وزیراعلیٰ پختونخوا اپنی مرضی سے کابینہ بنائیں اور حجم کم رکھیں،عمران خان
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251029-01-19
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی کے لیے ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کابینہ بنائیں اور کابینہ کا حجم چھوٹا رکھیں۔ عمران خان سے ملاقات کے بعد داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کے معاملے میں پارٹی لیڈرز کو کہا گیا کہ سب ہائیکورٹ اور عدالت عظمیٰ جا کر ملاقات کرنے کی پٹیشنز فائل کریں، یہ ہدایت سلمان اکرم راجا کو پہنچا دی جائیں گی۔ عظمیٰ خان نے کہا کہ ملاقات میں بانی کو کے پی کے جلسے کے بارے میں آگاہ کیا، اس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا، بانی کو کہا کہ سب کی ڈیمانڈ لانگ مارچ کی تھی جس پر وہ ہنس دیے۔ عظمیٰ خان نے کہا کہ ہمیں اور مجھے عدالت سے کوئی امید نہیں، بانی نے وزیراعلیٰ کے پی کو پیغام دیا ہے کہ آپ اپنی مرضی سے چھوٹی ٹیم چنیں، بانی نے واضح کیا کہ انہوں نے کسی کا نام تجویز نہیں کیا، اس کا اختیار وزیراعلیٰ کے پاس ہے، عمران خان نے سلمان اکرم راجا کے لیے پیغام دیا کہ پارٹی کے پیغامات ان کے ذریعے بھجواؤں گا۔ عظمیٰ خان کے مطابق عمران خان نے علامہ راجا ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کے تقرر کا نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا، بانی نے کہا کہ احمد چٹھہ اور بلال اعجاز کو کس نے عہدوں سے اتارا، وہ میرے پرانے ساتھی ہیں، بانی نے کہا کہ توہین عدالت فوری طور پر فائل کی جائیں اور تاریخ لیے بغیر ہائیکورٹ سے نہ اٹھیں۔ بعدازاں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیے بغیر روانہ ہوگئیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
عدالت عظمیٰ کا ایمان مزاری کےخلاف ٹرائل روکنےکاحکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا ہے ۔
جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ایمان مزاری کی ٹرائل رکوانے کی درخواست پر سماعت کی، بنچ میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل تھے۔
عدالت عظمیی نے حکم دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے تک ٹرائل روکا جائے اور اسلام آباد ہائی کورٹ تمام فریقین کو سن کر فیصلہ کرے عدالتی حکم میں کہا گیا کہ توقع کی جاتی ہے کہ ہائی کورٹ دونوں فریقین کو مکمل سن کر جلد فیصلہ کرے گی۔
دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ ہم آرڈر لکھوا رہے ہیں آپ کو کوئی اعتراض نہیں ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد نے کہا کہ اعتراض تو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اٹھایا ہے لیکن چلیں ٹھیک ہے۔
وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم اس شہر میں صرف آپ کے پاس ہی آسکتے ہیں۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے جواب دیا کہ اب آپ سیاسی باتیں کرنا شروع ہوگئے ہیں، جس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ اس مرتبہ آپ نے کوئی شعر نہیں سنایا وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ ابھی شعر سنا دیتا ہوں، انہوں نے شعر سنایا” ہم آہ بھی کرتے ہیں ہو جاتے ہیں بدنام، وہ قتل بھی کرتے ہیں تو بدنام نہیں ہوتے“۔
فیصل صدیقی کے شعر سنانے پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ یہ تو پرانا شعر ہے جو آپ پچھلی مرتبہ سنا چکے تھے، جج کے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں ایک بار پھر قہقہے لگ گئے۔
بعدازاں عدالت نے فیصلہ دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے جاری کیا، عدالتی کارروائی کے دوران ناروے کے سفیر بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar