اسلام آباد:

وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں میں جمع درخواستوں کی تعداد 71 ہزار سے متجاوز ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستوں کی وصولی 11 تا 16 اگست جاری رہے گی اور دوسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ عازمین حج بھی درخواست جمع کر سکیں گے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے متعلق بتایا گیا کہ سمندر پار پاکستانی بھی قریبی عزیز کے ذریعے نامزد بینکوں میں حج کے لیے داخلہ کروا سکتے ہیں، بیرون ملک مقیم افراد میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ وطن پہنچنے پر جمع کروائیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کوٹہ مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی روکنے کا اعلان کر دیا جائے گا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان درخواستوں کی

پڑھیں:

ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایف بی آر نے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایف بی آر نے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کر کے ٹیکس چھپا رہے، 60 ہزار میں سے صرف 21 ہزار جیولرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، صرف 10 ہزار 524 نے ٹیکس ریٹرن داخل کیں۔

پہلے مرحلے میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے تاجروں کی فہرست تیار کی گئی ہے اور نوٹسز کے ذریعے جواب طلب کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کرکے ٹیکس چھپا رہے ہیں، ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی شروع کی جا رہی ہے جس کے لیے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 900 جیولرز کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس ریٹرن ان کی دکانوں، خرید و فروخت اور رہن سہن کے مطابق نہیں، کئی ہزار جیولرز ٹیکس نیٹ میں شامل ہی نہیں ہو رہے، ٹیکس کم دینے والے جیولرز سے نوٹسز کے ذریعے جواب طلب کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ تمام سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا رہا ہے، کسی تاجر اور صنعت کار کو بلاوجہ نوٹس نہیں دیں گے، ہر فرد اپنے حصے کا ٹیکس ایمانداری سے دے گا تو ملک چلے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اساتذہ کے تبادلوں کی 13 ہزار 290 درخواستیں موصول
  •  صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں نمایاں اضافہ
  • دو ماہ میں بینکوں سے 1 کھرب روپے سے زائد رقم نکالی گئی
  • ٹیکس وصولی: ایف بی آر نے سناروں کو نوٹس جاری کرنا شروع کردیے
  • 60  ہزار جیولرز کا ڈیٹا بے نقاب، ٹیکس وصولی کے لیے نوٹسز جاری کردیے
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کی آئینی درخواستیں اعتراضات کے ساتھ واپس
  • ہائی کورٹ کے ججز کی آئینی درخواستیں اعتراضات کا شکار
  • ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایف بی آر نے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا
  • سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچوں ججوں درخواستیں اعتراضات لگا کر واپس کردیں
  • کیا 3 برسوں میں دگنا قرض لیا گیا؟ وزارت خزانہ نے بتا دیا