لاہور، پی آئی سی کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں آگ لگ گئی، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) لاہور کے ڈاکٹر ہاسٹل میں آگ لگ گئی، کئی ڈاکٹر جھلس کر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور مزید نقصان سے بچا لیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) لاہور کے ڈاکٹر ہاسٹل میں آگ لگ گئی، کئی ڈاکٹر جھلس کر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور مزید نقصان سے بچا لیا۔دوسری جانب ایم ایس پی آئی سی بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ان کا کہنا تھا کہ کہ آتشزدگی کے اِس واقعہ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں جب کہ 10 سے زائد زخمی ڈاکٹرز کو سروسز ہسپتال منتقل کرد دیا گیا جہاں اُن کا علاج و معالجہ جاری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی آئی سی
پڑھیں:
ریٹائرڈ پروفیسرز کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرنےکا فیصلہ
ویب ڈیسک:محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے مختلف شعبوں میں ریٹائرڈ پروفیسرز کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ترقی کے منتظر نوجوان ڈاکٹرز کی ترقی اور مواقع متاثر ہو سکتے ہیں۔
اس فیصلے کے تحت پلاسٹک سرجری اور ریڈیالوجی کے شعبوں کے پروفیسرز، کارڈیالوجی اور پیڈیاٹرک کارڈیالوجی کی پروفیسر سیٹوں پر ریٹائرڈ ڈاکٹرز کو کنٹریکٹ پر رکھا جائے گا۔ پلاسٹک سرجری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے بھی ریٹائرڈ ڈاکٹرز کنٹریکٹ پر بھرتی کیے جائیں گے۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن
ریٹائرڈ ڈاکٹرز کی بھرتی کی شرط 65 سال تک کی عمر تک محدود ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے پہلے ہی 12 اسپیشلٹیز میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کی سیٹوں پر ریٹائرڈ ڈاکٹرز کو کنٹریکٹ پر رکھا ہوا ہے۔