Nawaiwaqt:
2025-11-08@10:32:41 GMT

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز کاروباری ہفتہ

اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز کاروباری ہفتہ

 پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ تاریخ ساز رہا، 100 انڈیکس نے کاروباری ہفتے کے ہر دن نئی بلند ترین سطح بنائی۔100 انڈیکس ہفتہ بھر میں 4347 پوائنٹس اضافے سے 145382 پر بند ہوا جبکہ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 5372 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 146813 رہی جبکہ کم ترین سطح 141440 رہی۔کاروباری ہفتے کے دوران بازار میں 3.

26 ارب شیئرز کے سودے 233.9 ارب روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 435 ارب روپے بڑھ کر 17342 ارب روپے ہو گئی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

27ویں آئینی ترمیم جو بھی منظور کرے گا پاکستان کی سیاسی تاریخ سے اُسکا نام مٹ جائے گا، مشتاق غنی

خیبرپختونخوا اسمبلی کے سابق اسپیکر مشتاق غنی نے کہنا ہےکہ27 ویں ترمیم کو جو پارٹی منظور کرے گی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں انکا نام مٹ جائے گا۔

اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر کے پی کے مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا سے جوں ہی ہم پنجاب میں داخل ہوتے ہیں تو پنجاب میں سلوک ہوتا دیکھ لیں ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے سے روکا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز آپ بھی ایک صوبے کی وزیر اعلیٰ ہیں اور سہیل آفریدی بھی کے پی کے کا وزیر اعلیٰ ہیں، خدا نہ کرے کے برا وقت آئے کے پی کے کو اور یہ لوگ وہاں قید ہوں اور ہم مریم نواز کو اٹک پل پر روک لیں لیکن ہم کبھی ایسا نہیں کریں گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عزت کے ساتھ استقبال کریں گئے اور انہیں ان کے پیاروں سے ملنے دیں گے، آٹھ فروری سے آج تک بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔

مشتاق غنی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمارا لیڈر ہے خوابوں میں ہی ہماری ملاقاتیں ہوتی ہیں ستائیسویں ترمیم کو جو پارٹی منظور کرے گئی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں انکا نام مت جائے گا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کواعتماد میں لینا ضروری ہے اپوزیشن پہلے بھی باہر تھی وزیر اعلیٰ کے پی کے کا اڈیالہ جیل بار بار آرہے ہیں عدالت کے احکامات کے باوجود پھرملاقات نہیں ہونے دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس پاکستان کا آئندہ ہفتے دورہ ترکیہ، جسٹس منصور علی شاہ قائمقام چیف جسٹس ہوں گے
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں منفی رجحان
  • مسلسل 5ہفتوں سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی لہر کو بریک لگ گئے
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، نڈیکس میں 1000 پوائنٹس کا اضافہ
  • جموں کے شہدائ۔جن کے خون سے تاریخ لکھی گئی
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا گرین زون میں آغاز
  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، سرمایہ کاروں کے 50ارب ڈوب گئے
  • 12 ویں تعمیر ایوارڈز میں نوجوان پاکستانی کاروباری افراد کی پذیرائی
  • 27ویں آئینی ترمیم جو بھی منظور کرے گا پاکستان کی سیاسی تاریخ سے اُسکا نام مٹ جائے گا، مشتاق غنی
  • اسٹاک ایکسچینج میں 1100 پوائنٹس کی کمی، سرمایہ کاروں پر دباؤ برقرار