سرکاری حج سکیم 2026ء کیلئے درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
ترجمان مذہبی امور کے مطابق سمندر پار پاکستانی بھی قریبی عزیز کے ذریعے نامزد بینکوں میں حج کا داخلہ کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم افراد میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ وطن پہنچنے پر جمع کروائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم 2026ء کے لیے درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں میں جمع درخواستوں کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ انہوں نے کہا کہ اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستوں کی وصولی 11 تا 16 اگست جاری رہے گی، دوسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ عازمین حج بھی درخواست جمع کرا سکیں گے۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق سمندر پار پاکستانی بھی قریبی عزیز کے ذریعے نامزد بینکوں میں حج کا داخلہ کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم افراد میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ وطن پہنچنے پر جمع کروائیں گے، کوٹہ مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی روکنے کا اعلان کر دیا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ترجمان مذہبی امور کے مطابق درخواستوں کی وصولی
پڑھیں:
ماہ ربیع الاول میں 50 ویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے شایانِ شان انعقاد کا فیصلہ
اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول میں 50 ویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد شایانِ شان طریقے سے کیا جائے گا۔
بین الاقوامی سیرت النبی کانفرنس کی تیاریوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب میں وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ OIC نے رواں ہجری سال کو آپ ﷺ کے 1500 ویں سال ولادت کی مناسبت سے ’’نبی الرحمہ‘‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اسی مناسبت سے ملک بھر میں صوبائی اور نجی سطح پر ’’عشرہ رحمت للعالمین‘‘ کے تحت تقریبات اور محافل سیرت و نعت منعقد کرنے کا پروگرام جاری کیا گیا ہے، وزارت مذہبی امور 50 ویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے انعقاد کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ امسال سیرت کانفرنس کا موضوع ’’سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی تعلیم و تربیت میں ریاستی ذمہ داریاں‘‘ رکھا گیا ہے، نئی نسل کو اسلامی تعلیمات اور سیرت نبوی ﷺ سے آگاہی کے لیے کانفرنس نہایت اہمیت کی حامل ہوگی۔
وزیر مذہبی امور نے کہا کہ موضوع پر مقالات جات تحریر کرنے والوں اور کتب سیرت و نعت کے مصنفین کو انعامات سے نوازا جائے گا، موضوع پر بہترین اور منتخب مقالہ جات کو کتابی شکل دے کر پالیسی سازوں اور نئی نسل کے لیے محفوظ کیا جائے گا۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزارتِ مذہبی امور سیرت نگاروں کی بہترین انداز میں حوصلہ افزائی جاری رکھے گی، ماہ ربیع الاول میں سیرت کانفرنس کے موقع پر اہم ملکی و غیر ملکی مذہبی شخصیات اور سکالرز شرکت کریں گی۔