پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ تاریخ ساز رہا ،انڈیکس میں 4347 پوائنٹس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک :پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ تاریخ ساز رہا، 100 انڈیکس نے کاروباری ہفتے کے ہر دن نئی بلند ترین سطح بنائی۔
100 انڈیکس ہفتہ بھر میں 4347 پوائنٹس اضافے سے 145382 پر بند ہوا جبکہ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 5372 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 146813 رہی جبکہ کم ترین سطح 141440 رہی۔
کاروباری ہفتے کے دوران بازار میں 3.
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جشن آزادی، تاریخ میں پہلی بار ’’اقلیتی ہفتہ‘‘ منانے کی تقریبات کا آغاز
لاہور (نیوز رپورٹر) جشنِ آزادی کی آمد کی مناسبت سے پنجاب حکومت کی جانب سے تاریخ میں پہلی بار ’’اقلیتی ہفتہ‘‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، جس کا مقصد وطنِ عزیز کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو اجاگر کرنا اور قومی وحدت کو فروغ دینا ہے۔ اقلیتی ہفتہ 7 اگست سے 11 اگست 2025ء تک بھرپور قومی جذبے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے پیغام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب لاہور کے تاریخی کیتھیڈرل چرچ آف پاکستان میں منعقد ہوئی، جہاں فضا "پاک فوج زندہ باد" کے نعروں سے گونجتی رہی اور شرکاء نے افواجِ پاکستان کو ملک کے دفاع، سلامتی اور "آپریشن بنیان مرصوص" میں عظیم کامیابی پر زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ، سیکرٹری انسانی حقوق فرید احمد تارڑ، اقلیتی ممبران پنجاب اسمبلی، غیر ملکی سفارت کاروں، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور مختلف مذاہب کے قائدین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ اور دیگر معزز مہمانوں نے چرچ میں پودا لگا کر ماحول دوست پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ بشپ ندیم کامران نے پاکستان کی ترقی، امن و سلامتی اور قومی اتحاد کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ اقلیتی ہفتہ کی تقریبات کا آغاز ایک رنگا رنگ بین المذاہب قافلے سے ہوا جو کیتھیڈرل چرچ سے روانہ ہوکر مرحلہ وار کرشنا مندر، گوردوارہ ڈیرہ صاحب، بادشاہی مسجد اور مزار اقبال تک پہنچا۔ ہندو کمیونٹی نے کرشنا مندر میں قافلے اور صوبائی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ سکھ کمیونٹی نے گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی قیادت میں قافلے کا استقبال کیا اور اس موقع پر پودا بھی لگایا گیا۔ بادشاہی مسجد پہنچنے پر امام و خطیب مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے استقبال کیا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری نے بھی قافلے میں خصوصی شرکت کی اور مزارِ اقبال پر دیگر شرکاء کے ہمراہ حاضری دی۔ قافلے کی آخری منزل مینار پاکستان رہی، جہاں صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور کمیونٹی نمائندگان نے اجتماعی طور پر پودے لگا کر اتحاد، یگانگت اور ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا۔