہے جس کے باعث ریسکیو...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں پرانے کپڑے اور سامان کے گودام میں آگ لگنے کے نتیجے میں 10 گوداموں کا سامان جل گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق سپر ہائی وے مچھر کالونی میں پرانے کپڑے اور سامان کے گوداموں میں آگ لگی، 4 فائر ٹینڈرز کی مدد سے 5 گھنٹے بعد آگ بجھادی گئی جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ کراچی، کورنگی ڈیڑھ نمبر اسکریپ کے گودام میں آگ لگ گئیگودام میں استعمال شدہ کپڑا، پلاسٹک کی اشیاء اور دیگر سامان موجود ہے۔ ایک گودام کے مالک صدیق اللّٰہ نے بتایا کہ گراؤنڈ میں 200 کے قریب گودام ہیں، آگ کے باعث 10گوداموں کا مال جل گیا۔انہوں نے کہا کہ گودام میں پرانے کپڑے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سپرہائی وے پر جمالی پل کے قریب واقع کچرے کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ کر کارروائی میں مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ گودام میں موجود ویسٹیج میٹریل (کچرے) میں لگی، تاہم تاحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ حکام نے مزید بتایا کہ گودام کے اطراف میں آبادی موجود نہیں، جس کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی: کپڑے کے گودام میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کی کترنیں خاکستر حکام کے مطابق مذکورہ مقام پر ماضی میں بھی کچرے میں آگ لگنے کے متعدد واقعات پیش...
بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے جنگلات میں لگنے والی آگ قابو سے باہر ہوکر دو کلومیٹر تک پھیل گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے سپن غر جنگلات میں لگنے والی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک اس سے دو کلومیٹر کا رقبہ متاثر ہوچکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ نے آگ بجھانے کیلیے حکومت سے فضائی مدد کی درخواست کی ہے جبکہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے حکومت کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آگ مسلسل رہی ہے اور اونچائی پر ہونے کیوجہ سے ٹیموں کو ریسکیو عمل میں شدید مشکلات...
شہر میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 411روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید7روپے اضافے سے 296روپے فی درجن کی سطح پر پہنچ گئی ۔اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات میں برائلر گوشت کی مختلف قیمت وصول کی جارہی ہے ۔شہر کے مختلف مقامات پر برائلر گوشت 690سے 700روپے کلو فروخت کیا گیا ۔دوسری جانب شہریوں نے فارمی انڈوں کی قیمت میں بلا جواز اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
لاہور:پاکستان ریلویز میں اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر اور سب انجینئرز کی بھرتی کے لیے درخواستوں کے انبار لگ گئے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق 550 سیٹوں کے لیے 30ہزار 247 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر کے لیے 13 ہزار 314 اور سب انجینئرز کے لیے 16 ہزار 933 درخواستیں شامل ہیں۔ پاکستان ریلویز میں بھرتی کے لیے گزشتہ برس اشتہار دیا گیا تھا، بھرتی کے لیے امیدواروں کا تحریری امتحان جولائی میں ہوگا۔ پاکستان ریلویز میں بھرتی کے لیے تحریر ی امتحان نجی یونیورسٹی کے اشتراک سے کیا جائے گا۔ ریلویز انتظامیہ نے امیدواروں کو آگاہ کر دیا۔ پاکستان ریلویز میں اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر اور مکینیکل سگنلز سول اور الیکٹریکل سمیت ڈیزائنر کی اسامیاں کئی برس سے خالی...
