وزیراعظم کی منظوری سے رحمت العالمین اتھارٹی میں مرحوم خاتون کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی منظوری سے رحمت العالمین و خاتم النبیین ﷺ اتھارٹی کے لیے رواں ماہ 6 اگست کو جاری کیے گئے ارکان کی تقرری کے نوٹیفکیشن میں شامل ایک خاتون رکن، ڈاکٹر فرخندہ ضیا ڈیڑھ ماہ قبل انتقال کر چکی تھیں۔ یہ صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وزیراعظم آفس اور وزارت تعلیم ان کے انتقال سے لاعلم تھے۔
وزارت تعلیم نے وزیراعظم کی منظوری سے 6 ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جن میں ڈاکٹر فرخندہ ضیا کا نام بھی شامل تھا۔ تاہم وہ 22 جون 2025 کو وفات پا چکی تھیں۔
مزید پڑھیں: کے پی: مزدور کی اجرت 36 ہزار روپے، پولیس میں بھرتیوں سمیت مختلف امور کی منظوری
وزارت تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ تقرری کی سمری اس وقت وزیراعظم آفس بھجوائی گئی تھی جب وہ حیات تھیں، لیکن چیئرمین رحمت العالمین و خاتم النبیین ﷺ اتھارٹی نے ان کے انتقال کی اطلاع وزارت کو نہیں دی، ورنہ سمری میں تبدیلی ممکن تھی۔ ڈاکٹر فرخندہ ضیا کی جگہ اب ایک نیا پینل وزیراعظم آفس کو ارسال کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
، ڈاکٹر فرخندہ ضیا انتقال رحمت العالمین و خاتم النبیین ﷺ اتھارٹی وزارت تعلیم وزیراعظم آفس وزیراعظم محمد شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر فرخندہ ضیا انتقال رحمت العالمین و خاتم النبیین ﷺ اتھارٹی وزارت تعلیم وزیراعظم محمد شہباز شریف ڈاکٹر فرخندہ ضیا رحمت العالمین وزارت تعلیم کی منظوری
پڑھیں:
بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات، اُن کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی۔
بلاول بھٹو نے اس موقع پر وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہار تعزیت، مرحوم کی بلندی ء درجات کی دعاء اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعاء کی۔ انہوں نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تعزیت کی۔
سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے۔
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ ، وزیر مملکت برائے غذائی تحفظ و تحقیق ملک رشید احمد صدیقی وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن عبدالرحمان کانجو ،رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔
د بھارت کی امریکہ سے ہتھیاروں کی خریداری روکنے کی میڈیا رپورٹ کی تردید