سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کے لیے آپ نے بیرئیر کھڑے کیے ہیں، میں کسی دوسرے ملک کا وزیراعلیٰ نہیں آپ لوگ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ خیبر پختونخوا پاکستان کا حصہ ہے میں وہاں کا وزیراعلیٰ ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ فیض حمید ایک ادارے کا ملازم ہے، اگر کسی معاملے پر انہیں سزا ہوئی ہے یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔ یہ بات انہوں نے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے راولپنڈی پولیس کی جانب سے داہگل ناکے پر روکے جانے پر پولیس افسران سے کہی۔ وزیراعلیٰ نے پولیس افسران سے کہا کہ اپنے ہی ملک کے شہریوں کے لیے آپ بارڈر لگا رہے ہیں، آپ لوگ کیا پیغام دینا چاہ رہے ہیں ؟ پرسوں بھی روکا ہے آج بھی۔ انہوں نے کہا کہ پرسوں خواتین کے ساتھ آپ نے غیر انسانی رویہ اختیار کیا، عمران خان کی بہنیں غیر سیاسی خواتین ہیں، آپ لوگوں کو یہ آرڈرز کون دیتا ہے؟ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کے لیے آپ نے بیرئیر کھڑے کیے ہیں، میں کسی دوسرے ملک کا وزیراعلیٰ نہیں آپ لوگ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ خیبر پختونخوا پاکستان کا حصہ ہے میں وہاں کا وزیراعلیٰ ہوں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم یہاں آتے ہیں آرام سے بیٹھتے ہیں کوئی غیر قانونی کام نہیں کرتے، آپ لوگ کیا دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہو کہ کے پی پاکستان کا حصہ نہیں؟ آپ لوگ حالات کو کہاں لے جارہے ہیں؟ اپنے بڑوں کو سمجھائیں اس سے نفرتیں بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی جعلی وزیراعلیٰ کے احکامات پر یہ سب کیا گیا، بانی اور ان کی اہلیہ کو ناحق قید میں رکھا گیا، بانی کو قید تنہائی میں رکھا گیا یہ یاد رکھا جائے گا، یہ لوگ تصدیق شدید چور ہیں، جب ہماری حکومت آئے گی اس کا حساب کتاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال سے کوشش کی جارہی ہے مائنس عمران خان کیا جائے، یہ 1947ء سے ایک ہی نسخہ بار بار آزماتے ہیں، نو اپریل 2022ء سے ان کا واسطہ ایسی قوم سے پڑا ہے جو بانی سے عشق کرتے ہیں، صاحب اختیار لوگ اگر سمجھتے ہیں تو آئیں ہمارے ساتھ مذاکرات کریں۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ کسی کے باپ کا نہیں ہمارا پاکستان ہے، ہم آزاد عدلیہ اور جمہوریت کی بحالی چاہتے ہیں، یہ کون ہوتے ہیں ہمیں بتائیں گے کس وقت تک بیٹھنا ہے کس وقت تک نہیں؟ مذاکرات کا اختیار بانی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو دیا ہے ہم محمود خان اچکزئی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ فیض حمید کی سزا پر انہوں نے کہا کہ فیض حمید ایک ادارے کا ملازم ہے اگر کسی معاملے پر انہیں سزا ہوئی ہے یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے، حکومت کی کارکردگی یہ ہے نوجوان پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، ساڑھے تین سال سے کیا جانے والا تجربہ بری طرح ناکام ہوچکا ہے، پاکستان تباہی کی طرف جارہا ہے، ہمارا کسی سے کوئی بغض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان اور اداروں کی مضبوطی کی بات کرتے ہیں، میرا اپنے لیڈر سے ملنے آتا ہوں یہ میرا جمہوری حق ہے مگر میرا پاسپورٹ انہوں نے کنٹرول لسٹ پر ڈالا ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ سہیل ا فریدی کا وزیراعلی رہے ہیں لوگ کیا آپ لوگ

پڑھیں:

سینیٹر مشتاق کو انگلی دکھانے والے پولیس آفیسر کو سہیل آفریدی نے ڈانٹ دیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اسلام آباد میں تعیناتی کے دوران سابق سینیٹر مشتاق احمد کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے پولیس آفیسر کو ڈانٹ دیا۔

“انگلی دکھانے کا انجام معلوم ہوگیا، آئندہ انگلی نہ دکھانا۔”

پشاور پولیس لائن میں تقریب اسلحہ تقسیم کے دوران ڈی پی او ہنگو خانزیب جب وزیراعلیٰ کو سیلوٹ کرنے پہنچا تو وزیراعلی نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کے ساتھ “انگلی دکھانے کی تصویر یاد کرادی”۔

خانزیب کو پہلے ڈی پی او صوابی… https://t.co/yphzq4Aeu2 pic.twitter.com/rDjCChn467

— Kamran Ali (@akamran111) December 9, 2025

ڈی پی او ہنگو خان زیب جب وزیراعلی سہیل آفریدی کے پاس پہنچے اور انہیں سیلوٹ کیا تو وزیراعلیٰ نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کے ساتھ انگلی دکھانے والا معاملہ یاد کرا دیا۔

’انگلی دکھانے کا انجام تمہیں پتا چل گیا ہے، آئندہ کسی کوانگلی مت دکھانا‘۔

پولیس آفیسر خان زیب کو پہلے ڈی پی او صوابی تعینات کیا گیا تھا لیکن پی ٹی آئی کارکنوں کے ردعمل کے باعث وہ فیصلہ واپس لیا گیا اور انہیں ہارڈ ڈسٹرکٹ ہنگو بھیج دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ڈانٹ دیا سہیل آفریدی سینیٹر مشتاق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • آج دسویں مرتبہ میں اڈیالہ جیل آیا ہوں ،کیا میں ایک صوبے کا وزیراعلی نہیں ہوں؛ سہیل آفریدی
  • ایک وزیراعلیٰ کو بیرئیر لگاکر روکا جارہا ہے، کیا کے پی پاکستان کا حصہ نہیں؟ سہیل آفریدی
  • عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور
  • واٹر کینن کا استعمال عمران خان کی بہنوں کی نہیں پاکستان کی ہر ماں اور بہن کی بے حرمتی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
  • سینیٹر خرم ذیشان کی رہائشگاہ پر حملہ قابل مذمت اور تشویش ناک ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
  • ’’وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے رشتہ دار منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں،یہ سرپرستی کرتے ہیں‘‘وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کا بڑا الزام 
  • وسائل کی کمی امن کے قیام میں رکاوٹ نہیں بننے دینگے: سہیل آفریدی 
  • سینیٹر مشتاق کو انگلی دکھانے والے پولیس آفیسر کو سہیل آفریدی نے ڈانٹ دیا
  • مذاکرات کی راہ میں عمران خان رکاوٹ ہیں، رانا ثناء اللہ