لاہور: شجاع آباد کے قریب موٹروے ایم 5 پر ایک مسافر بس میں آگ لگ گئی۔ ترجمان کے مطابق بس میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بس میں سوار تمام 47 مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ ترجمان کے مطابق مسافر بس کراچی سے بونیر جارہی تھی۔ واقعے کے بعد موٹروے پولیس کے سیکٹر کمانڈر نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔ ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس کے بروقت اقدام سے تمام مسافروں کی جان بچ گئی۔
برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے گھر میں اچانک رات میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے گھر میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر پہنچ گئیں۔ ایمرجنسی سروسز نے آس پاس کے گھروں کو خالی کروالیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ گھر کا داخلی دروازہ مکمل طور پر جل گیا۔ گھر کے اندر بھی در و دیوار کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ کسی قسم کا مالی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاحال وزیراعظم کے گھر میں آگ لگنے کے واقعے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ آتشزدگی کے وقت وزیراعظم کیئر...
طیب سیف: موٹروے نارتھ ذون کلرکہار کے مقام پر بس میں آتش زدگی،بس میں آتش زدگی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ تفصیلات کےمطابق بس ساہنیاوالا سے اسلام آباد کی طرف جارہی تھی، موٹر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 48 مسافروں کو بس سے باحفاظت باہر نکال لیا، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس شہریوں کا سفر محفوظ بنانے کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر
دھرم شالہ(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ میں آئی پی ایل میچ منسوخ ہونے کے بعد کھلبلی مچ گئی حتیٰ کہ کھلاڑی بھی ایک دوسرے کی بسوں میں سوار ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اسٹیڈیم دھرم شالہ میں میچ منسوخ ہونے کے بعد افرا تفری کی صورتحال پیداگئی، آئی پی ایل کھلاڑیوں کو فوراً بس میں جانے کی ہدایت کی گئی جس کے بعد افراتفری کی صورتحال میں آئی پی ایل فرنچائزز کی ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کی بسوں میں سوار ہوگئے۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹل کے درمیان جاری میچ کی پہلی اننگز کے گیارہویں اوور کے بعد میچ ختم کردیا گیا تھا، میچ کے ختم...
سٹی 42: پاک بھارت کشیدگی۔سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ہنگامی صورتحال کیلئےخصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیںلاہورریجن کےتمام دفاترمیں افسران وملازمین کی خصوصی ڈیوٹیاں لگادی گئیں،ہنگامی صورتحال کےپیش نظرسٹاف وعملہ 24گھنٹےفرائض انجام دے گا۔جنرل مینجر لاہور راشد عنایت نے کہاافواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا، لڑاکا طیاروں کو گرا دینا پاک فضائیہ کی بڑی کامیابی ہے، میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد جدید ترین لڑاکا طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں 1.64 فیصد کمی آگئی ہے، واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز کے دوران کمپنی کے شیئرز کی قدر میں 3.4 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔یاد رہے کہ بھارت نے گزشتہ ماہ ہی فرانس کے ساتھ مزید 26 رافیل ایم جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 5 طیاروں کو مار گرایا جن میں 3 رافیل، ایک سخوئی اور ایک مگ...
یورپی ملک چیک ریپبلک کے جنگلات میں ہائیکنگ کے لیے جانے والے دو افراد کو ایلومینیئم کے کین میں سونے کے سیکڑوں سکّے ملے ہیں۔ کرکونس پہاڑ سے گزرتے دو افراد کو ایک چھوٹا سال ایلومینیئم کا کین (جو کہ ایک دیوار کی دراڑ میں پوشیدہ تھا) ملا جس کے اندر سونے کے 598 سکّے موجود تھے۔ چند فٹ کے فاصلے پر دونوں کو ایک لوہے کا بکس بھی ملا جس میں زیورات، سیگریٹ کے کیسز اور سونے سے بنی دیگر اشیاء موجود تھیں۔ سیر پر گئے یہ افراد تقریباً سات کلو اضافی قیمتی سامان کے ساتھ واپس لوٹے اور سامان کو تجزیے کے لیے میوزیم آف ایسٹرن بوہیمیا کے ماہرین کے پاس لے کر گئے۔ شعبہ آثارِ قدیمہ کے...
