—فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ نے اپنی پوری زندگی انسانیت کے لئے وقف کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر روتھ فاؤ کی 8 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ جیسی ہستیاں صدیوں میں جنم لیتی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر روتھ فاؤ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، وہ سندھ اور پاکستان کا فخر تھیں۔

ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال میں 8 بستروں کے ہائی ڈپینڈینسی یونٹ کا افتتاح

کراچی ڈاکٹر رتھ کے ایم فاؤ سول اسپتال کراچی کے.

..

مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ کی خدمات کی بدولت پاکستان کو جذام کے مرض سے پاک ملک قرار دیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سول اسپتال کا نام تبدیل کر کے ڈاکٹر روتھ فاؤ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

جامعہ کراچی میں انجمن محبان رسولؐ کے تحت سالانہ محفلِ میلاد النبیؐ

اسلام ٹائمز: خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالجبار نقشبندی نے کہا کہ رسول اکرم (ص) کی سیرت انسانیت کے لیے کامل نمونہ ہے، حضور (ص) نے اخوت، محبت، انصاف اور خدمتِ خلق کی تعلیمات دے کر دنیا کو حقیقی امن کا پیغام دیا، آج امت مسلمہ کے اتحاد اور نجات کی واحد راہ یہی ہے کہ ہم اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کو تعلیماتِ نبوی (ص) کے مطابق ڈھالیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ انجمن محبان رسول (ص) جامعہ کراچی کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد النبی (ص) پارکنگ گراؤنڈ (بالمقابل آرٹس لابی) میں عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت جامعہ کراچی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی، جبکہ معروف عالمِ دین علامہ عبدالجبار نقشبندی نے خصوصی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ رسول اکرم (ص) کی سیرت ہر دور کے انسان کے لیے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، ہمیں اپنی جامعات میں سیرت النبی (ص) کے مطالعے اور عملی نفاذ کو فروغ دینا چاہیئے تاکہ طلبہ علم کے ساتھ ساتھ اخلاق و کردار میں بھی نکھر سکیں، نوجوان ہی امت کا اصل سرمایہ ہیں، اور اگر وہ تعلیماتِ نبوی (ص) کو اپنی زندگیوں میں اپنالیں تو پاکستان سمیت پوری دنیا میں امن و بھائی چارے کی فضا قائم ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ میلاد النبی (ص) کا جشن محض رسومات تک محدود نہ رہے بلکہ یہ ہمارے لیے عمل اور کردار کی تبدیلی کا پیغام ہونا چاہیئے۔ خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالجبار نقشبندی نے کہا کہ رسول اکرم (ص) کی سیرت انسانیت کے لیے کامل نمونہ ہے، حضور (ص) نے اخوت، محبت، انصاف اور خدمتِ خلق کی تعلیمات دے کر دنیا کو حقیقی امن کا پیغام دیا، آج امت مسلمہ کے اتحاد اور نجات کی واحد راہ یہی ہے کہ ہم اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کو تعلیماتِ نبوی (ص) کے مطابق ڈھالیں۔ محفل میں طلبہ، اساتذہ اور محبانِ رسول (ص) کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے درود و سلام اور نعتوں کا نذرانہ پیش کیا اور بارگاہِ رسالتِ مآب (ص) میں عقیدت کا اظہار کیا۔  قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • ارب پتی بننے پر غصہ، بزنس مین نے پوری کمپنی خیرات کر دی
  • جامعہ کراچی میں انجمن محبان رسولؐ کے تحت سالانہ محفلِ میلاد النبیؐ
  • جگہیں ہمیشہ بدلتی رہتی ہیں!
  • میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • ملک سے نواز شریف کی خدمات نکال دو تو کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
  • میرا سیٹھی نے دو برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
  • ‘میری زندگی کا ساتھی، میرا بھانجا، میرا داماد ، وہ اب پوری قوم کا فخر ہے’
  • انسانیت کا سب سے مقدس فرض امن قائم رکھنا ہے، مریم نواز
  • روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ٹیچنگ اسپتال کا دورہ‘ دو طرفہ تعاون پر زور