Daily Mumtaz:
2025-09-24@06:41:41 GMT
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
کراچی:پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں تین روز سے مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی سے 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے جبکہ دس گرام نرخ 257 روپے گر کر 3 لاکھ 10 ہزار 699 روپے ہوگئے۔
اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 397 ڈالر کا ہوگیا۔
صراف ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 9 روپے کمی سے 4064 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 0.
واضح رہے کہ گزشتہ تین روز کے دوان سونے کی فی تولہ قیمت میں 4900 اور فی تولہ میں 49 ڈالر اضافہ ہوا تھا۔
Post Views: 7ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی کا رجحان،100 انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 58 ہزار 475 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 920.53پوائنٹ اضافے کے بعد ایک لاکھ 58ہزار475پوائنٹس تک پہنچ گیا جو نیا ریکارڈ ہے۔ دن ساڑھے بارہ بجے تک مارکیٹ میں مجموعی طور پر469کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،267کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،186کی قیمتوں میں کمی اور 16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکا م رہا۔(جاری ہے)
مجموعی طور پر81کروڑ 71لاکھ 87ہزار757حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 27.17ارب روپے تھی۔کے ایس ای 30انڈیکس 265.14پوائنٹس کے اضافے کے بعد 48ہزار299پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30انڈیکس1253.67پوائنٹ اضافے کے بعد دو لاکھ35ہزار369.42پوائنٹس تک پہنچ گیا۔فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 15.61ارب روپے کے سودے طے پائے۔کے الیکٹرک ، پیس پاکستان لمیٹڈ اور سینرجیکو پاکستان کے حصص کی سب سے زیادہ خریدو فروخت ہوئی۔ فرسٹ النور مداروا، گلستان سپننگ ملز اور سروس انڈسٹری ٹیکسائل لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