بھارتی فوج کے کیمپ میں اچانک آگ لگنے سے بھگدڑ مچ گئی، بھارتی فوجی اپنا کیمپ خالی کرکے دوڑ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح لداخ کے علاقے لیہہ میں ڈگری کالج کے قریب آرمی کیمپ میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔کیمپ میں اچانک آگ لگنے سے بھگدڑ مچی جس کے بعد بھارتی فوجی اپنا کیمپ خالی کرکے دوڑ نکلے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آگ دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی، جس کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آئیں۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ تاہم سامنے آنے والی تصویر میں انڈین آرمی کے کیمپ سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا ۔ بھارتی فوجی اپنے کیمپ میں لگی آگ کی وجوہات کا...
لداخ بھارتی فوج کے کیمپ میں اچانک آگ لگنے سے بھگدڑ مچ گئی، بھارتی فوجی اپنا کیمپ خالی کرکے دوڑ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح لداخ کے علاقے لیہہ میں ڈگری کالج کے قریب آرمی کیمپ میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ کیمپ میں اچانک آگ لگنے سے بھگدڑ مچی جس کے بعد بھارتی فوجی اپنا کیمپ خالی کرکے دوڑ نکلے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آگ دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی، جس کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آئیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ تاہم سامنے آنے والی تصویر میں انڈین آرمی کے کیمپ سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا ۔ بھارتی فوجی اپنے کیمپ...
چیک ریپبلک کے شمال مشرقی علاقے پوڈکرکونوشی کے پہاڑوں کے کنارے جنگل میں سیر کے دوران دو افراد کو ایک خزانہ ملا جس کی مالیت تقریباً ساڑھے تین لاکھ ڈالر ہے۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق مشرقی بو یمیا کے میوزیم نے خزانے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس خزانے میں 598 سونے کے سکے، زیورات اور تمباکو کے تھیلے شامل ہیں جن کا مجموعی وزن تقریباً 15 پاؤنڈ کے قریب ہے۔ میوزیم کے مطابق یہ سکے غالباً سنہ 1808 یا پھر 19 ویں صدی کے اوائل کے ہیں اور اندازہ ہے کہ انہیں سنہ1921 کے بعد زمین میں دفن کیا گیا ہوگا۔ ان میں فرانس، بیلجیئم، سلطنت عثمانیہ اور سابقہ آسٹریا و...
—فائل فوٹو نوشکی آئل ٹینکر دھماکے کے مزید 4 زخمی کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑ گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق کراچی میں دورانِ علاج دم توڑنے والے افراد کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سلمان، وزیر احمد، دُر محمد اور عبدالباسط شامل ہیں۔ نوشکی: ٹرک میں آگ لگنے کا واقعہ، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہگزشتہ روز نوشکی کے قریب ٹرک میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ کراچی کے نجی اسپتال میں نوشکی آئل ٹینکر دھماکے کے 10 زخمی زیرِ علاج ہیں۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ نوشکی آئل ٹینکر دھماکے کے 17 زخمیوں کو علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ نوشکی میں چند...
رپورٹ کے مطابق آگ کے پھیلاؤ کی وجہ سے مقبوضہ بیت المقدس کے مغرب میں تقریباََ 19 میل کے فاصلے پر رہائش پذیر لوگ اپنے گھر خالی کرنے پر مجبور ہوگئے اور اسرائیل کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹیلی ویژن نیٹ ورک "چینل 12" کو شہر سے تقریباََ 10 میل دور موجود اپنے اسٹوڈیو سے جاری نشریات بھی روکنا پڑیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس کے قریب جنگلات میں آگ لگنے کی وجہ سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنگلات میں آگ لگنے کی وجہ سے تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس کے درمیان موجود شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے صورتحال کو...
سپر ہائی وے مدینہ کالونی، پاکستان چوک کے قریب پیش آنے والے آپسی جھگڑے کے دوران ڈنڈا لگنے سے ایک 70 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ جاں بحق خاتون کی شناخت بختاور زوجہ شاہ ولی کے نام سے ہوئی ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق خاتون کو قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ابتدائی طبی معائنے کے بعد ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر آپسی تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ذمہ دار افراد کی نشاندہی کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