کراچی، ڈمپر نے بہن بھائی کچل دیے، والد زخمی، مشتعل ہجوم نے 7 ڈمپر جلا دئیے
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
(اسامہ ملک،میر کیریو)شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں لکی ون شاپنگ مال کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار افراد کو کچل دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی ہسپتال منتقل کیے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔
جاں بحق ہونے والی بہن اور بھائی کی شناخت 22 سالہ ماہ نور دختر شاکر اور 14 سالہ احمد رضا ولد شاکر کے نام سے کرلی گئی ہے، جبکہ زخمی والد کی شناخت شاکر ولد صلاح الدین کے نام سے ہوئی ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
حادثے کے بعد علاقہ میدانِ جنگ بن گیا، عینی شاہدین کے مطابق شہریوں نے ڈمپر ڈرائیوروں کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور قریب کھڑے ڈمپرز پر پتھراؤ کیا اور 7 ڈمپرز کو آگ لگا دی۔
چار ڈمپر کو گلشن چورنگی سہراب گوٹھ جانے والی سڑک پر نذر آتش کیا گیا، جبکہ 3 ڈمپرز کو سہراب گوٹھ سے گلشن چورنگی کی جانب جانے والی شاہراہ پر نذرآتش کیا گیا.
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور صورتِ حال پر قابو پانے کی کوشش کی۔ فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں بھی طلب کی گئیں، فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام نے ڈمپرز میں لگی آگ کو بجھا دیا ہے۔
صبح سویرے شہر میں بارش سے موسم خوشگوار،رواں ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی
ایس پی گلبرگ اقبال شیخ کے مطابق موٹر سائیکل پر باپ، بیٹا اور بیٹی سوار تھے جنہیں فیڈرل بی ایریا صغیر سینٹر کے قریب ڈمپر نے ٹکر ماری۔
ایس پی کا کہنا تھا کہ ٹکر کے نتیجے میں بیٹا، بیٹی جاں بحق جبکہ ان کا والد زخمی ہو گیا، حادثے کا سبب بننے والے ڈمپر کے ڈرائیور کو عوام نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیور فردوس خان کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ مشتعل افراد نے 7 ڈمپروں کو نذرآتش کر دیا ہے۔
پشاور سے کراچی جانیوالی مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیوز کی مدد سے مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔
دوسری جانب آگ لگانے کے خلاف ڈمپر ڈرائیور ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے سپرہائی وئے سہراب گوٹھ سے سڑک ٹریفک کیلئے بند کر دی جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے، ڈمپر ڈرائیور ایسوسی ایشن نے نیشنل ہائی وے بھی بلاک کر دیا۔
مظفرآباد: باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
دریں اثناءکراچی میں ڈمپرز ایسوسی ایشن کے پولیس کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے نیشنل ہائی وے پر دھرنا ختم کردیا گیا۔سڑک کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دیا گیا۔پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کے بجائے ڈمپر جلانے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایس پی کاکہنا ہے 15کے قریب ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے
صدر ڈمپر ایسوسی ایشن حاجی لیاقت محسود نےدعویٰ کیا کہ حادثہ ٹینکر کی ٹکر سے ہوا اور مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی، 7 ڈمپرز جلانے کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
پاکستان،ویسٹ انڈیز میں آج دوسرا ون ڈے میچ ہو گا
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےحادثے میں جاں بحق بائیس سالہ ماہ نور اور چودہ سالہ علی رضا کے چچا ذاکر نے بتایا کہ بائیس سالہ ماہ نور کی اگلے ماہ شادی تھی، جہیز کے لیے گھر والے ایک ایک پیسہ جوڑ رہے تھے۔
’ہم بچی کا جہیز جمع کر رہے تھے، اور آج ہم اس کے کفن کا بندوبست کر رہے ہیں، کہاں سے لائیں صبر؟ کیسے کریں صبر؟ ہمیں صرف انصاف چاہیے۔‘ ذاکر کی یہ باتیں سننے والوں کا کلیجہ چیر رہی تھیں۔
ذاکر نے بتایا کہ متاثرہ فیملی ملیر سے واپس گھر جارہی تھی، ان کے زخمی بھائی جو کپڑے کا کام کرتے تھے جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کے دماغ میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی؛ واٹر ٹینکر سے حادثے کے بعد ڈمپرز ایسوسی ایشن نے سپر ہائی وے بند کر دی
کراچی؛ واٹر ٹینکر سے حادثے کے بعد ڈمپرز ایسوسی ایشن نے سپر ہائی وے بند کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس)
فیڈرل بی ایریا کے علاقے میں گزشتہ رات واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بھائی اور بہن کی ہلاکت اور ان کے والد کے زخمی ہونے کے بعد مشتعل افراد نے 7 ڈمپرز کو نذرِ آتش کر دیا، جس پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود کا شدید احتجاج سامنے آیا۔
رہنما کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی صبح سے رات 10 بجے تک ڈمپرز پر پابندی پہلے ہی نقصان دہ ہے اور اب مطالبہ کر رہے ہیں کہ ڈمپرز پر مکمل پابندی لگا دی جائے۔
لیاقت محسود نے الزام لگایا کہ شرپسندوں نے ہماری گاڑیاں جلائیں، اب ہم تمام پوائنٹس بند کر رہے ہیں اور سڑکیں بلاک کریں گے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے کو مکمل بلاک کیا جا رہا ہے، جبکہ سہراب گوٹھ سے ٹھٹہ روڈ تک ٹریفک معطل رہے گی۔
ڈمپرز ایسوسی ایشن کے دھرنے کے باعث سپر ہائی وے کے دونوں ٹریک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے دونوں ٹریکس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر ڈرائیور فردوس خان اور واقعے میں ملوث 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیوز کی مدد سے مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔
شہر کے اہم راستوں پر دھرنے اور روڈ بلاکس کے باعث ٹریفک کا نظام مفلوج ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ صورتحال تیزی سے کشیدہ ہو رہی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمظفرآباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد، بچنے کی کوشش میں لڑکی کھائی میں گرکر جاں بحق مظفرآباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد، بچنے کی کوشش میں لڑکی کھائی میں گرکر جاں بحق غزہ میں خوراک کے متلاشی 40 افراد سمیت مزید 47 فلسطینی شہید، غذائی قلت سے 11فلسطینی دم توڑ گئے کوئٹہ میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، جعفر ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اترگئیں کراچی، ڈمپر نے بھائی اور بہن کو کچل دیا، والد شدید زخمی، مشتعل ہجوم کے ہاتھوں 7 ڈمپر نذرآتش فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکا، دفاعی قیادت اور کمیونٹی سے ملاقاتیں فلسطین فلسطینیوں کا ہے، بے دخلی کی کوشش ناقابل قبول ہے: ترک وزیرِ خارجہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم