پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی صوابدید سے کابینہ تشکیل دیں اور اس کا حجم مختصر رکھیں۔

آج اڈیالہ جیل میں عظمیٰ خان کی اپنے بھائی عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد انہوں نے علیمہ خان اور دیگر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کی عمران خان سے پھر ملاقات نہ ہوسکی، توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملاقات نہ ہونے کے معاملے پر پارٹی قیادت کو ہدایت دی ہے کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں ملاقات کے لیے پٹیشنز دائر کی جائیں، اور یہ ہدایات سلمان اکرم راجا تک پہنچائی جائیں گی۔

آج عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر وکلاء اور فیملی آئی ہوئی تھی کسی کو ملاقات نہیں کرنے دی گئی ماسوائے ہماری ایک بہن ڈاکٹر عظمیٰ کے عمران خان نے پیغام بھیجا ہے کہ اس توہین عدالت پر پارٹی فوری پٹیشن دائر کرے۔ علیمہ خان pic.

twitter.com/y2bIu3AAAL

— PTI (@PTIofficial) October 28, 2025

عظمیٰ خان نے بتایا کہ ملاقات میں عمران خان کو خیبر پختونخوا کے جلسے سے متعلق آگاہ کیا گیا، جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق کارکنان نے لانگ مارچ کی خواہش ظاہر کی تو عمران خان مسکرا دیے۔

عظمیٰ خان نے کہاکہ انہیں عدالتوں سے کسی قسم کی امید نہیں ہے، تاہم انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے ایک مختصر ٹیم تشکیل دیں، اور واضح کیا کہ انہوں نے کسی فرد کا نام تجویز نہیں کیا۔ یہ مکمل اختیار وزیراعلیٰ کے پاس ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کے مطابق عمران خان نے مزید کہاکہ پارٹی پیغامات سلمان اکرم راجا کے ذریعے پہنچائے جائیں گے۔

ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علامہ راجا ناصر عباس اور محدود خان اچکزئی کی تقرری کے نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر تشویش ظاہر کی، جبکہ احمد چھٹہ اور بلال اعجاز کو عہدوں سے ہٹانے پر بھی سوال اٹھایا، یہ کہہ کرکے وہ ان کے پرانے ساتھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈر پشاور سے کیا گفتگو ہوئی؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے تفصیل بتادی

عمران خان نے ہدایت دی کہ توہین عدالت کی درخواست فوری طور پر دائر کی جائے اور یہ بھی کہاکہ ہائیکورٹ سے تاریخ لیے بغیر واپس نہ آیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اڈیالہ جیل ملاقات پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی خیبرپختونخوا صوبائی کابینہ عظمیٰ خان علیمہ خان عمران خان وزیراعلی وی نیوز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل ملاقات پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی خیبرپختونخوا صوبائی کابینہ علیمہ خان وزیراعلی وی نیوز سہیل ا فریدی پی ٹی ا ئی انہوں نے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن