Nawaiwaqt:
2025-11-03@19:35:17 GMT

پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کی تیاریاں، پی سی بی کا نیا اقدام

اشاعت کی تاریخ: 3rd, November 2025 GMT

پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کی تیاریاں، پی سی بی کا نیا اقدام

پاکستان کرکٹ بورڈنے پاکستان سپر لیگ  کے 11ویں ایڈیشن کی تیاریوں کے دوران ایک اہم انتظامی قدم اٹھایا ہے، جو لیگ کے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ سسٹم کو جدید اور موثر بنانے کی سمت ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔پی سی بی نے لیگ کے لیے ایک نیا عہدہ پلیئر اکویزیشن کنسلٹنٹ تخلیق کیا گیا ہے، جو کھلاڑیوں کے انتخاب، ٹیلنٹ اسکاٹنگ، اور ڈرافٹ پلاننگ کے عمل کی نگرانی کرے گا۔رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل نے اس عہدے کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام لیگ میں شفافیت، منصوبہ بندی اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔اہل امیدواروں کے پاس کسی تسلیم شدہ اسپورٹس ادارے میں کم از کم 5 سال کا تجربہ اور متعلقہ یونیورسٹی کی ڈگری ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ درخواستیں 15 نومبر تک جمع کروائی جا سکیں گی۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی ایس ایل اپنی اگلی دہائی میں داخل ہو رہی ہے اور لیگ کے انتظامی ڈھانچے میں بنیادی اصلاحات کی جا رہی ہیں۔پی سی بی کے مطابق، منتخب ہونے والا کنسلٹنٹ پی ایس ایل مینجمنٹ، فرنچائز مالکان اور ہائی پرفارمنس ڈپارٹمنٹ کے ساتھ قریبی تعاون میں کام کرے گا تاکہ کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل زیادہ منظم اور موثر ہو۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی ایس ایل پی سی بی

پڑھیں:

شہزادہ ولیم  چچا اینڈریو کے خلاف سخت اقدام پر کیوں خوش ہیں؟

برطانوی شاہی خاندان میں ایک بار پھر اینڈریو (اب معزول شہزادہ) کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

برطانوی اخبار ’ڈیلی ایکسپریس‘ کے مطابق، بادشاہ چارلس نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو کے مستقبل کے حوالے سے سخت مؤقف اپنایا ہے، جس پر شہزادہ ولیم نہایت خوش اور مطمئن پائے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، شہزادہ ولیم نے ابتدا ہی سے اس بات پر زور دیا تھا کہ شہزادہ اینڈریو کے حوالے سے “آہنی ہاتھ” سے نمٹا جائے۔

ذرائع کے مطابق، ولیم نہیں چاہتے تھے کہ اینڈریو کو ونڈسر اسٹیٹ میں دوبارہ رہنے کی اجازت دی جائے۔ بادشاہ چارلس کے حالیہ فیصلے نے ان کے مؤقف کو تقویت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے برطانوی شہزادہ اینڈریو سے کن سنگین الزامات کے بعد شاہی خطاب اور عہدے واپس لیے گئے؟

شاہی تجزیہ کار ایملی فرگوسن نے لکھا کہ شہزادہ ولیم اور ان کے بیوی بچے پچھلے ہفتے اینڈریو کے تنازع سے دور رہنے کی کوشش میں چھٹیوں پر بچوں کے ساتھ وقت گزار رہے تھے، جبکہ بادشاہ چارلس انہیں وقتاً فوقتاً حالات سے آگاہ کرتے رہے۔ تاہم، ولیم نے خود کو زیادہ تر اس معاملے سے الگ رکھا تاکہ خاندانی تعلقات متاثر نہ ہوں، خاص طور پر اپنے کزنز کے ساتھ۔

ایملی کے مطابق، ’یہ کوئی راز نہیں کہ شہزادہ ولیم ایک سخت رویہ اپنانے کے حامی تھے اور وہ اس بات پر خوش ہیں کہ ان کے والد نے آخرکار اپنے بھائی کے خلاف آہنی ہاتھ استعمال کیا۔‘

یہ بھی پڑھیے پرنس اینڈریو کے جرائم پیشہ لوگوں سے تعلقات اور جنسی زیادتیاں، شاہی محل میں تنازع شدت اختیار کر گیا

یاد رہے کہ شہزادہ اینڈریو کئی برسوں سے جنسی اسکینڈلز اور ناجائز تعلقات کے الزامات کی وجہ سے شاہی خاندان کے لیے باعثِ شرمندگی بنے ہوئے ہیں۔ 2022 میں انہیں شاہی فرائض سے الگ کر دیا گیا تھا اور فوجی عہدے بھی واپس لے لیے گئے تھے۔ اب بادشاہ چارلس کے تازہ اقدام کو اس معاملے میں فیصلہ کن موڑ قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ شاہی محل کی ساکھ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اینڈریو شاہ چارلس شہزادہ ولیم

متعلقہ مضامین

  • پی ایس بی نے ویٹ لفٹنگ حکام ، کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
  • پاکستان کا آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر قسط کے حصول کے لیے اہم اقدام
  • پی ایس بی کی ہدایت، ویٹ لفٹنگ کے کچھ حکام اور کھلاڑیوں پر عارضی پابندیاں
  • پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
  • بلدیاتی انتخابات، استحکام پاکستان پارٹی نے تیاریاں شروع کر دیں
  • مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
  • مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
  • شہزادہ ولیم  چچا اینڈریو کے خلاف سخت اقدام پر کیوں خوش ہیں؟
  • پنجاب، سندھ ، کے پی میں بار کونسلز کے انتخابات آج، تیاریاں مکمل